Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کی خصوصی تحریریں

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

دو نفل یا اینٹی بائیوٹک 1998ءکی خوشگوار شام تھی۔ میں کچھ ساتھیوں کے ساتھ باجوڑ ایجنسی کے سفر پر تھا۔ ہمارا قیام ایک مسجد میں تھا جو کہ مہاجر کیمپ کی مسجد کہلاتی تھی۔ پچھلے دودنوں سے میرا گلا سخت خراب تھا ٹانسلز بہت زیادہ بڑھ گئے تھے یہاں تک کہ بات بھی نہ ہوتی تھی۔ دیسی ادویات، ٹوٹکے اور پھر آخر میں ہائی اینٹی بائیوٹک (Augmentin 625mg) دوائی بھی صبح وشام کھائی مگر آرام ندارد‘اس شام تو میں بہت ہی بے زارہو گیا دل چاہا کہ گلا ہی کاٹ دوں تاکہ کام تمام ہو۔ ڈاکٹر آپریشن کا مشورہ دے رہے تھے۔ مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد کے اندر کے حصے میں ہی بیٹھ گیا ۔گرمیوں کے دن تھے، نماز عموماً باہر صحن ہی میں ہوتی تھی اس لیے اندر میں اکیلا ہی تھا اچانک دل میں خیال آیا کہ صبح ہی ایک صاحب نے دو رکعت نفل کے ذریعے اللہ سے ہر کام حل کروانے کی ترغیب دی تھی وہ کیوں نہ آزماﺅں۔ آزمائش میرے لئے تھی ورنہ نفل سے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اللہ سے لیتے آئے ہیں۔ میرے ہاتھ میں دواﺅں کا تھیلا تھا جس میں مختلف دافع سوزش، درد وغیرہ کی ادویات تھیں اور گلے میں سخت تکلیف تھی۔ میں نے تھیلا اٹھاکر مسجد سے باہر پھینکا اور دو نفل کے لئے کھڑا ہو گیا ۔ آپ یقین کریں یا نہ کریں، سلام پھیرنے کے بعد مجھے 60% فرق پڑ چکا تھا تھوڑی دیر بعد ہی عشاءتیار تھی ،نماز پڑھی اور سو گیا۔ اپنے رب کے صدقے جاﺅں صبح جب فجر کے لئے اٹھا تو نہ گلا خراب تھا نہ ٹانسلز میں تکلیف یا درد تھا۔نماز کے بعد مقامی ساتھی ناشتہ میں گھی میں تلی ہوئی روٹیاں لائے جو میں مزے لے کر کھا رہا تھا اور کچھ گھنٹے پہلے مجھ سے پانی بھی نہ نگلا جاتا تھا۔ اللہ کی مدد کو آنکھوں سے دیکھ کر حیرت بھی ہوئی اور خوشی بھی۔ آپ بھی آزمائیں ! مگر یاد رکھیں آزمائش آپ کی ہو گی یعنی آپ کے ایمان ویقین کی۔ (ابُوام ہانی، لاہور) دل کو سیاہ کرنے والی پانچ بیماریاں دل کو سیاہ کرنے والی پانچ بیماریاں یہ ہیں: (1)لوگوں سے بہت زیادہ میل جول(2) دل میں بہت زیادہ خواہشات رکھنا(3) اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور سے مدد مانگنا(4) پیٹ بھر کے کھانا(5) ضرورت سے زیادہ سونا ہمیں جاننا چاہئے کہ دل اللہ تعالیٰ کی طرف لے جانے کا راستہ ہے۔ آخرت کا دروازہ ہے ‘سچائی کے راستے کو تلاش کرنے اور تزکیہ نفس کی منزل تک پہنچنے کا ذریعہ ہے۔ یہ راستہ اپنی روشنی، زندگی، صحت، مضبوطی اور اس کے سننے اور دیکھنے کی صلاحیت سے وابستہ ہے۔ یہ پانچ بیماریاں دل کی روشنی کو گل کر دیتی ہیں۔ دل کی سماعت کو سن کر دیتی ہیں ‘صحت کو کمزور اور اس کی مستعدی کو ڈھیلا کر دیتی ہیں اور دل کی فیصلہ کرنے کی قوت کو جامد کر کے اسے مخالف راستے پر ڈال دیتی ہیں۔ اگر کوئی اس تبدیلی کو محسوس نہ کر سکے تو اس کا دل مردہ ہو چکا ہے کیونکہ کسی لاش پر چاہے جتنے زخم لگائیں اسے تکلیف نہیں ہوتی۔ یہ وہ روکاوٹیں ہیں جو اس کی راہ میں حائل ہیں اور اسے اپنے اصل مقصد تک پہنچنے سے روکتی ہیں جس کے لئے اسے تخلیق کیا گیا تھا اور اسے حقیقی خوشی کی منزل سے دور کر دیتی ہیں کیونکہ حقیقی خوشی تو صرف اللہ تعالیٰ کو جاننے اور اس سے محبت کرنے میں مضمر ہے اور سچا امن اسے یاد کرنے میں ہے۔ دل ہی انسان کی اصل جنت ہے کیونکہ آخرت میں بھی جنت کا حصول اسی وجہ سے باعث مسرت ہو گا کہ وہاں اہل بہشت کو اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل ہو گا۔ امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ انسان کی اصل جنت اس کا دل ہے اگر وہ دنیا میں اس جنت کو حاصل نہیں کر سکتا تو وہ آخرت میں کبھی جنت حاصل نہیں کر سکے گا۔ اللہ تعالیٰ سے محبت کرنے والی چند ہستیوں کا قول ہے کہ اس دنیا کے سب سے بڑے بدقسمت لوگ وہ ہیں جو اس کی سب سے زیادہ شیریں چیز کو چکھے بغیر یہاں سے رخصت ہو جاتے ہیں ہر وہ شخص جو دل رکھتا ہے وہ اس چیز کو دیکھ سکتا ہے اور اس کا ذائقہ چکھ کر اسے جان سکتا ہے لیکن یہ پانچ چیزیں اس ذائقے کے چکھنے میں رکاوٹ بن جاتی ہیں۔ دل کو ایسا کرنے سے روک دیتی ہیں‘ اس کے سفر میں رکاوٹ پیدا کر دیتی ہیں ‘اس میں کمزوری اور بیماری پیدا کر دیتی ہیں جس کے باعث وہ شخص اس ذائقے کو چکھنے سے خوف زدہ رہتا ہے۔ (1) بہت زیادہ میل جول یہ بیماری انسان کے دل کو لوگوں سے بے جا میل جول کے اثر سے آلودہ کر دیتی ہے۔ یہاں تک کہ وہ رفتہ رفتہ بالکل سیاہ ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں دل منتشر، تنہا، اداس، مضطرب اور کمزور ہو جاتا ہے۔ بہت زیادہ میل جول سے انسان میں دوسروں کیلئے پیار ، محبت، بغض، نفرت، کینہ جیسی بیماریاں پیدا ہو جاتی ہیں کیونکہ وہ دوسروں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ کر لیتا ہے لہٰذا دوسروں سے میل جول اچھے مقاصد اور دین کے لئے ہونا چاہئے۔ اسی مقصد کے لئے جمعہ، عیدین، حج کے مواقع بنائے گئے ہیں تاکہ انسان علم حاصل کر کے برائی سے بچے اور نیکی کے راستے پر چلے۔ (2) خواہشات کا سمندر خواہشات کا سمندر بے کنارا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ خواہشات انسان کا اثاثہ ہوتی ہیں۔ جھوٹی خواہشات کی مثال ایسی ہے جیسے ایک مردار ہو اور اس کے طالب کی مثال اس کتے کی سی ہے جو اس لاش کوبھنبھوڑتا ہے۔ (3)شرک یہ سب بیماریوں میں سے خطرناک ہے اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرانے سے زیادہ نقصان دہ کوئی چیز نہیں۔ اگر کوئی دل اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی اور سے لو لگاتا ہے تو اللہ تعالیٰ جل شانہ ¾ اس شخص کو اسی کے رحم وکرم پر چھوڑ دیتے ہیں جس سے اس نے لو لگا رکھی ہو۔ اس طرح وہ نہ تو اللہ تعالیٰ سے کچھ پا سکتا ہے اور نہ اس سے جسے اس نے اللہ تعالیٰ کے علاوہ معبود بنا رکھا ہو۔ (4) خوراک اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں سے منع فرمایا ہے انہیں کھانے سے اور پیٹ کو بہت زیادہ بھرنے سے بھی انسان کا دل مردہ ہو جاتا ہے۔ ممنوعہ چیزوں میں مردار، خون سور کا گوشت، خونخوار جانوروں اور پنجوں میں پکڑ کر کھانے والے پرندوں کا گوشت ہے اس کے علاوہ چوری کر کے، چھین کر،سود اور رشوت وغیرہ سے حاصل کی گئی خوراک اور معدہ کو پورا بھرنا شامل ہے۔ (5) بہت زیادہ سونا بہت زیادہ سونے سے انسان کا دل مردہ ہو جاتا ہے، جسم فربہ ہو جاتا ہے اور آدمی سستی اور کاہلی کا شکار ہو جاتا ہے۔نیند کی بہترین قسم وہ ہے جب آدمی میں سونے کی شدید خواہش پیدا ہو اور وہ سو جائے۔رات کو جلد سونا رات کے آخری حصے میں سونے کی نسبت جاگنا زیادہ اچھا اور مفید ہے۔ اللہ تعالیٰ مجھ گنہگار کو اور پورے عالم کے مسلمانوں کو دل کی ان پانچ خطرناک بیماریوں سے بچائے اور ہمارے دل کو اپنی محبت کے قابل بنائے۔ (محمد اکمل فاروق ریحان سرگودھا) عسل (شہد)کے فوائد محترم حکیم صاحب! السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہ عرصہ سے ماہنامہ عبقری کا قاری ہوں لیکن اس پیارے ماہنامہ میں لکھنے کی کوشش پہلی مرتبہ کر رہا ہوں ۔ قرآن مجید میں اللہ رب العزت ارشاد فرماتے ہیں ”فِی ±ہِ شِفَائ µ لِّلنَّاسِ“ (النحل:69) ترجمہ :لوگوں کیلئے اس میں شفاءہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”من لعق ثلث عذاوب فی شہد لم یصب عظیم من البلاء“(مشکوٰہ باب الطب) ترجمہ:۔ جو شخص ہر مہینہ میں تین دن صبح شہد چاٹے گا اس کو کوئی بڑی بیماری نہیں لگے گی۔ اجزائ:شہد میں حیاتین، پروٹین کے علاوہ تانبا، چونا،پوٹاشیم اور مینگنیز پائے جاتے ہیں اور وٹامن اے ،بی اور سی بھی موجود ہوتے ہیں۔ فوائد:شہد انسانی جسم میں حرارت کو بڑھا کر دوران خون کو تیز کرتا ہے۔ شہید ٹائیفائیڈ کے جراثیم کو 48گھنٹے میں، دمہ کے جراثیم کو 4دن میں، پیچش کے جراثیم کو 10گھنٹے میں ختم کر دیتا ہے۔ علاوہ ازیں شہد آنتوں کی سوجن، بخار اور جگر کے مریض کیلئے مفید ہے۔ دل کے امراض میں کافی حد تک مفید پایا گیا ہے اس کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے استعمال سے بینائی اور گردوں کو تقویت ملتی ہے۔ تازہ شہد محرک ملین اثر رکھتا ہے۔ ایک سال کا پرانا شہد قابض، محرک، مجلی، مقوی شش مرض اور ملین اثر رکھتا ہے۔ حرکت دوریہ کو بڑھاتا ہے۔ غذا کو ہضم ہونے میں مدد دیتا ہے۔ رات سوتے وقت 2چائے کے چمچ ایک پیالی پانی میں ملا کر پینے سے بہترین نیند لاتا ہے۔ پیٹ کے نفخ کو کم کرنے اور بچوں میں پیشاب کی کثرت میں مفید ہے ۔سینے سے بلغم صاف کرنے، گرم پانی یا بارلے (Barley) میں ملا کر بلغمی کھانسی، شش کی کمزوری اور دمہ میں استعمال ہوتا ہے۔ چھوٹے بچوں کیلئے بہترین مزیدار ملین ہے اور جب دو دھ کیساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو بچوں ‘جوانوں ‘بوڑھوں اور عورتوں سبھی کیلئے مقوی غذا بن جاتا ہے۔شہد کے لاجواب فوائد اور اس پر کی گئی جدید تحقیق کیلئے حکیم صاحب کی کتاب” شہد کی کرامات“ بہت لاجواب ہے۔ (حکیم قاری انیس الرحمن ضلع اٹک) ہر تدبیر ناکام ہو جاتی ہے محترم حکیم صاحب !السلام علیکم کے بعد عرض ہے کہا اک سابقہ شمارے میں قید سے رہائی کیلئے ایک دعا دیکھ کر میں نے بھی ایک قیدی کے لئے 104مرتبہ پڑھی صرف ایک روز پڑھنے سے ہی اگلے روز اس کی رہائی ممکن ہوئی۔ اس طرح مجھے بھی ایک امید سی پیدا ہو گئی کہ شاید میرے مسئلے کا حل بھی آپ بتا سکیں۔ میرا مسئلہ دراصل یہ ہے کہ میں پریشان رہتی ہوں۔ ہم تمام بہن بھائیوں کی تعلیم رک گئی ہے۔ محنت کے باوجود ہر کام کا نتیجہ الٹ نکلتا ہے ہمارے پاس زمین اور جائیداد بھی ہے لیکن کوئی کاروبار ٹھیک نہیں ہو رہا اور قرضے سے نجات نہیں مل رہی ہے۔ ہمیں اپنی ہر نیکی بڑی مہنگی پڑی ہے۔ ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا ہے مظلوموں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ اسی وقت ممکن ہے جب ہم اچھی تعلیم حاصل کریں لیکن تعلیم کے تمام دروازے ہمارے لئے بند ہو گئے ہیں۔ میری دلی خواہش ہے کہ میں اور میرے تمام بہن بھائی دین اور دنیا کی تعلیم حاصل کر کے لوگوں کی خدمت کریں اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ ہمارے والد کاکاروبار پہلے کی طرح ترقی پر ہو کیونکہ تعلیم کے لئے بھی پیسے کا ہونا ضروری ہے ۔اس کے علاوہ میری صحت بھی خراب رہتی ہے ویسے میرے گھر والے ہمیشہ رزق حلال پر یقین رکھتے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ آپ کوئی ایسی دعا بتائیں کہ ہماری تعلیم بھی آگے بڑھے اور کاروبار بھی ٹھیک ہو جائے۔ میں نے ایف اے کا امتحان دیا ہوا ہے اچھے رزلٹ کے لئے کوئی آسان سی دعا بتائیں زندگی میں پہلی مرتبہ اپنا مسئلہ کسی سے شیئر کر رہا ہوں۔ اس امید پر کہ ہمیں نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔ ایڈیٹر صاحب! محترم عبقری پر اعتماد کا شکریہ آپ بھی یہی آزمودہ اور مو ¿ثر دعا یقین کے ساتھ اسی ترتیب کے مطابق پڑھیں۔ (نوٹ: یہ دعا، دسمبر 2008ءکے رسالے میںصفحہ نمبر 14پر دیکھیں۔) (عزیز اللہ صاحب چمن بلوچستان) یادگار گولیاں قوت مردی کیلئے ایک جامع النفع دوا (تریاق صفت گولیاں) ایسی ادویات جو بیک وقت جریان، احتلام، سرعت اور رقت منی سے لیکر ضعف باہ اور کامل نامردی تک کے لئے مفید ثابت ہوں ‘بہت ہی کم ہیں۔ ان میں سے اگر کوئی دوا جریان اور احتلام کیلئے مفیدثابت ہو تو وہ ضعف باہ پیدا کر دیتی ہے اور خواہش جماع کو کم کر دیتی ہے اور اگر کوئی محرک باہ ہے تو وہ جریان‘ احتلام میں اضافہ کا باعث بنتی ہے۔ مگر بفضلہ تعالیٰ یہ دوا بیک وقت جنسی قوت کیلئے مفید ہے اگر چہ فائدہ کی رفتار ذرا دھیمی ہے مگر ہر قسم کے نقصان سے پاک اور بنانے میں دیر طلب اور دقت طلب ہے۔ اس نسخہ کو آپ ایک لمبی مدت استعمال کریں فوائد دیکھ کر خوش ہونگے۔ ھوالشافی:۔ درخت پیپل کا پختہ پھل ایک سیر، درخت برگد کا پھل ایک سیر، درخت پیپل کی ڈاڑھی ایک سیر، اگر پیپل کی ڈاڑھی نہ مل سکے تو کونپل بجائے ایک سیر کے دوسیر، درخت پیپل کی سرخ سرخ کونپلیں ایک سیر، درخت برگد کی تازہ اور سرخ سرخ کونپلیں ایک سیر ،صاف پانی چشمہ یا نہر کا 8سیر مٹی کے گھڑے میں تین چار روز سب چیزیں پانی میں بھگو رکھیں۔ چار روز کے بعد قلعی دار برتن میں ڈال کر یا قلعی دار برتن نہ ملنے کی صورت میں صاف کی ہوئی لوہے کی کڑاہی میں نرم نرم آگ پر اس حد تک پکائیں کہ آدھا پانی جل کر آدھا باقی رہ جائے۔ اس وقت اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر ہاتھوں سے خوب اچھی طرح مل کر کپڑے میں چھان لیں اور پھر اس پانی کو بہت ہی نرم آگ پر پکائیں۔ جب پانی شربت کی طرح گاڑھا ہو جائے تو اس وقت اتار کر کسی سلور (ایلومینم) وغیرہ کے برتن میں ڈالیں اور پھر اس کو ایک برتن میں پانی ڈال کر اس کے منہ پر رکھیں اور پانی بھرے برتن کے نیچے آگ جلائیں تاکہ یہ دوا پانی کے بھاپ پر پکے اور پکتے پکتے افیون کی طرح گاڑھی ہو جائے۔ اس وقت اس کو اتار لیں اورٹھنڈا کریں اگر ٹھنڈا ہونے کے بعد گولیاں بننے کے لائق ہو جائے تو بہتر ورنہ پھردھوپ میں چند روز رکھ کرخشک کر لیں اور پھر رتی رتی برابر گولیاں بنالیں بس دوائے مطلوب بفضلہ تعالیٰ تیار ہے۔ ترکیب استعمال دو گولی سیتین گولی ہمراہ تازہ دودھ یا گرم کر کے سرد کیا ہوا دودھ پاﺅ بھر صبح وشام۔ فوائد: -جریان، احتلام، منی کا پتلا پن، جلد انزال ہو جانا، عضو میں پوری سختی نہ آنا، دل دھڑکنا، نامردی وغیرہ سب کیلئے مفید ہے۔ (سہیل، ادریس خان ،ڈیرہ اسماعیل خان)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 925 reviews.