Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسلام اور رواداری (قسط نمبر37) (ابن زیب بھکاری)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

مغفرت قریش کی دعا غزوہ احد میں سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کے چار دانت شہید ہوئے تھے اور سر مبارک اور چہرہ انور زخمی ہو گیا تھا۔ یہ دیکھ کر صحابہ کرام رضی اللہ عنہ عالم اضطراب میں عرض پیرا ہوئے یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاش آپ ان دشمنان دین (قریش) پر بددعا کرتے تاکہ دنیا ان کے خار وجود سے پاک ہو جاتی اور ان کی جفا کاریوں کا سلسلہ ختم ہوتا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں لعنت اور بددعا کے لئے مبعوث نہیں ہوا ہوں بلکہ لوگوں کو راہ حق کی طرف بلانے کیلئے بھیجا گیا ہوں۔ آخر جب بار بار کہا گیا کہ قریش کی تعدیاں اب حد سے بڑھ گئی ہیں تو آپ نے ان کے حق میں یہ دعا کی۔ الٰہی! میری قوم کو بخش دے کہ یہ لوگ بے خبر ہیں۔جنگ اُحد میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخسار مبارک میں خود کے دونوں حلقے پیوست ہو گئے تھے اور حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے اپنے دانتوں سے انکو نکالا تھا جب ایک حلقے پر دانتوں کو جما کر اوپر کو کھینچا تو زیادہ زور لگانے کی وجہ سے حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ کا ایک دانت ٹوٹ گیا اور جب دوسرا حلقہ نکالنے کیلئے زور لگایا تو ایک اور دانت نکل آیا۔ یہ دیکھ کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے التماس کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! دشمنوں کے حق میں بددعا کیجئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر بھی یہی دعا کی الٰہی! میری قوم کو بخش دے کہ یہ لوگ ناواقف ہیں (بیہقی فی الشعب) یعنی جو کچھ کر رہے ہیں ناواقفیت کی بنا پر کر رہے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 920 reviews.