Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے ساتھ لے چلئے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

مومنہ کا صبر مولانا فضل الحسن حسرت مولانی کی بیگم ،نشاط النسا ء ایک آسودہ حال گھرانے کی بیٹی تھیں۔ لیکن اپنے حریت پرست شوہر کے ساتھ ساری زندگی خاصی پریشانی میں گزاری۔ مولانا قید ہو جاتے، تو گھر کی ساری ذمے داریاں خود سنبھالتیں اور جیل سے باہر ہوتے ،تو بھی پریس اور پرچے کے کاموں میں ان کا ہاتھ بٹاتیں۔ 1937ءمیں بیگم صاحبہ علیل ہو گئیں۔ ریڑھ کی ہڈی میں کچھ تکلیف تھی۔پسلیوں کے نیچے شدید درد رہتا اور مسلسل لیٹے رہنے کی وجہ سے کمر میں زخم ہو گئے تھے یہ سب تکلیفیں ایسی تھیں کہ انہیں کسی کروٹ چین نہ لینے دیتیں، لیکن ان کے صبر کا حال یہ تھا کہ زبان پر کبھی حرف شکایت نہ آیا۔ کوئی حال دریافت کرتا توفرماتیں جو اللہ کی مرضی اور جو اس کی مصلحت ۔کبھی تکلیف بہت ہی شدت اختیار کرتی تو کہتیں۔”جب مرض میں ایسی اذیت ہے تو جان نکلنے کے وقت کیا حال ہوگا؟“انتقال سے ایک دن پہلے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی دامن تھام کر عرض کی ”یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے اپنے ساتھ مدینے لے چلیے“ ارشاد ہوا : ہاں ہم جلد ہی تمہیں بلائیں گے اور اس بات کا بھی ہم نے ذمہ لے لیا ہے کہ نزع کے وقت کچھ تکلیف نہ ہو گی۔ یہ خواب دیکھ کر بیدار ہوئیں، تو پسلیوں میں درد تھا نہ زخموں میں ٹیس، مرتے دم تک پر سکون رہیں اور نہایت سکینت کے ساتھ دنیا سے تشریف لے گئیں۔ ( بحوالہ بہار رفتہ کی یادیں )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 92 reviews.