نظر زدگی کے لیے مسنون
-1 سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ کو اللہ کی پناہ میں آنے کا دم یوں کیا کرتے تھے، فرماتے: (اُعِیذُ کُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ مِن کُلِّ شَیطَانٍ وَھَامَّةٍ وَّمِن کُلِّ عَینٍ لَامَّةٍ)”میں تم دونوں کو اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں۔ ہر شیطان سے اور ہر زہریلی چیز سے اور ہر اس نظر سے جو لگ جانے والی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے : ابراہیم علیہ السلام اسحاق علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کو اسی طرح دم کیا کرتے تھے“
-2 (بِسمِ اللّٰہِ اَرقِیکَ مِن کُلِّ دَائٍ یُوذِیکَ وَمِن شَرِّکُلِّ نَفسٍ اَوعَینِ حَاسِد، اَللّٰہُ یَشفِیکَ بِسمِ اللّٰہِ اَرقِیکَ) ”میں اللہ کے نام کے ساتھ تجھے دم کرتا ہوں، ہر بیماری سے جو تجھے تکلیف دے اور ہر نفس کی شرارت سے، یا حاسد کی نظر کی شرارت سے اللہ تعالیٰ تجھے شفاءدے۔ اللہ کے نام کے ساتھ میں تجھے دم کرتا ہوں۔“
-3 (بِسمِ اللّٰہِ یُبرِیکَ وَمِن کُلِّ دَائٍ یَشفِیکَ وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ وَمِن شَرِّکُلِّ ذِی عِینِ)”اللہ کے نام کے ساتھ (شروع کرتا ہوں) وہ تجھے صحت دے، ہر بیماری سے تجھے شفاءدے اور حسد کرنے والے کے حسد سے جب وہ حسد کرتا ہے، وہ تجھے بچائے اور ہر نظر والے کی برائی سے بچائے۔“
-4 (اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہ التَّامَّاتِ مِن شَرِّ مَاخَلَقَ)”میں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ ہر اس چیز کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں جسے اس نے پیدا کیا۔“
-5 (اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہ التَّامَّةِ مِن کُلِّ شَیطَانٍ وَھَامَّةٍ وَمِن کُلِّ عَینٍ لَامَّةٍ)”میں اللہ تعالیٰ کے پورے پورے کلمات کے ذریعہ سے اس کی پناہ مانگتا ہوں ہر شیطان سے اور ہر زہریلی چیز سے اور اس نظر سے جو لگ جانے والی ہے۔“
-6 (اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہ التَّامَّات الَّتِی لَایُجَاوِ زُھُنَّ بَرُّوَلَا فَاجِر ، مِن شَرِّ مَاخَلَقَ وَذَرَاَ وَبَرَئَ وَمِن شَرِّمَا یَنزِلَ مِن السَّمَآئِ وَمِن شَرِّ مَایَعرُجُ فِیھَا وَمِن شَرِّ مَاذَرَاَ فَی الاَرضِ وَمِن شَرِّ مَا یَخُرجُ مِنھَا وَمِن شَرِّفِتَنِ اللَّیلِ وَالنَّھَارِ وَمِن شَرِّ طَوَارِقِ اللَّیلِ وَالنَّھَاِر اِلَّا طَارِق یَطرُقُ بِخَیرِ یَا رَحمٰنُ)
”میں اللہ تعالیٰ کے پورے کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، وہ جو نہیں ان سے تجاویز کر سکتا کوئی نیک یا بد، ہر اس چیزکی برائی سے جو اس نے پیدا کی اور اس چیز کی برائی سے جو آسمان سے اترتی ہے اور اس برائی سے جو اس میں چڑھتی ہے اور اس کی برائی سے جو زمین میں پیدا ہوئی اور اس کی برائی سے جو زمین سے نکلتی ہے اور رات اور دن کے فتنوں سے اور اس رات اور دن میں آنے والی چیزوں سے مگر وہ رات کو آنے والا جو بھلائی لاتا ہے اے بہت ہی زیادہ رحمت کرنے والے“
-7 (اَعُوذُ بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّامَّةِ مِن غَضَبِہ وَعِقَابِہ وَمِن شَرِّ عِبَادِہ وَمِن ھَمَزَاتِ الشَّیَاطِینَ وَاَن یَّحضُرُونِ)”میں پناہ مانگتا ہوں اللہ تعالیٰ کے پورے پورے کلمات کے ساتھ، اس کے غضب سے، اس کے عذاب سے، اور اس کے بندوں کی برائی سے، اور شیطان کے وسوسوں سے اور اس سے کہ وہ میرے پاس حاضر ہوں۔“
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 919
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں