Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر مشکل کا مشکل کشا حل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

حاجت کیلئے بے مثال عمل یہ عمل قضائے حاجات اور ہر مشکل کے حل کیلئے بے نظیر ہے ۔ اس وظیفے کے ہمیشہ پڑھنے سے تمام دینی و دنیوی مشکلات حل ہو جائینگی۔ طریقہ یہ ہے کہ چند آدمی جو کہ با وضو اور پاکیزہ لباس اور خوشبو لگا کر مجلس منعقد کریں اور اس طرح پڑھیں:۔ بسم اللہ شریف 100 بار۔ درود شریف 100 بار۔ سورہ فاتحہ 100 بار۔ کلمہ طیبہ100بار۔ کلمہ شہادت100بار۔آمنت باللہ 100 بار۔ استغفار 100 بار۔ آیت الکرسی100بار۔ اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّاھُوَ الحَیُّ القَیُّومُ 100 بار۔ یُسَبِّحُ لِلّٰہِ مَا فِی السَّمواتِ وَ مَا فیِ الاَرضِ المَلِکِ القُدُّوسِ العَزِیزالحَکِیم 100 بار۔ سورہ اخلاص 100 بار۔ کلمہ تمجید 100 بار۔ اَللّٰہُ عَلِیم 100 بار۔ یَاحَیُّ یَا قَیُومُ بِِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ 100 بار۔یہ پڑھنے کے بعد نہایت عاجزی سے بارگاہ رب العالمین میں دعا مانگے۔ انشاءاللہ حضور علیہ الصلوٰة کے طفیل تمام حاجتیں پوری ہو جائینگی۔ صلوٰة الحاجات حضرت شاہ ولی اللہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جس کسی کو کوئی حاجت در پیش ہو یا کوئی مشکل پیش آئے تو اسے چاہیے کہ چار رکعت نماز بہ نیت قضائے حاجات اس طرح ادا کرے کہ پہلی رکعت میں بعد سورہ فاتحہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظَّالِمِینَ 100بار اور دوسری میں رَبِّ اِنِّی مَسَّنِی الضُّرُّ وَ اَنتَ اَرحَمُ الرّٰحِمِِین 100 بار اور تیسری میں وَاُفَوِّضُ اَمرِی اِلَی اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ بَصِیر بِالعِبَادِ 100 بار اور چوتھی میں حَسبُنَا اللّٰہَ وَ نِعمَ الوَکِیلُ 100 بار پڑھے۔ اور بعد سلام کے رَبِّ اِنِّی مَغلُوب فَانتَصِر 100 بار پڑھ کر حق تعالیٰ سے اپنی حاجت عاجزی سے طلب کرے۔ (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ نوٹ: خاص نمبر میں انقلابی تبدیلی اعلیٰ سفید کاغذ خوبصورت بہترین جلد لاجواب پرنٹ تاکہ نسلوں تک استفادہ رہے۔)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 918 reviews.