Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

حالات کی تبدیلی پہلے ہمارے معاشی حالات اچھے تھے لیکن اب حالات بدل گئے ہیں۔ پے در پے نقصانات کے بعد نوبت مقروض ہونے تک آگئی ہے۔جس کام کو شروع کرتے ہیں ناکامی ونقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ گھر کے افراد مختلف پریشانیوں اور الجھنوں میں گرفتار ہو گئے ہیں۔ تین سالوں سے یہی صورتحال ہے۔ اولاد ہوتی ہے لیکن زندہ نہیں رہتی۔ ایسے حالات کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا۔ مشکلات اور معاشی مسائل کے حوالے سے کوئی موثر اسم یا دعا پڑھنے کیلئے تلقین کردیں۔ (م، ص، پڈعیدن) جواب: نماز عشاءکے بعد تین سو بار یَابَدِیعُ اول و آخر گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر دعا کیا کریں اور کم از کم چار ماہ تک اس اسم کو پڑھیں۔ جس قدر بھی ہو سکے ہر ماہ پابندی کے ساتھ ضرورت مندوں کی مالی مدد کیا کریں۔ کامیابی میں جماعت نہم کی طالبہ ہوں۔ میں ریاضی میں بہت کمزور ہوں۔ دیر تک غور کرنے کے باوجود بھی سمجھ میں نہیں آتا۔ بہت پریشان ہو گئی ہوں ‘ذہن بھی کمزور ہو گیا ہے۔ خواہش ہے کہ اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کروں خصوصاً ریاضی میں۔ ذہنی کارکردگی میں اضافے کے لئے کوئی موثر عمل یا ورد تلقین کریں۔(عارفہ‘ گلگت) جواب: بعض مضامین انسان کی طبیعت اور رجحان کے مطابق نہیں ہوتے۔ ان پر محنت زیادہ کرنی پڑتی ہے ۔رات کو سونے سے پہلے آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں اور تصور کریں کہ آپ عرش کے نیچے موجود ہیں۔ اس تصور کے ساتھ ساتھ دل ہی دل میں یَارَحِی ±مُ کا ورد اندازاً دس منٹ تک کرتی رہیں۔ نماز فجر کے بعد ایک سو ایک بار یَارَحِی ±مُ پانی پر دم کر کے پی لیا کریں۔ ناکام زندگی میں ایک ذہین اور باصلاحیت لڑکی ہوں لیکن ایک ناکام اور پریشان حال زندگی گزار رہی ہوں۔ میرے تمام مسائل کی بنیاد الجھے ہوئے خیالات ہیں۔ بے ترتیب اور بے معنی خیالات اتنے زیادہ آتے ہیں کہ سربوجھل ہو جاتا ہے۔ خیالات تنہائی میں زیادہ آتے ہیں اور ان کی بنیاد اندیشے اور خوف ہوتے ہیں۔ سوچتی ہوں کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہہ رہے ہیں یا کیا سوچ رہے ہیںاسی لئے لوگوں پر بھروسہ کرتی ہوں اور نہ زیادہ میل جول رکھتی ہوں۔ خیالات کے طویل سلسلے میں اس طرح پھنس جاتی ہوں کہ باہر نکلنے کا راستہ نہیں ملتا۔ یکسوئی اور اطمینان رخصت ہو گئے ہیں۔(شازیہ) جواب: آپ روزانہ صبح سورج نکلنے سے پہلے نمودار ہونے والی روشنی کو پوری توجہ سے دس منٹ تک دیکھیں اور اس دوران سات بار سورہ اخلاص پڑھ لیا کریں رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے بیٹھ جائیں۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ، یَااَللّٰہُ یَاوَدُودُ یَابَدِیعُ یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ سات بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح تین بار کرنے کے بعدسو جائیں ان دونوں باتوں پر کم از کم چالیس دن عمل کیا جائے۔ زندگی کی دوڑ آج کل میں مختلف پریشانیوں کا شکار ہوں۔ ایک بڑی مشکل یہ ہے کہ میں اپنا غصہ کنٹرول نہیں کر سکتا جس کی وجہ سے اکثر بڑے نقصان سے دو چار ہو جاتا ہوں۔ اسی غصے کا شکار ہو کر میں نے اپنی پہلی بیوی کو طلاق دیدی تھی اور اب دوسری شادی بھی خطرے کی زد میں ہے۔ علاوہ ازیں عرصہ دراز سے مالی پریشانیوں نے تنگ کیا ہوا ہے۔ جو کام شروع کرتا ہوں مستقل مزاجی کی کمی آڑے آجاتی ہے اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان حالات کی وجہ سے زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہوں۔(اعجاز احمد ،جھنگ) جواب: نماز فجر کے بعد لکڑی کی چوکی پر اکڑوں بیٹھ جائیں اور دوبارہ وضو کرلیں۔ بعد ازاں چوکی پر کھڑے ہو کر دعا مانگنے کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر ایک بار یَاوَدُودُپڑھ کر ہاتھوں پر دم کریں اور ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح تین بار کریں۔ اس عمل کو چار دن کیا جائے۔ نماز عشاءکے بعد اول آخر دورودشریف کے ساتھ تین سو بار یَاوَہَّابُ کا ورد کر کے مالی مشکلات کے لئے دعا کیا کریں۔ شیطان کا حملہ میری عمر سترہ سال ہے ایک مشکل نے پریشان کیا ہوا ہے۔ رات کو سوتے میں شیطان غالب آجاتا ہے۔ میں اپنی طرف سے بہت کوشش کرتا ہوں لیکن ناکام رہتا ہوں حالانکہ میرے ذہن میں ارادی طور پر کوئی شیطانی خیال نہیں ہوتا لیکن پھر بھی خواب میں مجبور ہو جاتا ہوں۔ نماز پابندی سے ادا کرتا ہوں اور دوائیں بھی استعمال کر چکا ہوں لیکن ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا ہے۔ (زاہد محمود ،فیصل آباد) جواب:۔ رات کو سونے کے لئے جائیں تو پہلے بستر پر بیٹھ کر تین بار یَااَللّٰہُ یَاحَفِیظُ یَابَدِیعُ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح سات بار کرنے کے بعد سوجائیں۔ نماز فجر کے بعد پندرہ بیس منٹ خالی الذہن ہو کر ٹہلیں اور یَاحَفِیظُ کا ورد کیا کریں۔ نماز مغرب کے بعد اکتالیس مرتبہ یَاقُدُّوسُ پڑھا کریں۔ رات کا کھانا جلد کھا لیا کریں،دیر نہ کیا کریں۔ انشاءاللہ جلد اثرات ظاہر ہونگے۔ ذہن کو الجھن وبیزاری میں مبتلا نہ کریں ہر حالت میں پرسکون رہیں۔ سر پر وزن سر میں ہر وقت درد رہتا ہے۔ سیدھی طرف کے کندھے، آنکھ اور بازو میں بہت درد رہتا ہے۔ ہر وقت سرپر وزن سا رہتا ہے۔ آنکھیں بھاری بھاری رہتی ہیں اور تھکن محسوس ہوتی ہے، اعصابی تھکن بھی رہتی ہے۔ چہرے پر جھریوں کی وجہ سے عمر سے بڑی دکھائی دیتی ہوں۔ چہرے کا رنگ پھیکا پڑ گیا ہے کوئی ایسی دعا یا اسم بتا دیں کہ جلد صحت حاصل ہو جائے۔ (ح، کوئٹہ) جواب: صبح اوررات کو پانی پر اکتالیس مرتبہ یَااللّٰہُ یَارَبَّ الرَّحِیمُ یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخِیرِ یَابَدِیعُ دم کر کے پیا کریں۔ سورئہ فلق دن میں کئی بار پڑھ کر سیدھے ہاتھ پر دم کر کے ہاتھ متاثرہ جگہوں پر پھیرا کریں۔ نماز فجر کے بعد کسی ہوا دار جگہ پر آہستگی کے ساتھ گہری سانسیں لیا اور نکالا کریں انشاءاللہ طبیعت جلد صحت کی طرف مائل ہو جائے گی۔ قوت برداشت کوئی مجھ سے بات کرتے ہوئے ذرا لہجہ بدل کر بات کر لے تو میں بالکل خاموش ہو جاتی ہوں اور مجھے چپ سی لگ جاتی ہے اور بعض اوقات رونے لگتی ہوں۔ ہمت جواب دے جاتی ہے اورکچھ بول نہیں سکتی۔ قوت برداشت کی بھی میرے اندر کمی ہے۔ ذرا سی طنزیہ گفتگو نہیں سن سکتی۔ کالم میں سے ایک وظیفہ پڑھ کر عمل کیا اور قدرے فائدہ بھی محسوس ہوا۔ بعد ازاں جوش وجذبہ سرد پڑ گیا۔ اسماءیَاحَیُّ یَاقَیُّومُ کا ورد شروع کیا اور جب تک پڑھتی رہی اثرات محسوس کئے لیکن ترک کرتے ہی سابقہ حالت لوٹ آئی۔ میرے حسب حال کوئی موثر عمل یا وظیفہ بتا دیں۔ (عاصمہ، ملتان) جواب: نماز فجر کے فوراً بعد مصلّے پر بیٹھ کر آنکھیں بند کر لیں۔ آہستگی سے سانس اندر لیں اور جب سانس پورا ہو جائے تو ایک بار یَارَحِیمُ پڑھ کر آہستگی سے باہر نکال دیں۔ اس طرح اندازاً دس سے پندرہ منٹ کیا کریں۔ اسماءیَاحَیُّ یَاقَیُّو ±مُکو کم از کم چھ ماہ تک ضرور پڑھیں تاکہ اثرات مستقل ہو جائیں۔ انشاءاللہ آپ کو اپنے اعصاب پر حسب منشاءکنٹرول حاصل ہو جائے گا۔ ڈراﺅنے خواب اکثر رات کو میری آنکھ کھل جاتی ہے اور پھر نیند بڑی مشکل سے آتی ہے۔ رات کو بہت ڈر اور خوف محسوس ہوتا ہے۔عجیب وغریب اور ڈراﺅنے خواب دکھائی دیتے ہیں۔ کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ خوابوں کا سلسلہ شروع نہ ہو جائے۔ ان مسائل سے نجات کیلئے کوئی عمل یا ورد بتائیں۔ حافظے اور علم میں اضافے کیلئے بھی کوئی ورد تلقین کریں۔(س،ن۔ اسلام آباد) جواب:۔ نماز فجر کے بعد افق پر نمودار ہونے والی ہلکی روشنی کو اندازاً دس منٹ تک دیکھیں اور درمیان میں تین بار سورہ اخلاص پڑھ لیا کریں۔اگر مطلع ابرآلود ہو تو صرف آسمان پر نگاہیں قائم کر کے عمل پورا کر لیں۔ رات کو سونے سے پہلے گیارہ بار یَااَللّٰہُ یَاحَفِیظُ یَابَدِیعُ یَابَدِیعَ العَجَائِب بِالخِیرِ یَابَدِیعُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح پانچ بار کریں اور سو جائیں یہ دونوں عمل کم از کم چالیس دن کئے جائیں۔ انشاءاللہ حافظے اور شعوری قوت پر بھی اچھا اثر مرتب ہو گا۔ اقرار و انکار چند ماہ قبل میرا رشتہ خاندان میںسے کسی نے مانگا، میرے کزن تعلیم میں زیادہ نہیں ہیں اور شکل وصورت بھی واجبی سی ہے لیکن عادات واطوار کے لحاظ سے ایک سنجیدہ اور سلجھے ہوئے انسان ہیں۔ میرے والدین تعلیم اور شکل وصورت کی وجہ سے رشتہ قبول کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، نہ تو انکار کرتے ہیں اور نہ اقرار.... معاشی طور پر میرے کزن اس قابل ہیں کہ بیوی، بچوں کا بوجھ باآسانی اٹھا سکتے ہیں جبکہ میں مذکورہ خامیوں کو خامی تصور نہیں کرتی لیکن میرے والدین تذبذب کا شکار ہیں جبکہ میں نے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ ایک اور مسئلہ بعض خاندانی اختلافات بھی ہیں، جو فیصلہ کرنے میں آڑے آرہے ہیں، میری خواہش ہے کہ اللہ تعالیٰ مدد فرمائیں اور یہ معاملہ جلد بخوبی میرے حق میں ہو جائے۔(کوثر) جواب: نماز فجر کے بعد ایک سو ایک بار ”یَاعَزِیزُ“ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیا کریں۔ علاوہ ازیں نماز عشاءکے بعد ایک سو ایک بار ”یَاحَکِیمُ“ کا ورد کر کے اللہ تعالیٰ سے اس مسئلے کے حوالے سے دعا کیا کریں، کم از کم نوے دنوں تک ان دونوں اسماءکا ورد کیا جائے۔ صحت اور شادی میرے والد تین سال سے بیمار ہیں، پہلے انہیں السر کی شکایت ہوئی تھی جو اب تقریباً ختم ہو گئی ہے پھر انہیں خارش کا مرض ہوا، بفضل خدا وہ بھی ٹھیک ہو گیا، اب انہیں جوڑوں میں درد کی تکلیف ہو گئی ہے، ان کا علاج ہو رہا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کوئی ایسا موثر اسم ودعا بتائیں کہ اللہ تعالیٰ جلد شفا عطا فرما دیں۔ دوسرا مسئلہ میری شادی سے متعلق ہے۔ شادی کیلئے کئی پیغامات آئے لیکن ایک دفعہ آنے کے بعد معاملہ ختم ہو گیا، رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے کوئی دعا تجویز کر دیں۔(بنت عبد الرشید) جواب: صبح وشام پانی پر ”یَااَللّٰہُ یَارَحِیمُ یَامُرِیدُ“ سو بار دم کر کے پلائیں اور جو دوا بھی والد صاحب استعمال کریں، اس پر گیارہ بار یہی اسماءدم کر کے استعمال کیا کریں، انشاءاللہ فائدہ ہو گا۔ شادی کے فیصلے میں رکاوٹوں کے لئے روزانہ نماز عشاءکے بعد تین سو بار ”یَااَللّٰہُ یَالَطِیفُ“ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ جلد فضل وکرم فرما دیں اور یہ معاملہ بخیر وخوبی طے ہو جائے۔ اس وظیفے کو کم از کم نوے دنوں تک پڑھیں۔ جذبات چند ماہ قبل میں دوسرے شہر اپنے رشتے داروں کے گھر گئی۔ وہاں ایک لڑکا ہے جس سے میں شادی کی خواہشمند ہوں۔ یہ خاندان رشتے داروں کے قریب میں رہتا ہے۔ لڑکے کا تعلق کسی دوسرے فرقے وعقیدے سے ہے۔ میرے والدین اس رشتے کے لئے رضا مند نہیں ہیں، لڑکا شادی کے لئے اپنی والدہ کی رضا مندی ضروری خیال کرتا ہے۔ میں کسی دوسری جگہ شادی کا تصور نہیں کر سکتی۔ میں اپنے مقصد میں کامیابی کے لئے کئی وظائف بھی پڑھ رہی ہوں۔ (ر....فیصل آباد) جواب: آپ کے تفصیلی خط میں بعض باتیں ایسی ہیں کہ جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ پر جذبات کا غلبہ ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ آپ اس خیال کو ترک کر دیں کہ اس میں ہر طرح کی بہتری ہے، اللہ پر بھروسہ رکھیں کہ جو کچھ آپ کیلئے بہتر ہے، سامنے آجائے گا۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 914 reviews.