ہاتھ آپ کی شخصیت کی دلکشی میں نہایت اہمیت رکھتے ہیں۔ روزمرہ زندگی میں ہاتھوں کی اہمیت کو کسی بھی طرح نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ تعالیٰ نے انسانی ہاتھوں کی بناوٹ جہاں بھر میں بسنے والے جانوروں کے پنجوں سے مختلف بنائی ہے۔ انسان کے علاوہ دنیا کا ہر جاندار اپنے پنجوں سے صرف گرفت کا کام لیتا ہے جبکہ انسان ہاتھوں کی گرفت سے مصافحہ کرتے ہوئے دوسرے انسان کے دل پر گرفت حاصل کر لیتا ہے اور اس کا بہترین درس ہمیں اپنے مذہب اسلام سے ملتا ہے۔ اسی فعل سے معاشرے میں بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کے قریب ہوتے چلے جاتے ہیں۔
ہاتھوں کی اہمیت کے پیش نظر خواتین بالخصوص ہاتھوں کی سجاوٹ اور خوبصورتی پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔ فیس میک اپ خواہ کتنا ہی سلیقے سے کیا گیا ہو اگر ہاتھوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو ساری شخصیت بے معنی ہو کر رہ جاتی ہے۔ ہاتھوں کی خوبصورتی میں ہاتھوں کی ساخت اور جلد کے بعد جو چیز نمایاں ہوتی ہے وہ آپ کے ناخن ہیں۔
ناخن کترنا
بعض خواتین میں یہ نفسیاتی مسئلہ ہوتا ہے کہ اگر وہ غصے یا ٹینشن کی حالت میں ہوں یا ویسے ہی عادتاً دانتوں سے ناخنوں کو کترتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ہاتھ کبھی بھی خوبصورت معلوم نہیں ہوتے ۔ اگر آپ تھوڑی سی مضبوط قوت ارادی سے کام لیں تو اپنی اس بری عادت سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں اور آپکے ناخن بھی دوسروں کی طرح خوبصورت اور پرکشش نظر آسکتے ہیں۔ آپ اپنے ذہن میں بار بار یہ دہرائیں کہ آپ نے ناخن کترنا چھوڑ دیئے ہیں اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئیں تو ہمیں یقین ہے کہ آپ ناخن کترنے کی بری عادت سے نجات پا لیں گی۔
ناخنوں کے بڑھنے کی رفتار
ہاتھوں کے ناخن پاﺅں کے ناخنوں کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتے ہیں اور یہ ایک ہفتے میں ایک ملی میٹر تک بڑھتے ہیں ۔ایک نئے ناخن کی تشکیل میں عموماً 5ماہ لگ جاتے ہیں۔ گرم موسموں میں ناخن ٹھنڈے موسموں کی نسبت زیادہ تیزی سے بڑھتے ہیں۔
ناخنوں کی تراش
آج کل مصنوعی ناخنوں کی بجائے قدرتی ناخنوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے اور چھوٹے ناخن رکھنے کا فیشن زور پکڑ رہا ہے اور اسلام کا حکم اور فطری طریقہ بھی یہی ہے۔ اگر آپ کے ناخن خراب ہیں اور آپ انہیں نمایاں کرنے میں احساس کمتری محسوس کرتی ہیں تو تھوڑی سی توجہ کے بعد آپ مجوزہ خامیوں پر قابو پا سکتی ہیں۔ اگر ناخنوں کی مناسب تراش خراش کی جائے تو بے حد بھلی لگتی ہے۔ اپنے ناخنوں کو کپڑے کے پیڈ سے رگڑ ا کریں تاکہ ان کی قدرتی چمک ودمک اور رنگت اجاگر ہو سکے اس عمل کو پف کرنا کہتے ہیں۔ پف کرنے سے ناخن کے نیچے موجود خون کی گردش میں تیزی آجاتی ہے۔ اس سے ناخن صحت مند اور شفاف نظر آئیں گے یاد رکھیں پف ہمیشہ ہلکے انداز میں کریں اگر پف کرتے وقت جلن کا احساس ہو تو اس کا صاف مطلب ہے کہ آپ گہرے انداز میں پف کر رہی ہیں ایسا کرنے کی صورت میں آپ کے ناخن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔اپنے ہاتھوں اور ناخنوں پر زیتون کا تیل یا ہینڈ کریم اچھی طرح ملیں۔ ہاتھوں پر دستانے چڑھائیں اورسو جائیں اگرچہ یہ بڑا عجیب سا عمل ہے کہ رات بھر دستانے ہاتھوں پر رہیں لیکن بہت جلد آپ اس کی افادیت سے آگاہ ہو جائیں گی۔اس کے علاوہ مہندی ایک قدرتی ٹانک ہے۔ ناخنوں پر مہندی لگانے سے ان کی چمک دمک اور صحت بھی باقی رہتی ہے اور یہ ناخن پالش کا بہترین متبادل بھی ہے جس کا کوئی مضر اثر نہیں ۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 897
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں