Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چار چیزوںمیں برکت اور شفا (افضل صدیقی، صادق آباد)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

ابن جریر میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرمان ہے کہ جب تم میں سے کوئی شفا چاہے تو قرآن کریم کی کسی آیت کو کسی کاغذ پر لکھ لے اور اسے بارش کے پانی سے دھو لے اور اپنی بیوی کے مال (مہر) سے اس کی رضا مندی سے پیسے لیکر شہد خرید لے اور اسے پی لے، اس میں کئی وجہ سے شفا آجائےگی، قرآن کریم کے بارے میں خدا تعالیٰ کا فرمان ہے: وَنُنَزِّلُ مِنَ القُراٰٰنِ مَاھُوَ شِفَآئ وَّرَحمَة لِّلمُومِنِینَ(سورہ بنی اسرائیل : آیت 82) ترجمہ :۔ ”ہم نے قرآن میں وہ نازل فرمایا ہے جو شفا ہے اور رحمت ہے مومنین کے لئے۔“ دوسری آیت ہے:۔ وَنَزَّلنَا مِنَ السَّمَآئِ مَآئً مُّبٰرَکًا ( سورہ ق: آیت 9) ترجمہ:۔ ”ہم آسمان سے بابرکت پانی برساتے ہیں۔“ اور فرمان ہے:۔ فَاِن طِبنَ لَکُم عَن شَیئٍ مِّنہُ نَفسًا فَکُلُوہُ ھَنِیٓئًا مَّرِیٓئًا ( سورہ نسائ: آیت 4) ترجمہ :۔ ”اگر عورتیں اپنے مال مہر میں سے اپنی خوشی سے تمہیں دے دیں تو بے شک تم اسے کھاﺅ مزیدار خوشگوار سمجھ کر۔“ شہد کے بارے میں فرمان خدا تعالیٰ ہے: (فِیہِ شِفَآئ لِّلنَّاسِِ) (سورہ نحل: آیت 69) ترجمہ :۔ ”شہد میں لوگوں کے لئے شفاءہے۔“ ابن ماجہ میں ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں : جو شخص ہر مہینے میں تین دن صبح کو شہد چاٹ لے اسے کوئی بڑی بیماری نہیں پہنچے گی۔ (تفسیر ابن کثیر : 129/3) فائدہ :۔ چار چیزوں میں خیرو برکت اور شفاءہے (1) قرآن کریم (2) بارش کا پانی (3) شہد (4) اور بیوی کا مہر۔ علماءنے لکھا ہے کہ جب کوئی شخص کاروبار کرے تو اپنی بیوی کے مہر میں سے کچھ رقم کاروبار میں لگائے، انشاءاللہ کاروبار میں فائدہ ہو گا۔ مہر کی رقم طرفین کے لئے خیرو برکت کی چیز ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 893 reviews.