Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میتھی.... ذائقہ بھی اور صحت بھی (علی رضا،سکھر)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

ہمارے ہاں قصور کی میتھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس کی خوشبوکی وجہ سے دور دور تک اس کی مانگ ہے۔ میتھی کا تازہ ساگ لوگ بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ نرم تازہ میتھی کو قیمے کے ساتھ پکاتے ہیں۔ آلو اور کھڑی دال میں شامل کرنے سے ان کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ تنہا میتھی کو پیاز‘ لہسن اور ہری مرچوں کے ساتھ تیل میں پکا کر باجرے کی روٹی کے ساتھ بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ یہ بھوک بڑھانے کے علاوہ جسم میں حرارت پیدا کرنے اور نزلہ زکام خشک کرنے کیلئے بہت مفید ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ میتھی کے بیج جنہیں عرف عام میں میتھرے کہتے ہیں‘ غذائی اور دوائی مقاصد کیلئے مختلف طریقوں سے استعمال کیے جاتے ہیں۔ مصالحے کے طور پر انہیں اچاروں کے علاوہ مختلف سالنوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے مثلاً مشہور حیدرآبادی ڈش بگھارے بینگن میں یہ ڈالتے ہیں۔ جاڑوں میں میتھی کے بیجوں کی کھچڑی گھی میںڈال کر کھائی جاتی ہے۔ یہ جوڑوں کے درد کیلئے مفید بتائی جاتی ہے۔ کمر کے درد اور سردی کی شکایات میں اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ پاک و ہند کے علاوہ مصر و روم کے قدیم لوگ بھی میتھی کی خوبیوں سے آگاہ تھے اور اسے دواﺅں کے علاوہ غذاﺅں میں بھی استعمال کرتے تھے۔ عرب و مصر میں یہ حلبہ کہلاتی ہے۔ میتھی میں 28فیصد لعاب‘ 5فیصد خوشبودار تیل اور دیگر مفید اجزاءہوتے ہیں جن میں فاسفیٹ‘ لیسی تھین‘ الیبو من اور فولادقابل ذکر ہیں۔ میتھی میں فولاد خاصی مقدار میں ہوتا ہے‘ اس لیے اس کے کھاتے رہنے سے خون کی کمی کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔ یہ قدرتی فولاد بڑی آسانی سے جزوِ بدن ہو جاتا ہے۔ تحقیقات کے مطابق میتھی کے اجزا مچھلی کے جگر کے تیل (کاڈلیور آئل) سے بہت ملتے جلتے ہوتے ہیں‘ اسی لیے میتھی بھی اس تیل کی طرح جوڑوں کے درد اور ورم کیلئے مفید ثابت ہوتی ہے۔ یہ اجزا بھوک بھی بڑھاتے ہیں اور اعصاب کی صحت کیلئے بھی مفید ہوتے ہیں۔ مصر میں میتھی کے بیجوں کا لعاب ملیریا بخار کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ پانی میں بھگوئے ہوئے بیجوں کو پیسنے سے گاڑھا لعاب حاصل ہوتا ہے۔ بخار روکنے کے علاوہ یہ لعاب پیٹ کی تکالیف اور ذیابیطس قسم دوم کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔ ہندوستان میں ان بیجوں کا سفوف کیپسولوں میں بند کرکے ذیابیطس کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ ان کے لعاب سے آنتوں کا ورم بھی دور ہوتا ہے۔ لیپ کرنے سے ورم اور درد میں آرام آتا ہے۔ اندرونی اور بیرونی ورم دور کرنے کیلئے تازہ پتوں کو بھی پیس کو پولٹس کی طرح استعمال کرتے ہیں کاڈلیور آئل کی طرح یہ اس میں موجود حیاتین الف کی وجہ سے کساح (Rickets) کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔ سبز ساگوں کی طرح اس میں بھی آنکھوں کو تقویت پہنچانے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ ذیابیطس کے مریض اگر میتھی کے بیجوں کا سفوف دو تین گرام کی مقدار میں کھائیں تو خون میں شکر کی سطح بتدریج کم ہو سکتی ہے۔ مغرب کے ملکوں میں بھی میتھی کے بیج ٹانک سمجھے جاتے ہیں جنہیں خاص طور پر کم زور جانوروں کو کھلایا جاتا ہے۔ بیجوں کے لیپ سے جلد کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔ انہیں تنہایا دیگر دواﺅں مثلاً آملہ‘ سکاکائی‘ ناگرموتھا‘ کپور‘ کچری کے ساتھ باریک پیس کر بھگو کر بالوں میں لگانے سے بال لمبے اور سیاہ ہوتے ہیں۔ گرتے بالوں کیلئے یہ ایک عمدہ شیمپو ہوتے ہیں۔ یہ تمام اجزا ہم وزن لیے جاتے ہیں۔ طب کے مطابق اس کے اندرونی استعمال سے پیشاب اور حیض کھل کر آتے ہیں۔دودھ بڑھتا اور ریاح خارج ہوتی ہے۔ میتھی کے بیج کمر کے درد کیلئے مفید ہیں اور ان سے بڑھی ہوئی تلی‘ اپھارا اور جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے مثلاً میتھی کے ساگ میں پکے ہوئے جھینگے اور بام مچھلی کو مقوی سمجھا جاتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 892 reviews.