Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چمکتی دمکتی خوبصورت آنکھوں کیلئے آسان مشورے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

آنکھوں کو کبھی قمیض یا کُرتے کی آستین اور دامن سے صاف نہ کریں اور نہ ہی کھردرا تولیہ اور رومال استعمال کریں بلکہ آنکھیں پونچھنے کے لئے بالکل نرم ململ کا صاف ستھرا رومال بنالیں جسے صرف آنکھیں صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔ آنکھوں کو رگڑ کر صاف کرنے کے بجائے ہلکے ہاتھ سے تھپتھپاتے ہوئے صاف کریں۔

آنکھیں عطیہ خداوندی ہیں اور انسانی جسم کا خوبصورت ترین عضو جس کی ہزارہا مثالیں شاعروں نے دی ہیں جو لاکھوں اشعار محض آنکھوں کی خوبصورتی پر لکھ کر انہیں ادب کا حصہ بنا چکے ہیں۔ کبھی آپ نے یہ سوچا ہے کہ اگر آنکھیں نہ ہوتیں تو ہم دنیا کی تمام تر رنگینیاں کس طرح دیکھ پاتے؟ ہمارے اردگرد پھیلے ہوئے دلفریب نظارے بے معنی ہو کر رہ جاتے، ہمیں کسی رنگ، کسی خوبصورتی کا پتہ ہی نہیں ہوتا شاید اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ہمارے چہرے پر یہ چراغ روشن کردیئے ہیں جن کے نور سے ساری دنیا کی رعنائیوں کا لطف اُٹھایا جاسکتا ہے، قدرت کی کرشمہ سازیوں کا مزہ لیا جاسکتا ہے مگر قابل غور بات تو یہ بھی ہے کہ اس قیمتی اور انمول نعمت کی ہم کتنی قدر کرتے ہیں؟ اس کی حفاظت اور دیکھ بھال کے لیے کیا اقدامات کرتے ہیں کہ انہیں نقصان نہ پہنچے اور ہم آنکھوں کے امراض یا تکالیف سے بچے رہیں۔ عام طور پر لوگ جسم کے مختلف حصوں کی صفائی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور مینی کیوریاپیڈی کیور کی حد تک بات چلی جاتی ہے لیکن آنکھوں کی صفائی اور حفاظت سے پہلو تہی برتی جاتی ہے اور یہ سوچنے کی زحمت بھی نہیں کی جاتی کہ ہماری آنکھیں بھی توجہ چاہتی ہیں۔ ایک خاص بات یہ بھی لوگوں کے ذہنوں میں موجود رہتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آنکھوں کا نظام کچھ اس طرح بنایا ہے کہ یہ مختلف نوعیت کی گندگی سے بچتی رہتی ہیں لیکن اس کے باوجود اس بات کی ضرورت رہتی ہے کہ آنکھوںکو توجہ دی جائے اور انہیں مناسب اندازسے صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کی جائے۔بہت سے لوگ اس خیال کے حامل ہیں کہ ہم اپنی آنکھوں کو منہ دھوتے وقت صاف تو کرتے ہیں اور ان کا مناسب انداز سے خیال بھی رکھتے ہیں لیکن ہر روز غیر محسوس طریقے سے آنکھوں کو نقصان پہنچایا جا رہا ہوتا ہے مثلاً کم روشنی میں یا لیٹ کر مطالعہ، آنکھوں کو غیر ضروری طور پر مسلنا، تیز دھوپ سے نہ بچانا، قریب بیٹھ کر ٹی وی دیکھنا اور کمپیوٹرز کا مسلسل استعمال دیر تک جاگنا اور نامناسب غذا کا استعمال وغیرہ اور یہ سب کچھ کرتے ہوئے کسی کے ذہن میں ایک مرتبہ بھی یہ خیال نہیں آتا ہے کہ اس سے آنکھیں کس حد تک متاثر ہوسکتی ہیں یوں ہم میں سے اکثر لوگ اپنی آنکھوں کو مختلف طریقوں سے نقصان پہنچا رہے ہیں مگر سب سے اہم سوال یہ اٹھایا جاسکتا ہے کہ ہم اپنی آنکھوں کو صاف اور صحتمند کس طرح رکھ سکتے ہیں؟ یہ کوئی ایسا مشکل کام نہیں ہے کہ جس کے لئے خصوصی اہتمام کیا جائے بلکہ روز مرہ کے معمولات میں ذراسی احتیاط اور توجہ کے بعد بھی یہ ممکن ہوسکتا ہے۔
٭یوں تو دن میں کئی مرتبہ منہ دھونا ایک اچھی بات ہے خاص طور پر باہر سے گھر میں آنے کے بعد تاہم کم از کم صبح اور رات کو سونے سے قبل آنکھوں کو خوب اچھی طرح دوائیں او ر ٹھنڈے پانی کے چھپاکے ماریں تاکہ گردوغبار صاف ہو جائے اور آنکھیں کسی بھی قسم کے انفکیشن سے محفوظ رہیں۔ اسی طرح دوران غسل یا منہ دھوتے وقت آنکھوں کے اطراف صابن سے رگڑ کر دھوئیں اور سونے سے قبل پانی کے چھپاکے ضرور ماریں تاکہ آنکھیں تر و تازہ رہیں جن میں دھول مٹی کے اثرات بظاہر دکھائی نہیں دیتے ہیں۔ ٭آنکھوں کو کبھی قمیض یا کُرتے کی آستین اور دامن سے صاف نہ کریں اور نہ ہی کھردرا تولیہ اور رومال استعمال کریں بلکہ آنکھیں پونچھنے کے لئے بالکل نرم ململ کا صاف ستھرا رومال بنالیں جسے صرف آنکھیں صاف کرنے کے لئے استعمال کیا جائے۔ آنکھوں کو رگڑ کر صاف کرنے کے بجائے ہلکے ہاتھ سے تھپتھپاتے ہوئے صاف کریں۔ ٭آنکھوں میں کاجل لگا ہو تو ان کی خوبصورتی کا کیا کہنا، شاعروں نے کجرا بھری آنکھوں کو ان گنت القابات سے نوازا ہے مگر یاد رہے کہ کبھی سستا اور غیر معیاری کاجل استعمال مت کریں۔
سائنسدانوں میں کاجل لگانے یا نہ لگانے کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے لیکن اس بات پر تو سب ہی متفق ہیں کہ غیر معیاری کاجل آنکھوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ کاجل لگانے سے آنکھوں کی خوبصورتی دوبالا ہو جاتی ہے لیکن مستقل استعمال سے آنکھوں کا کوئی نہ کوئی عارضہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کو کاجل اور سرمہ پسند ہے تو ہمیشہ اچھی کوالٹی کا خریدیں اور باہری کناروں پر اس طرح لگائیں کہ آنکھوں کو کم سے کم نقصان پہنچے۔٭تیز اور چمکیلی دھوپ بھی آنکھوں کے لئے کوئی اچھی چیز نہیں ہے جبکہ براہ راست روشنی اور چمک بھی اسی طرح کے اثرات کی حامل ہے لہٰذا آنکھوں کو دھوپ اور تیز روشنی سے بچانے کے لئے سن گلاسز کا استعمال اپنی عادات میں شامل کرلیں خاص طور پر گرمیوں کی دوپہر میں گھر سے باہر جاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں۔٭لیٹ کر مطالعہ کرنا بیشتر لوگوں کی عادت ہے کیونکہ اس طرح زیادہ اطمینان محسوس ہوتا ہے لیکن آنکھوں کی حفاظت کے نکتہ نظر سے بہتر یہ ہے کہ بیٹھ کر مطالعہ کریں اور کتاب یا اخبار کو آنکھوں کے قریب مت کریں بلکہ مناسب فاصلہ رکھیں۔٭خواتین کے لئے ظاہر ہے کہ سلائی، کڑھائی اور دال چاول چننا روز مرہ کے کام ہیں جن سے بچا نہیں جاسکتا مگر یہ احتیاط تو کی جاسکتی ہے کہ یہ کام تسلسل کے ساتھ کئی کئی گھنٹوں پر مشتمل نہ ہوں بلکہ کچھ وقفہ دینا ضروری ہے۔ اگر آپ ایسا کوئی کام کررہی ہیں تو اسے روک کر دو منٹ کے لئے آنکھیں بند کرکے بیٹھ جائیں اور پھر دوبارہ کام میں مشغول ہو جائیں، اس طرح آنکھیں تھکاوٹ کا شکار نہیں ہوتی ہیں۔٭ٹی وی دیکھتے ہوئے قریب بیٹھنے سے گریز کریں بلکہ مناسب فاصلہ رکھیں اور اسی لئے ٹی وی زیادہ دیکھنا نقصان کا باعث سمجھا جاتا ہے اور ٹی وی دیکھنے کے عادی افراد کی آنکھوں پر چشمہ لگ جاتا ہے۔ بالکل اسی طرح کمپیوٹر کا مسلسل استعمال بھی آنکھوں کے لئے نقصان دہ ہے جو کہ ہمہ وقت نگاہوں کے سامنے رہے تو اس کی خطرناک شعاعیں نگاہ کمزور کر دیتی ہیں، یہ اگرچہ بہت مشکل کام ہوسکتا ہے لیکن کوشش کریں کہ کمپیوٹر اسکرین سے ذرا فاصلہ رہے۔٭مسلسل مطالعہ اور لکھنا بھی آنکھوں کے لئے کوئی اچھی چیز نہیں ہے لہٰذا لکھتے پڑھتے وقت درمیان میں وقفہ ضرور دیں تاکہ آنکھوں کو

مناسب آرام مل سکے کیونکہ جس طرح مسلسل چلنے سے پائوں اور مسلسل کام کرنے سے ہاتھ تھک جاتے ہیں اسی طرح آنکھیں بھی تھکن کا شکار ہو جاتی ہیں۔٭آنکھوں کو صحتمند رکھنے والی غذائیں گاجر، سورج مکھی کے بیج، شکرقند، پھول اور بندگوبھی، ہرے پتوں والی سبزیاں اور تازہ موسمی پھل ہیں جبکہ مسالوں میں کالی مرچ کو نگاہ کی بہتری کے لئے مفید سمجھا جاتا ہے۔ اگر ہر روز ایک سے ڈیڑھ پائو گاجر اچھی طرح چبا کر کھائی جائے تو اس کا پورے جسم پر اچھا اثر پڑے گا ہی مگر آنکھیں بھی خوبصورت اور نگاہ تیز ہو جائے گی کیونکہ اس طرح آپ کو آنکھوں کے لئے ضروری جز حیاتیں الف کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔ آنکھوں کی صحت کیلئے چند گھریلو ٹوٹکے اور نسخے: ٭رات کو سونے سے قبل چار بادام، چٹکی بھر سونف اور ذراسی مصری باہم استعمال کرنے سے نگاہ تیز تر ہو جاتی ہے۔ ٭غسل کرنے سے پہلے پائوں کے انگوٹھوں پر سرسوں کا تیل ملنے سے بھی کبھی نظر کمزور نہیں ہوگی۔ ٭آنکھیں بند کر کے ہلکے ہاتھ سے سرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے آنکھوں کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے۔ ٭ململ کا کپڑا نیم گرم دودھ میں بھگو کر آنکھوں پر رکھیں اور جب کپڑا ٹھنڈا ہو جائے تو دوبارہ دودھ میں بھگو کر یہی عمل کم از کم پانچ مرتبہ دوہرائیں تو آپ کی آنکھیں روشن اور صحتمند رہیں گی جبکہ پلکیں بھی لمبی اور گھنی ہو جائیں گی۔ ٭آنکھوں کی کسی سلائی کی مدد سے تازہ اور اصلی شہد لگائیں اور پندرہ منٹ کے بعد دھولیں تو اس سے بھی آنکھیں صحتمند رہتی ہیں جبکہ بینائی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ٭ہفتے میں دو سے تین مرتبہ صرف دو قطرے کڑوا تیل ناک میں ڈالنے سے بینائی بہتر ہوتی ہے۔ ٭سردیوں میں بادام کے تیل سے آنکھوں کے پپوٹوں پر ہلکی مالش کرنے سے بھی آنکھوں کو آرام ملتا ہے۔ ٭آنکھوں پر ورم کی صورت میں نیم گرم پانی میں بھگوئی ہوئی روئی کچھ دیر آنکھوں پر رکھیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے یہ عمل کریں تو ورم سے نجات مل جائے گی۔ ٭آشوب چشم کی شکار آنکھوں میں دن میں تین سے چار مرتبہ عرق گلاب کے قطرے ڈالیں تو تکلیف دور ہو جائے گی اور جلن بھی ختم ہو جائے گی۔ اس تکلیف میں ٹھنڈے یخ پانی اور برف لگانے سے بھی افاقہ ہو جاتا ہے۔ ٭آنکھوں کے گرد حلقے دور کرنے کے لئے صبح اٹھتے ہی دونوں ہتھلیوں کو آپس میں رگڑ کر حلقوں پر ملیں تو کچھ عرصہ میں یہ بدنما سیاہی دور ہو جائے گی۔ ٭آنکھوں کی صحت و تندرستی کے لئے نسخے بھی آزمائیں، ورزش بھی کریں مگر سب سے زیادہ غذا اور نیند کا خیال رکھیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 894 reviews.