Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صرف ایک ہفتہ وظیفہ پڑھا اور ناممکن ممکن ہوگیا!

ماہنامہ عبقری - جون 2018

میں نے اپنی دوستوں کو کہا اوپر والے کو راضی کریں گے تو ان آفس والوں کی کیا مجال کہ پیپرز نہ لیں‘ پھر کیا تھامیں اور میری دوستوں نے سورۃ والضحٰی کا عمل شروع کیا‘ ہم تین دوستوں نے صبح و شام 3 ‘ 3 مرتبہ اور میں نے صبح و شام کے علاوہ ہر نماز کے بعد بھی شروع کیا ابھی کرتے ایک ہفتہ بھی نہ ہوا تھا کہ آفس والوں نے ہمیں خود فون کیا

قارئین! ہر ماہ شیخ الوظائف کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)

نوکری مل گئی:محترم حضرت حکیم صا حب السلام علیکم !میں الحمدللہ اب ایک پرائیویٹ ادارے میں جاب کرتا ہوں‘ میں نے 1999 ء میں ایم بی اےکیا تھا اس وقت ایچ ای سی نہیں تھا 2015 ء جنوری میں میری جاب ختم ہو گئی۔ خوش قسمتی سے میرے پاس آپ سے ملاقات کا ٹوکن تھا‘ میں مقررہ دن آپ کے پاس حاضر ہوا ‘ آپ سورۃ والضحٰی والا عمل عطا فرمایا۔ میں صرف چند ہفتے ہی یہ عمل کیا تھا کہ اس عمل کی برکت سے مجھے بہترین جگہ نوکری ملی۔اب الحمدللہ میں برسرروزگار ہوں۔ (بشارت علی چوہان‘ لاہور) ۔زندگی میں تبدیلی آگئی:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ادھر ایک بار آئی تھی آپ نے مجھے سورۂ والضحیٰ کا وظیفہ عطا فرمایا تھا‘ میں جب سے یہ وظیفہ پڑھ رہی ہوں میری زندگی میں بہت زیادہ مثبت تبدیلی رونما ہورہی ہیں‘ گھر میں‘ رزق میں جان میں مال میں برکت آرہی ہے۔ (کرن نوید بیگ‘ لاہور)
وظیفے کا کمال پڑھیے اور حیران ہوجائیے:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک سے امید رکھتی ہوں آپ بالکل ٹھیک ہوں گے‘ سورۂ والضحیٰ کے وظیفے کا ایسا روحانی تجربہ قارئین عبقری کو بتانے لگی ہوں کہ جس سے ضرور پڑھنے والوں کے ایمان تازہ ہوں گے‘ قارئین! ہم لاہور ٹیوٹا کے ادارے’’ سٹاف ٹریننگ کالج‘‘ میںٹیچرز ڈویلپمنٹ کا کورس کر رہے تھے‘ ان دنوں یہ ابھی نیا نیا شروع ہوا تھا‘ ایک سال کا کورس تھا‘ پورا سال ہم نے خوب محنت کی‘سال مکمل ہوگیا مگر فائنل پیپرز نہیں ہورہے تھے۔ اساتذہ نے ہم کو کہا گھروں کو چلی جائیں‘ ہم سولہ لڑکیوں نے پورا سال گھر سے دور رہ کر محنت کی تھی‘ مگر جب پھل ملنے کا وقت آیا تو ہمیں گھر واپس بھیجنے کی باتیں شروع ہوگئیں‘ ہم سولہ لڑکیوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا تھا‘ نہ اساتذہ بات سنتے اور نہ ہی ٹیوٹا آفس والے‘جب بھی دفتر میں فون کرتے تو آگے سے جواب ملتا ہے کہ آپ کے پیپرز نہیں ہونے آپ تمام اپنے گھروں کوجائیں۔ میں نے اپنی دوستوں کو کہا اوپر والے کو راضی کریں گے تو ان آفس والوں کی کیا مجال کہ پیپرز نہ لیں‘ پھر کیا تھامیں اور میری دوستوں نے سورۃ والضحٰی کا عمل شروع کیا‘ ہم تین دوستوں نے صبح و شام 3 ‘ 3 مرتبہ اور میں نے صبح و شام کے علاوہ ہر نماز کے بعد بھی شروع کیا ابھی کرتے ایک ہفتہ بھی نہ ہوا تھا کہ آفس والوں نے ہمیں خود فون کیا اور ہمیں بتایا کہ فلاں تاریخ کو آپ کا پیپر ہے۔تمام لڑکیاں انتہائی خوش‘ناممکن آسان سے وظیفہ نے ممکن بنادیا۔ مجھے خود یقین نہیں آرہا تھا کہ جو پہلے بات سننے کو تیار نہ تھے آج خود فون کرکے بتارہے ہیں کہ آپ کا فلاں تاریخ کو پیپر ہے۔ الحمدللہ! انتہائی شاندار پیپرز ہوئے اور بہت زبردست رزلٹ بھی آیا۔ محترم حضرت حکیم صاحب آپ کا‘ آپ کی نسلوں اور عبقری سٹاف کی نہایت شکر گزار ہوں جس نے ہم سولہ لڑکیوں کا ایک سال ضائع ہونے سے بچالیا۔ (فلک عرفان‘ لاہور)
محنت کش کی محنت رنگ لانا شروع ہوگئی:میرا ایک دوست ہے جو پیرا شوٹ‘ ترپال‘ خیموں وغیرہ کا کاروبار کرتا ہے۔ ایک دن میں اس کی دوکان پر گیا تو وہ بڑا پریشان بیٹھا تھا کہ محنت بہت زیادہ ہے مگر بچ کچھ نہیں رہا۔ میں نے اس کو سورۃ والضحٰی کا عمل تفصیل سے بتایا اور اس کے وہ فضائل سنائے جو حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم اپنے دروس میں اکثر ذکر فرماتے ہیں۔اس کو مزید کہا کہ وظیفے کو زندگی کا معمول بنائو۔میں اس کو تفصیل سے سمجھا کر لوٹ آیا۔ چند ہفتوں بعد دوبارہ اس کے دکان پر گیا تو وہ بہت خوش تھا مجھے دیکھتے ہی مشین چھوڑ کر اٹھ کھڑا ہوا اور دکان کے دروازے پر آکر مجھے زور سے گلے لگایا اور بنچ پر بیٹھے ساتھ ہی بولا: یار میں بہت زیادہ پریشان تھا‘کافی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ یہ کام ہی چھوڑ دوں کیونکہ محنت بہت زیادہ تھی اور بچتا کچھ بھی نہ تھا۔ مگر جب سے تم یہ وظیفہ مجھے دے کر گئے ہو‘ اس نے وظیفے نے میرے بڑے بڑے مسائل حل کردئیے ہیں۔ میرے رزق میں خوب برکت ہوئی ہے‘ گاہک بڑھ گئے ہیں اور اب تو میں حیران ہوتا ہے کہ گاہک بحث ہی نہیں کرتا جو ریٹ بتاتا ہوں ‘ خوش ہوکر فائنل کرکے چلا جاتا ہے۔ مزید میرے کام میں نقص بھی نہیں نکالتا ورنہ اس سے پہلے اگر کسی کی ترپال تیار کرتا تو ایک ایک سلائی کو لے کر گھنٹہ گھنٹہ مجھ سے بحث ہوتی اور میں شدید ذہنی کوفت کا شکار رہتا اور جب پیسے دینے کی باری آتی تو دس دس روپے پر گاہک سے بحث کرنا پڑتی۔ مگر اب میں سکون میں ہوں۔ اس نے مجھے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور میں نے آپ کو دعا دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے کہ آپ کے بتائے وظیفے نے میرے دوست کا اتنا بڑا مسئلہ حل کردیا۔(غ۔ ا‘ پشاور)
قارئین عمل نوٹ فرمالیں!:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْمُ پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہوتوپھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے ہیں۔
السلام و علیکم ۔
حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے تمام عبقری نمائندگان کو زندگی‘ تندرستی دے اور تسبیح خانہ کو اللہ تعالیٰ قیامت تک دن دگنی رات چگنی ترقی دے۔ آمین ثم آمین۔ ہم نے عبقری رسالہ دکان سےدیکھ کر پڑھا‘ دل کو بہت خوشی اور سکون ہوا اور ہم ہر ماہ عبقری رسالہ لیتے ہیں‘ پڑھتے ہیں۔ حکیم صاحب م یں تین دن مسلسل موتی مسجد گئی‘ نفل حاجت پڑھے تو پھر اللہ تعالیٰ نے ہماری دعائیں سنی‘ ہم بہت پریشان تھے‘ گھر کے مسائل تھے‘ گھریلو جھگڑے‘ بے برکتی تھی‘
شکر ہے میرا بڑا بیٹا عمر شفیق نے نمازیں شروع کی اور سورۃ والضحٰی پڑھی تو اللہ تعالٰی نے بیٹے کو 2 ماہ کی تنخواہ بھی مل گئی تھی ہم کب کے بائیک کی تمنا کر رہے تھے لیکن پیسے کے باوجود ہم لے نہیں پا رہے تھے شکر ہے اللہ تعالٰی کا میں نے موتی مسجد میں نفل پڑھے تو اللہ تعالٰی نے 2 ماہ کی تنخواہ کے ساتھ ساتھ نیو بائیک بھی دے دی ہم سب عبقری سے بہت خوش ہیں سورۃ کوثر ہم نے پڑھی تو اللہ تعالٰی کا شکر ہے گھر میں برکت بھی ہو گئی تھی اور 2 ‘ 3 جگہوں سے مجھے گھر سے ہی 1 دفعہ 200 روپے ملے پھر 100 ملا پھر 200 روپیہ ملا تقریبا ً 700 ‘ 800 روپیہ مجھے گھر سے ہی ملا تھا 129 مرتبہ سورۃ کوثر پڑھنے سے ماشا ء اللہ برکت بھی ہوئی ہے اور پڑھ کر تھیلی پر پھونک بھی مارتے ہیں جب ہم باہر جائیں تو سورۃ قریش پڑھتے ہیں تو سفر خیروعافیت سے گزر جاتا ہے رش ہو تو ہم سورۃ الم نشرح پڑھتے ہیں تو ٹریفک کھل جاتی ہے اور ہم با آسانی سفر مکم کر لیتے ہیں میرے بیٹے عاشر نے جس کی عمر 19 سال ہے سیکنڈ ایئر کا طالب علم ہے الیکٹریکل کا ڈپلومہ کر رہا ہے ایک د فعہ کسی کو خون کی ضرورت تھی تو میرے بیٹے نے خون دیا پہلی دفعہ تو اس کا دل بہت گھبرایا اس نے یا قھارُ پڑھنا شروع کیا تو اس کے دل کو تسلی مل گئی سکون سے خون دیا اللہ جلا شان کی برکت سے گھر کے کھانے میں بھی برکت ہے گھر میں میاں بیوی کی لڑائی ہو تو میں بیت الخلا والی دُعا پڑھتی ہوں تو لڑائی جھگڑا ختم ہو جاتا ہے اللہ تعالٰی آپ کو اور عبقری قارئین کو بلند رتبہ اور جزائے خیر د آمین حکیم صاحب آپ نے رسالے میں اور درس میں بتایا تھا کہ جب گھر سے کسی سفر کے لئے نکلیں تو گیارہ دفعہ یا حفیظُ یا سلامُ پڑھ لیاکریں تو ایک دن جمعرات کو میرا بیٹا اور اکلوتی بیٹی فروا اپنی خالہ کے گھر بائیک پر جا رہے تھے سفر کے دوران بائیک کے آگے بہت بھاری بھرکم ٹرک جا رہا تھا کہ اس نے اچانک سے ٹرن کیا اور اشارہ بھی نہیں لگایا ہوا تھا کہ میرے بیٹے نے گاڑی کے آگے سے بائیک کو لے گیا اور اگر وہ بائیک کو بریک لگا دیتے تو وہ ان دونوں کا ایکسیڈنٹ ہو جاتا اللہ تعالٰی کا بہت بہت شکر ہے کہ میرے بچوں نے سفر کی دُعا آیۃ الکرسی اور یا حفیظُ یا سلامُ پڑھ لیا تھا جس کی وجہ سے میرے بچوں کی جان بچ گئی حکیم صاحب ہم آپ کو جتنی دُعائیں دیں تو وہ آپ کے لئے بہت ہی کمی ہیں آپ نے ہمیں وظیفے بتائیں اور ہم نے اس پر ردعمل کیا تو اللہ تعالٰی کا لاکھ دفعہ شکر ہے کہ اب ہمارے گھر میں خوشحالی آئی ہے ہمیں عبقری سے ڈیڑھ سال سے واقف ہیں اور اب دوسری دفعہ اجتماع میں قیام بھی کیا ہے پہلی دفعہ ہمیں بالکل قیام کے لئے جگہ نہیں ملی تھی لیکن اب اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ میری امی جان اور بچے بہن بھائی اس اجتماع میں شامل ہوئے ہیں اور پوری امید سے انشا ء اللہ ہم اس تسبیح خانے سے بہت افادہ حاصل کیا ہے اور کرتے رہیں گے اللہ تعالٰی آپ کو اور اس عبقری کو شادو و آباد رکھے آمین ثمہ آمین میں ہمیشہ آپ کی دُعا گو رہوں گی اور آپ بھی میرے لئے دُعام گو ہوں گے ۔ (مقدس بانو گوجرانوالہ) 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 788 reviews.