Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جھلساتی گرمی میں انوکھا مشروب املی! آئیے کچھ نیا کریں

ماہنامہ عبقری - مئی 2021ء

(شاہ شمروز، ایبٹ آباد)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پرانی کتابوں سے ایک نسخہ بنام ’’جوارش املی‘‘ ملا۔ جو آپ کو بھیج رہا ہوں۔ عبقری رسالہ کا کئی سالوں سے قاری ہوں پرانے رسالے خرید کر رکھے ہیں اور دوسروں کو پڑھنے کے لیے دیتا ہوں تقریباً ہر بیماری کا سستا علاج آپ کے رسالوں کے اندر موجود ہے۔ گرمیوں کے دنوں میں اور برسات کے موسم میں گاہ بگاہ اس دوا کو استعمال کرتے ر ہنے سے بدہضمی اور ہیضہ سے بچائو رہتا ہے۔ بدہضمی اور ہیضہ میں جب پیاس کی شدت ہوتی ہے تو اس کی ایک ہی خوراک سے پیاس کا زور ٹوٹ جاتا ہے مقوی قلب ایسی ہے کہ سرد ہوتا ہوا جسم اس کے استعمال سے بتدریج گرم ہونے لگتا ہے اور ڈوبتا ہوا دل ایک دم سہارا لے لیتا ہے۔ بہت سی حاملہ عورتوں کو دوران حمل زمانے میں قے اور متلی شروع ہو جاتی ہے کئی کئی روز کھانے کی طرف نظر اٹھا کر نہیں دیکھ سکتیں۔ ان کے لیے بھی یہ دوا بے حد مفید ہے اس سے نہ صرف قے متلی جاتی رہتی ہے بلکہ کھانے کی طرف بے اختیار رغبت ہوتی ہے۔ اس دوا کا طبی نام جوارش املی ہے۔ نسخہ حسب ذیل ہے۔ املی، آلو بخارہ ایک ایک پائو لے کر تھوڑے سے پانی میں بھگو دیں تاکہ اچھی طرح پانی میں بھیگ جائیں اگر رات کو بھگوئیں تو زیادہ اچھا ہے۔ صبح مل کر چھان لیں پھر اس میں تین کلو چینی ڈال کر پکائیں جب شہد کے قوام پر آجائے تو درج ذیل دوائیں جو پہلے سے پسی ہوئی ہوں ڈال کر اچھی طرح ملا دیں۔ جنگلی پودینہ خشک پانچ تولے، انار دانہ دس تولے، سونٹھ پانچ تولے، زرشک دس تولے، منقیٰ دس تولے، پوست آملہ خشک پانچ تولے، ست لیموں پانچ تولے، مقدار خوراک ایک تولہ یعنی( ایک چائے کا چمچ) وقفہ وقفہ سے چٹائیں۔ شدید حالتوں میں پندرہ پندرہ منٹ کے وقفہ سے دیں جوں جوں مریض کو آرام آتا جائے وقفہ بڑھاتے جائیں۔ عام لوگوں کے لیے دن میں دو بار یا ایک بار آدھا چائے کا چمچ چاٹ لینا کافی ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 520 reviews.