محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کو شاد و آباد رکھے‘ آمین!۔ عبقری اور آپ کے دروس میری زندگی میں بہت زیادہ تبدیلیاں لائے ہیں۔ پہلے ماہنامہ عبقری ملا پھر عبقری کے ذریعے آپ کے دروس ملے‘ ان دروس نے مجھے اللہ تعالیٰ سے باتیں کرنا‘ توبہ کرنا‘ اپنے گناہوں پر شرمندہ ہونا سکھایا‘ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے میرا تعلق ایسے خاندان سے ہے۔ جہاں نماز‘ روزہ‘ رزق حلال اور عشق رسول ﷺ بچوں کی گٹھی میں ہی شامل ہوتاہے‘ اس لیے فطری طور پر موسیقی‘ فلم بینی اور دیگر بہت سی خرافات سے بچے ہوئے ہیں‘ مجھ سے نماز کی ادائیگی میں کوتاہی ہوتی رہتی تھی جس سے میرے والدین بھی نالاں تھے اور میں خود بھی شرمندہ شرمندہ رہتی۔ الحمدللہ! جب سے آپ کے درس سننا شروع کیے ہیں‘ زندگی واقعی ہی بدل گئی ہے‘ اللہ تعالیٰ کی ذات سے کیسے مانگا جاتا ہےیہ مجھے آپ کےدرس سن کر معلوم ہوا۔ گھر میں سکون لانے کے راز‘ رزق میں برکت‘ گھریلو پریشانیوں‘ الجھنوں سے کیسے نکلنا ہے یہ سب درس سے ہی تو ملتا ہے۔ (مسز قاسم‘ چکوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں