Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

میری تالیفات اور ان کی وضاحت

ماہنامہ عبقری - جون 2018

اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر45:شگفتہ باتیں بکھرے موتی‘ انمول یادیں: گزشتہ سالہا سال سے زندگی کےشب و روز مطالعہ اور تحقیق میں گزر رہے ہیں ہر لمحہ ایک نئی سطر اور نیا صفحہ مطالعے سے گزرتا ہے اور چونکا دینے والے واقعات حیران اور سرگرداں کردیتے ہیں۔ سوچا یہ عظیم نکات اور پارینہ اوراق قارئین کیلئے اکٹھے کردوں‘ وہ سطریں جو میں نے بے شمار کتب عظیم سے اکٹھی کی ہیں وہ طرح طرح کی معلومات‘ معمولات اور حیرت انگیز چیزیں ہیں۔ امید ہے آپ کو یہ کتاب پرانی بھولی بسری یادوں کو نئے انداز میں یاد کرائے گی‘ اس کتاب کے چند ابواب تو حیرت کدہ اورطسلم کدہ ہیں اور جنہیں پڑھ کر میں خود حیران ہوں اور انہیں پڑھ کریقین جانیے میری سوچیں ہی بدل گئیں۔ یہ کتاب سالہا سال سے ادارہ عبقری پرنٹ کروا رہا اور الحمدللہ قارئین کے معیار پر پورا اتری اور بے شمار کیلئیے علم وعمل کا ذریعہ بنی۔ اس کتاب کی تالیف میں جن معزز شخصیات کی تحریری اور کتب و رسائل سے مواد اکٹھا کیا گیا ان کے نام درج ہیں:۔ بشیراحمد قریشی۔ عبدالصمد صارم۔ یزدانی جالندھری۔ظفراللہ خان۔ علامہ قاری محمد طیب۔ حکیم محموداحمد برکاتی۔ ڈپٹی نذیراحمد۔سید سلیمان ندوی۔ سید رضاحسین زیدی۔میجرسید ضمیرجعفری۔ عبدالمجید قریشی۔شاہ بلیغ الدین۔محسن فارابی۔ ملکاحمد سرور۔ کلیم اللہ ملک۔ مولانا فضل الرحمٰن گنج مراد آبادی۔ عبداللطیف۔ کرنل ریٹائرڈ نذیراحمد چودھری۔ عبرت صدیقی۔ محمود شبلی۔ رسائل وکتب: اردو ڈائجسٹ۔ تاریخ مسلمان اطباء۔ تاریخ مسلم حکمران۔
۔ نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔(ایڈیٹر)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 786 reviews.