Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری کیلئے تجربات و مشاہد ات وظائف اور ٹوٹکے گمشدہ چیز کو پانے کا آزمودہ در آزمودہ عمل

ماہنامہ عبقری - جون 2018

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فوائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسروں کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

عبقری! تجربات و مشاہدات وظائف اور ٹوٹکے
1 ۔ خربوزہ کے بارے آپ کے سابق درسوں میں سنا تھا جو رمضان المبارک کے تھے کہ خربوزہ جس کو ہماری زبان میں رینڈی کہتے ہیں جو پیلے رنگ کی ہوتی ہے ان پرلکیریں ہوتی ہیں اس کو گرینڈ کر کے مکمل بیج چھلکوں سمیت کھانے سے پتھری گردوں مثانوں کی نکل جاتی ہیں میرے جاننے والے بھائی کے ساتھ مسئلہ تھا اس کو استعمال کرائی اللہ تعالیٰ نے عافیت کا معاملہ اس کے مثانے سے پتھری نکل گئی یہ گرمیوں میں خاص رمضان میں استعمال کریں تو پیاس نہیں لگتی ۔
یَا بَاعِثُ یَا نُوْرُ کی برکت بھی واضح نظر آ رہی ہے تہجد کے وقت جاگ آ جاتی ہیں‘ طبیعت میں سکون آرہا ہے‘ ہر معاملہ میں آسانی پیدا ہورہی ہے۔ ۔ 4 ۔ رزق حلال معاشرت اور معاملات میں احتیاط کر رہا ہوں اللہ تعالیٰ استقامت دے آمین ۔ (محمد افضل رفیق‘ اٹک) ۔
گمشدہ چیز کو پانے کا آزمودہ در آزمودہ عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور عبقری کی پوری ٹیم کو سلامت رکھے‘ ہم عبقری آٹھ‘ نو سال سے پڑھ ر ہے ہیں‘ اس کے ٹوٹکے ایک دوسرے کو بتاتے ہیں۔ اس میں لکھے ہوئے لوگوں کے تجربات کو حیرت سے پڑھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نےچھوٹے چھوٹے وظائف اور نسخہ جات میں کتنی تاثیر رکھی ہے‘ یہ سب کچھ عبقری کی بدولت ممکن ہوا کہ لوگ ایک دوسرے کےٹوٹکوں کے ذریعے مدد کرتے ہیں‘ شکریہ عبقری!۔ ہمارے گھر میں کوئی بھی چیز گم ہوجائے تو سبھی یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔ ہماری ہر چیز ہمیں کچھ دیر بعد لازمی مل جاتی ہے۔ حضرت حکیم صاحب! اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے اسی طرح لوگوں کے مسائل حل کرتے رہیں۔ آپ کے ہر درس میں شرکت یقینی بناتے ہیں۔ درس میں آنےسے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں‘ گھر‘ مال جان کی حفاظت ہوتی ہے اور ہم مطمئن رہتے ہیں۔ ایک مرتبہ موبائل فون پر وقت لے کر آپ سے اپنے بچوں کو ملوایا‘ بہت زیادہ فائدہ ہوا۔ آپ کے بتائے وظائف تین سال سے پڑھ رہے ہیں‘ سب کو ماشاءاللہ بہت فائدہ ہوتا ہے۔ میرے گھر میں آج خوشیاں ہیں یہ سب اللہ کا کرم اور عبقری کے وظائف کا کمال ہے۔ (مسز زیدی‘ لاہور)
رمضان المبارک میں فروٹ چاٹ بناتے ہیں تو
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین کیلئے اپنے آزمودہ وظائف اور ٹوٹکے لائی ہوں یقیناً مخلوق خدا کو فائدہ ہوگا۔ قارئین! آپ رمضان المبارک میں فروٹ چاٹ تو بناتے ہی ہونگے اس کے علاوہ جب بھی فروٹ چاٹ بنائیں تو ہمیشہ ہی اس وقت فروٹ کاٹیں‘ جس وقت کھانا ہو‘ یا مہمانوں کو کھلائیں کیونکہ پہلے سے فروٹ کاٹیں گے تو اس میں موجود آئرین کی وجہ سے فروٹ کالے پڑجائیں گے اور چاٹ کا رنگ اچھا نہ لگے گا اور ہاں فروٹ چاٹ میں کھجور کو ضرور شامل کریں اور دھو کر کاٹ کر شامل کریں تو چاٹ کا مزہ غذائیت کے ساتھ دوبالا ہوجائے گا اور اس میں چینی مناسب مقدار میں اور گھر میں جو بھی جوس ہو مناسب مقدار میں شامل کریں جوس نہ ہو تو چینی اور پانی بھی وہی کام کرتا ہے جو جوس سے ہوتا ہے۔ چھوٹا عمل اور پہاڑ سے زیادہ اجر: کیمیائے سعادت میں لکھا ہے کہ جو شخص روزانہ فجرکی نماز میں سنتوں اور فرض کے درمیان میں سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللہ 101 مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتہ پیدا فرماتے ہیں وہ جتنی عبادت کرے گا قیامت تک وہ اس کے نامہ اعمال میں لکھا جائے گا اور یہ دنیا کو چاہے نہ چاہے دنیا مجبور ہوکر اس کےقدموں میں آئےگی۔گردہ کے امراض میں مبتلا ضرور پڑھیں!: گردے کے مریض کو چاہیے کہ اپنے کھانے اور معدہ کا خاص طور سے خیال رکھے‘ نرم غذا کھائے اور بھوک رکھ کر کھائے‘ ابھی پیٹ نہ بھرے کہ کھانے سے ہاتھ کھینچ لے‘ بادی اور چکنی اشیاء بالکل نہ کھائے اور سفید زیرہ اور سونف کا ابلا ہوا پانی سارا دن وقفے وقفے سے پیے تو تکلیف سے بچا رہے گا کیونکہ گردے کی بیماری دراصل معدے کی بیماری ہے۔ مسواک: ویسے تو برش کرنا صبح و شام اور پانچ نمازوں کے ساتھ مسواک کرنا اچھی عادت ہے‘ اس کے ساتھ ساتھ اکثر رات کو دنداسہ (پنجابی میں داتن) یا جس کو سِک کہتے ہیں کے ساتھ دانت صاف کرلیے جائیں تو منہ میں بدبو بالکل نہیں ہوتی اور دانت کیڑا لگنے سے ہمیشہ محفوظ رہتے ہیں۔ (ام خدیجہ‘ کینیڈا)
جوکمال کے ٹوٹکے ہم نے آزمائے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو قدم قدم پر کامیابیاں عطا فرمائے آپ کی وجہ سے ہم اعمال کی طرف لوٹے اور دلوں کی میل اتارنے والے وظائف ہمیں نصیب ہوئے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اس ایک ایک عمل کے بدلے کروڑوں نیکیاں عطا فرمائیں اور آپ کے درجات بلند فرمائے‘ آمین!۔ہچکی کیلئے ٹوٹکہ: جب کبھی ہچکی ہو اور بند نہ ہوتی ہو تو سانس اوپر کی طرف کھینچ کر جتنی دفعہ ہوسکے یَاحَفِیْظُ پڑھیں اور سانس آہستہ آہستہ باہر خارج کرتے ہوئے یَاسَلَامُ پڑھیں ‘چند مرتبہ کریں‘ ان شاء اللہ ہچکی دور ہوگی۔
ہچکی کا طبی ٹوٹکہ: ہچکی کی صورت میں ایک کالی مرچ سوئی کی نوک پر لگا کر جلائیں جب دھواں نکلے تو ناک کی ایک طرف انگلی رکھیں اور دوسری طرف سے دھواں اوپر ناک میں کھینچیں اسی طرح دونوں نتھنوں میں دھواں کھینچنے سے ان شاء اللہ ہچکی ختم ہوجائے گی۔کاکروچ سے نجات کا ٹوٹکہ: اگر گھر میں کاکروچ (لال بیگ) ہوں تو کچن کیبنٹ اور جس جس جگہ کاکروچ ہوں وہاں کھلے منہ کے شاپر میں تھوڑا تھوڑا سرف رکھ دیں لال بیگ اس میں جمع ہوں گے‘ مر جائیں گے کاکروچ پھینک کر سرف دوبارہ اسی جگہ شاپر سمیت رکھ دیں۔پانی سے انگلیاں خراب ہوں تو: وضو کے پانی کو پاؤں کی انگلیوں سے نکالنے کیلئے پاؤں کا خلال ضروری ہے مگر فرش دھوتے وقت یا کپڑے دھوتے وقت بند چپلوں میں پانی انگلیوں کے درمیان تادیر رہتا ہے اور انگلیاں اندر سے خراب ہوکر بہت تکلیف دیتی ہیں اس کیلئے مہندی پسی ہوئی ایک ایک چٹکی پاؤں کی انگلیوں میں ڈال دیں یا خشک مٹی ڈال دیں یا سرسوں کاتیل لگالیں ان شاء اللہ فوراً زخم بھر جائیں گے اور انگلیاں ٹھیک ہوجائیں گی۔ جو زخم کسی بھی طرح ٹھیک نہ ہوتے ہوں ان پر بھی مٹی یا مہندی لگانے سے وہ ٹھیک ہوجاتے ہیں۔ دودھ کا ڈبہ اور گوندھا آٹا: دودھ کے خالی ڈبوں کو دھو کر ان میں آٹا گوندھ کر ڈال کر فریزر میں رکھیں کافی دن تک وہ صحیح حالت میں رہے گا اور حالت بھی تازہ آٹے جیسی ہی رہے گی۔صرف دو چٹکی نمک: اگر کوئی چیز تلنی ہو جیسے پکوان‘ چپس‘ پکوڑے وغیرہ تو ائل میں ایک دو چٹکی نمک ڈال دیں‘ آئل کم خرچ ہوگا اور چھینٹے بھی نہیں اڑیں گے۔شدید گرمی اور روزے میں ٹھنڈک کا احساس: شدید گرمی میں اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِیْ مِنَ النَّارْ پڑھیں چند بار پڑھنے سے گرمی‘ گھبراہٹ‘ پیاس ختم ہوجاتی ہے۔ (پوشیدہ)
یہ ٹوٹکے آزمائیں! عید سے پہلے تمام سکن پرابلم ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں چند ٹوٹکے قارئین کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں جو میں سالہا سال سے استعمال کررہی ہوں اور فائدہ حاصل کررہی ہوں‘ یہ کم قیمت لیکن لاجواب نسخے ہیں۔ چہرے کی سکن چمکدار بنانے کیلئے: آج کل چہرے کے مسائل بہت زیادہ عام ہوگئے ہیں‘ کیمیکل والی کریمیں فائدہ دینے کے بجائے نقصان پہنچاتی ہیں‘ یہ ایک کم یاب نسخہ ہے لیکن بے حد فائدہ مند ہے‘ حوصلے سے کرنا ہوگا کیونکہ وقت لگتا ہے پھر ہی اثر نظر آتا ہے‘ اسے مسلسل لگانا ہے‘ جن کے چہرے پر پسینہ زیادہ آتا ہے وہ نہ استعمال کریں کیونکہ انہیں فائدہ نہ ہونے کے اسی فیصد چانس ہیں۔ باداموں کا پاؤڈر بنالیں‘ شہد‘ دہی تینوں اشیاء کو اپنی ضرورت کے مطابق لیں‘ مکس کرکے چہرے پر لگائیں‘ تقریباً ایک سےڈیڑھ گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر چہرے کو نیم گرم پانی سے دھولیں‘ باقی ماسک جو بچ گیا ہو اسے فریج میں رکھ دیں‘ فریج میں تین سے چار دن تک کیلئے بنا کر بھی رکھ سکتے ہیں۔ شہد کھلے مساموں کو بند کرتا ہے‘ وٹامن ای جو کہ باداموں میں ہوتا ہے وہ بھی چہرے کے داغ دھبے کم کرتا ہے‘ جھائیاں ختم نہیں ہوسکتیں مگر ہلکی ضرور ہوجاتی ہیں‘ دہی بھی ماسک کیلئے بہترہی ہے۔ ان شاء اللہ عید سے پہلے چند بار کا استعمال آپ کے چہرے کی جلد کو روشن اور چمکدار بنادے گا۔دانت موتیوں  کی طرح چمکدار ہوں: ہر نماز کے وضو کیلئے مسواک ضرور استعمال کریں‘ اس کے علاوہ دن میں ایک مرتبہ ’دنداسہ‘ ضرور کریں اسے چباتے جائیں اور تھوکتے جائیں‘ دانتوں پر بھی رگڑیں‘ لیکن پانی سے کلی نہ کریں۔ دنداسہ منہ سے بدبو کی شکایت کو دور کتا ہے‘ داندسہ سے سانس بھی خوشگوار اور اس میں مہک آتی ہے‘ اگر منہ سے بہت زیادہ بدبو آتی ہو تو چاہیے کہ صبح نہار منہ آدھی پیالی یا ضرورت کے مطابق دہی کھالی جائے‘ معدہ میں جو گیس بنتی ہے وہ دہی میں موجود فائدہ مند بیکٹیریا کے استعمال سے دور ہوجاتی ہے اور سانس میں بدبو کی شکایت بھی ختم ہوجاتی ہے۔ آزمودہ نسخہ ہے۔ عید پر ہاتھوں جلد خوبصورت اورملائم نظر آئے: اس کیلئے عرق گلاب 500 ملی لیٹر میں ایک بڑا چمچ گلیسرین اچھی طرح مکس کرکے کسی شیشے کی بوتل میں رکھ لیں‘ جب بھی ہاتھ دھوئیں یا وضو کریں تو ہاتھوں کو خشک کرکے عرق گلاب کا مکسچر لگالیں‘ ہاتھوں پر جھریاں نہیں پڑیں گی‘ کم خرچ لاجواب نسخہ ہے۔ اس
کےعلاوہ بعض لوگوں کیمیکل والے ہاتھوں اور پاؤں کے لوشن موافق نہیں ہوتے تو وہ خالص پٹرولیم جیلی اس میں کوئی کیمیکل مکس نہ کریں وہ ہاتھوں‘ پیروں پر لگائیں اس سے جلد نہایت نرم و نازک اور خوبصورت ہوجاتی ہے‘ سردی گرمی جلد خراب نہیں ہوتی‘ یہ نسخے سستے بھی ہیں اور جلد کو کوئی نقصان بھی نہیں ہوتا۔ بعض اوقات نہانے کے بعد جب جسم خشک ہوجاتا ہے تو خارش ہوتی ہے ویسے یہ شکایت سردیوں میں عام ہے جبکہ بعض افراد کو گرمیوں میں بھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ اس مسئلہ سے نکلنے کیلئے نہانے کے بعد جسم کو ہلکا سا نم رکھیں پھر ہاتھ کی ہتھیلیوں پر زیتون کا تیل مل کر پورے جسم پر لگالیں‘ اس طرح جسم کی خشکی دور ہوتی ہے اور ریشمی کپڑے جو جسم کے ساتھ چپکتے ہیں وہ بھی نہیں چپکیں گے۔
بالوں کیلئے: بادام کا تیل‘ زیتون کا تیل‘ کسٹرآئل‘ نیم کی نمولی کا تیل‘ چاروں تیلوں کو مکس کرکے ہم مقدار کسی شیشے کے جار میں رکھ دیں‘ حسب ضرورت تھوڑا سا تیل نیم گرم کرکے بالوں کی جڑوں میں لگا کر انگلیوں کی پوروں سے ہلکا ہلکا مساج کریں‘ دو سے تین گھنٹے بعد سر دھولیں‘ سر کی خشکی‘ بال گرتے ہوں‘ بال انتہائی چمکدار ہوجاتے ہیں‘ نرم ملائم ہوجائیں گے‘ آزمودہ ہے۔ اس عید سے پہلے تو ضرور آزمالیں۔ ہر قسم کے لوز موشن کیلئے: بیل گری (خشک انار کی طرح ہوتی ہے) اسے پیس کر سفوف بنالیں پھر تقریباً دو کھانے کے چمچ بیل گری آدھ کپ دہی میں مکس کرکے دن میں کم از کم دو مرتبہ کھالیں‘ فوراً آرام آجائے گا۔ بیل گری کو باریک پیس کر فریج میں بھی رکھ سکتے ہیں‘ تاکہ وقت پڑنے پر آپ فوراً دوبارہ استعمال کرلیں۔ ہماری والدہ (مرحومہ‘ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے) بھی بچپن میں ہمیں یہی نسخہ استعمال کرواتی تھیں۔ (مسزعبدالغفار‘ اسلام آباد)
کالے کتے کو سویاں کھلائیں کالی کھانسی ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ بہت اچھا ہے‘ جتنی تعریف کی جائے کم ہے‘ دو آزمائے ہوئے ٹوٹکے حاضر ہیں تاکہ مخلوق خدا کا فائدہ ہو۔
کالی کھانسی کا علاج: مجھے بچپن میں شدید کھانسی ہوگئی‘ ڈاکٹروں کی ادویات سے فائدہ نہ ہورہا تھا ایک حکیم صاحب نے میرے والد کو بتایا کہ دودھ میں سویاں پکا کر بچی کو پیٹ بھر کر کھلائیں جو بچ جائیں وہ کالے کتے کو کھلادیں۔ ایسا کرنے سے میری اور میرے کزن کی کھانسی اگلے دن ہی غائب ہوگئی‘ اب میں الحمدللہ خود بچوں والی ہوں یہ کافی پرانی بات ہے مگر میرے ہمسائے جوکہ پٹھان ہیں ان کے بچے کو شدید کالی کھانسی ہوگئی مگر وہ لوگ دوائی لانے کے قابل نہیں تھے‘ اچانک میرا ان کے گھر جانا ہوا اس بچے کی حالت دیکھ کر میں نے انہیں سویوں والا ٹوٹکہ کرنے کا کہا‘ الحمدللہ! انہوں نے فوری یہ ٹوٹکہ آزمایا اور اگلے دن ہی بچہ تندرست ہوگیا۔ پھر وہ لوگ میرا شکریہ ادا کرنے میرے گھر بھی آئے۔ گوہانجنی کا آزمودہ علاج: کچھ دن پہلے میرے بیٹے کی آنکھ میں دانہ نکلا‘ میں نے بیری کے سات پتے لیکر اول و آخر درودشریف سات، سات مرتبہ پڑھ کر ہر پتے پر بسم اللہ مکمل پڑھ کر تنکے میں پڑو دئیے‘ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر بیری کا پتہ آنکھ پر پھیر کر تنکے میں پروتے جائیں۔جب پتے سوکھیں گے تو دانہ بھی سوکھ جائے گا۔ (فرخ شفیق‘ خانیوال)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 785 reviews.