Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چہرے کے غیرضروری بال آپ کے مسائل کا حل صرف کیلا عمر18 سال اورمگر قد چھوٹا ہے

ماہنامہ عبقری - جون 2018

پائوں کی بدبو سے پریشان ہوں!:میرے پائوں میں سخت بدبو رچ گئی ہے موزے اتارتا ہوں تو خود کراہیت ہوتی ہے پائوں خوب صاف کرتا ہوں ٹیلکم پائوڈرز بھی چھڑکتا ہوں مگر جیسے ہی موزے اتاروں بدبو پھیل جاتی ہے چند ماہ بعد میری شادی ہے‘ لڑکیاں اپنا حسن بڑھانے کے لئے ٹوٹکے اپناتی ہیں مگر میں بدبو کی وجہ سے پریشان ہوں کوئی ایسا ٹوٹکہ بتایئے جس سے مجھے بدبو سے نجات مل جائے میں کافی الجھن میں گرفتار ہوں ۔(ج۔ش‘ لاہور)
مشورہ:آپ ایک درمیانہ بینگن خریدیئے اسے دھو کرایک کلو پانی میں ابال لیجئے اس کے بعد کسی چھوٹے ٹب میں یہ پانی نیم گرم ڈالیے اور دونوں پائوں اس میں بھگویئے پانی ٹھنڈا ہو جائے تو پائوں مل کر اسی پانی میں صاف کر لیں یہ عمل سات دن تک ہر رات کریں‘ پائوں کی بدبو ختم ہو جائے گی ۔اپنے سارے موزے تیز گرم پانی میں سرف ڈال کر بھگویئے بعد میں اچھی طرح دھلوایئے اور دھوپ میں سکھایئے اس طرح موزوں کی بدبو بھی ختم ہو جائے گی ہر وقت موزے نہ پہنیں اور پائوں کھلا چھوڑیئے پانچوں وقت وضو کرنے سے بھی پائوں صاف رہتے ہیں ۔ (ا ۔ ب)
بالوں کا خاتمہ:میرے چہرے پر غیر ضروری بال ہیں انہیں دور کرنے کا ٹوٹکہ بتایئے چھائیاں بھی پڑ رہی ہیں ‘وہ کیسے ختم ہوں گی ؟ (ب،ا، اسلام آباد)
مشورہ: سفید پھٹکری منگوا کر پیس لیں ایک چمچ میدہ لیں اس میں پسی پھٹکڑی ملایئے پھر پلیٹ میں تھوڑا سا عرق گلاب ڈال کر پھٹکڑی و میدے کا لیپ بنایئے چہرے پر جہاں جہاں بال یا رواں ہے وہاں گاڑھا گاڑھا آمیزہ لگا کر خشک ہونے دیں پھر ہاتھ سے مل کر جھاڑ دیں چار ہفتے یہ عمل کریں۔ چھائیاں دور کرنے کے لئے سفید تل پیس کر رکھیں تھوڑے سے دودھ میں لیموں کے رس کے چند قطرے ڈالیں پھر تل کا سفوف ملایئے اور چہرے پر اچھی طرح مل لیں ایک گھنٹے بعد منہ دھو کر عرق گلاب لگایئے۔
عمر اٹھارہ سال مگر قد چھوٹا:میری عمر اٹھارہ سال ہے اور قد پانچ فٹ تین انچ یہ کیسے بڑھ سکتا ہے ؟ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ والدہ کو آدھے سر کا درد رہتا ہے ۔(فائزہ جبیں‘ ملتان)
مشورہ: آپ صبح شام لٹکنے کی ورزش کیجئے اس سے قد میں فرق پڑ جائے گا‘ والدہ صاحبہ کو کسی اچھے دواخانے کا بنا ہوا اطریفل اسطخدوس رات کو سوتے وقت دیں یہ پرانے زمانے سے اس درد کے لئے مستعمل دوا ہے مزید براں دھنیا تین گرام ‘ اسطخدوس تین گرام اور کالی مرچ پانچ عدد لے کر باریک پیس لیں‘ صبح کی نماز پڑھ کر سورج نکلنے سے پہلے پانی کے ساتھ کھا لیں اور بستر میں آدھ گھنٹہ آرام کریں چند روز یہ نسخہ استعمال کیجئے اللہ تعالیٰ شفا ء دینے والا ہے اسطخدوس کو دماغ کی جھاڑو بھی کہا جاتا ہے ۔
دو مسئلے:مجھے رات کو باربار پیشاب کے لئے اٹھنا پڑتا ہے عمر انسٹھ برس ہے دوسرا میری بیگم کے پانچ بڑے آپریشن ہونے کے بعد ان کا پیٹ بڑھ گیا دونوں مسائل کے متعلق مشورہ دیجئے ۔ (بشیربھٹی‘ سیالکوٹ)
مشورہ:باربار پیشاب آنے کا بہترین توڑ کالے تل ہیں‘ آپ بازار سے کالے تل اور اجوائن ہم وزن لایئے‘ ہاون دستہ میں کوٹ لیں پھر اس میں ہم وزن گڑ بھی ملائیں چھ گرام یہ سفوف رات کو پانی کے ساتھ کھا لیں ۔ معجون ماسک البول بھی کسی اچھے دواخانے سے خرید کر رات کو کھا سکتے ہیں ۔بیگم سے کہیے کہ چاول چکنائی نہ کھائیں اتنے آپریشنوں کے بعد پیٹ دوا سے کم نہیں ہو سکتا ۔ احتیاط کیجئے اور غذا سے ہی علاج کریں ۔
کیلے غذائی خزانہ ہیں:مجھے کئی مسائل درپیش ہیں اعصاب کی تکلیف رہتی ہے بعض دفعہ دل میں جلن کا احساس ہوتا ہے۔ غصہ بہت آتا ہے جی متلاتا ہے میں دوا نہیں کھانا چاہتی غذائی علاج بتایئے ۔ (شازیہ‘ ساہیوال)
مشورہ:غذائی علاج میں آپ سبزیاں سلاد اور پھل سرفہرست رکھیے‘ کیلا کئی بیماریوں کا علاج ہے‘ آپ کیلے ضرور لا کر گھر میں رکھیے‘ صرف دو کیلے کھایئے ‘آپ تقریبا ً ایک گھنٹہ اطمینان سے کام کر سکیں گے‘ شاید اسی لئے ایتھلیٹ کو کیلے کھلائے جاتےہیں۔ کیلے میں ریشہ ہے اور تین قسم کی شکر بھی جو انسان کو توانائی بخشتی ہیں‘ اس میں فولاد بھی ہے جو ہیموگلوبین کو مدد دے کر خون کی کمی پوری کرتا ہے اس کا پوٹاشیم بلند فشار خون ٹھیک رکھتا ہے ۔آپ نے لکھا ہے کہ غصہ بہت آتا ہے روزانہ غذا میں تین کیلے شامل کیجئے آپ کا مزاج دھیما رہے گا اسی طرح دل کی جلن کا مسئلہ بھی ٹھیک ہو جائے گا جن لوگوں کا دل متلاتا ہو انہیں چاہیے گھر میں بنی سلاد میں کیلے شامل کر لیں کھانے کے ساتھ یہ سلاد لینے سے متلی کا احساس ختم ہو جائے گا ۔کیلے میں وٹامن بی بھی موجود ہے یہ آپ کے تھکے اعصاب کو سکون دے گا پوٹاشیم کی موجودگی سے کھچائو ختم ہوگا دو تین ہفتے پابندی سے کیلے کھایئے آپ کے مسئلے حل ہو جائیں گے۔کیلے کو فریج میں نہ رکھیئے بہتر ہے دو تین دن کے اندر کیلے باہر ہی رکھ کر استعمال کر لیں ٹھنڈے کیلے نقصان دیتے ہیں ۔
عناب کا جوشاندہ:ہمارے گائوں کے حکیم صاحب خود جوشاندہ کی پڑیاں بنا کر دیتے ہیں اس میں ملٹھی کا ٹکڑا اور پانچ عناب بھی ہوتے ہیں عناب کا کیا فائدہ ہے ؟ (ام فرحان‘ لاہور)
مشورہ: پہلے زمانے میں حکیم ہی جوشاندہ بنا کر دیتے تھے وہ مریض کے مزاج کے مطابق اشیا ء کم و بیش کر دیتے اس وقت اینٹی بائیوٹک ادویہ بھی نہیں تھیں مگر اس سے آرام آ جاتا عناب زمانہ قدیم سے مستعمل ہے‘ پانچ سات دانے تک اس کی عام خوراک ہے‘ خارش کھجلی فساد خون دور کرنے کے لئے گھریلو خواتین پانچ دانے عناب اور گل منڈی بارہ تیرہ دانے رات کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر صبح مل چھان کر پلاتیں‘ نزلہ زکام کھانسی میں بھی عناب جوشاندے میں جوش دے کر استعمال کیا جاتا ۔عناب دافع حساسیت ہے اس کا شربت بھی مستعمل ہے جس سے حساسیت دور ہو جاتی ہے بخار خصوصا ً خسرہ میں مختلف ادویہ کے ساتھ دیا جاتا ہے‘ گلے کی خشکی ختم کرتا ہے‘ مصفی خون ہے یورپ میں بھی اس پر تحقیق جاری ہے کھانسی اور حساسیت میں فائدہ دیتا ہے آپ کے حکیم جوشاندہ میں عناب ڈالتے ہیں تو اچھی بات ہے آپ بلا جھجک اسے استعمال کیجیے ننھے بچوں سے لے کر بڑوں تک کے لئے فائدہ مند ہے ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 769 reviews.