Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

٭اکلوتی بیٹی کی گمشدگی٭تھوڑے سے چاول٭ہم نکلیں گے تو بم پھٹے گا٭ شیر جیسا کتا٭مرنے کاجھوٹا ڈرامہ٭ ہماری

ماہنامہ عبقری - جون 2018

اکلوتی بیٹی کی گمشدگی : میں اکثر یہ خواب دیکھتا ہوں کہ میری بیٹی جو اکلوتی ہے اور جس کی پیدائش کے وقت اس کی والدہ فوت ہو گئی تھیں ہمارے ساتھ بازار جاتی ہے اور بھیڑ میں گم ہو جاتی ہے ہم کوچ میں اکھٹے سفر کرتے ہیں اور پھر اچانک میری بیٹی غائب ہو جاتی ہے اور ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی میں اور سب گھر والے مل کر روتے رہتے ہیں یہ خواب باربار دکھائی دیتا ہے ۔ (ص،حیدرآباد)
تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کی بیٹی پر کوئی بڑی مصیبت یا پریشانی ممکن ہے کسی خطرناک بیماری کی صورت میں آ جائے آپ اس کی طرف سے حسب توفیق کچھ صدقہ دے دیں اور اس پر یَاحَفِیْظُ 19 بار پڑھ کر دم کر دیا کریں‘ انشا ء اللہ حفاظت رہے گی۔ واللہ اعلم
تھوڑے سے چاول: میں نے دیکھا کہ محلے میں کسی کی شادی ہو رہی ہے کافی عورتیں شادی میں آئی ہوئی ہیں میں بھی وہاں ہوتی ہوں اور میرے ساتھ میرے شوہر بھی ہیں وہ بریانی کی تھیلیاں بھربھر کے جو عورتیں شادی میں آئی ہوئی ہیں‘ ان سب کو بانٹ رہے ہیں‘ آخر میں میرے لئے اور اپنے لئے ایک پیالی جتنے چاول بچاتے ہیں‘ میں اپنے شوہر سے کہتی ہوں کہ بس اتنے سے چاول بچائے ہیں ہم دونوں کے لئے میں انہیں ڈانٹتی ہوں پھر ہم دونوں تھوڑا تھوڑا کر کے کھاتے ہیں ۔ (ش،حیدرآباد)
تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے رزق میں کشادگی ہوگی اور اللہ تعالیٰ آپ کو دوسروں کی مدد کرنے کی توفیق عطا ء فرمائیں گے۔ واللہ ا علم ۔
شیرجیسا کتا: میں نے دیکھا کہ میں اپنے محلے سے گزر رہا ہوں اور اپنے گھر کی طرف جا رہا ہوں ہماری بلڈنگ سے تھوڑے فاصلے پر دو تین کتے بیٹھے ہوئے ہیں ان میں سے ایک کتا شیر کی طرح ہے وہ میرا تعاقب کرتا ہوا میرے پیچھے آتا ہے میں جلدی سے بلڈنگ میں چلا جاتا ہوں اور بلڈنگ کا دروازہ بند کر دیتا ہوں وہ کتا مجھے غور سے دیکھتا ہے اور دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا ہے مگر اس سے دروازہ نہیں کھلتا۔ (ر۔لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی دشمنوں کے حملے میں غیب سے مدد ہونے کا اشارہ ہے آپ ہر نماز کے بعد یَاحَفِیْظُ 19 بار اور آیت الکرسی ایک بار پڑھ کر حفاظت کی دُعا کر لیا کریں نیز حسب توفیق صدقہ بھی دیتے رہیں واللہ اعلم
ہم نکلیں گے تو بم پھٹے گا: میں نے دیکھا ایک بہت بڑی عمارت ہے‘ اس میں میری امی اور بہت سے لوگ کھڑے ہیں‘ اچانک شور ہو جاتا ہے کہ اس عمارت میں بم ہے‘ ہم سب لوگ بھاگ رہے ہیں‘ ایسا لگتا ہے جیسے زیر زمین ٹرین کی سرنگ ہو‘ ایک طرف برآمدہ بنا ہوا ہے میں سوچتی ہوں ہم باہر نکلیں گے تو بم پھٹے گا‘ میری دوست کہتی ہے اندر کی طرف چلو وہاں کچھ نہیں ہوگا ‘میں اندر جانے کی تیاری کرتی ہوں‘ امی کو ڈھونڈا تو وہ باہر کی طرف جا رہی تھیں‘ میں پریشان ہوجاتی ہوں‘ دوست کے ساتھ اندر چلی جاتی ہوں‘ وہاں میری دوست کہتی ہے اوپر والی منزل پر چلو‘ ہم وہاں محفوظ ہوں گے جب میں اوپر کی طرف دیکھتی ہوں وہاں سیڑھیوں کے بجائے پائپ اور لکڑیاں لگی ہوتی ہیں ہم جیسے تیسے کر کے اوپر چڑھ جاتے ہیں اوپر چھت ہوتی ہے وہاں میں اپنے پاپا کو بھی دیکھتی ہوں‘ نیچے دیکھتی ہوں تھوڑی آگ ہے‘ وہاں پر بہت سارے سکول کے بچے ہوتے ہیں‘ میں ان بچوں کے بیگز نیچے پھینک دیتی ہوں مجھے یہ شک ہوتا ہے کہ بیگز میں بم نہ ہوں ۔(نسیمہ‘ فیصل آباد)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ کسی بڑے حادثہ سے آپ کی اور آپ کے خاندان والوں کی غیبی طور پر حفاظت ہوگی آپ اور آپ کے گھر والے فوری طور پر حسب توفیق کچھ صدقہ دیں اور آپ ہر نماز کے بعد 19 بار یَاحَفِیْظُ اور ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر حفاظت کی دُعا کر لیا کریں۔
مرنے کا جھوٹا ڈرامہ: میں نے دیکھا کہ میں اور میری بہن بازار جاتے ہیں کچھ اور لڑکیاں بھی ساتھ ہیں راستے میں کچھ محلے کی عورتیں ہمیں دیکھ لیتی ہیں اور گھر جا کر میری امی سے کہتی ہیں کہ آپ کی بیٹی نے بہت اچھا حجاب کیا ہوا تھا پھر منظر بدل جاتا ہے‘ میں اور میرے ساتھ ایک انجان لڑکی ہوتی ہے ہم کسی اسکول نما جگہ میں ہوتے ہیں‘ وہاں سے نکلنے کا دروازہ تلاش کرتے ہیں لیکن نکل نہیں پاتے ہم وہاں شاگردوں سے پوچھتے ہیں لیکن کوئی صحیح رہنمائی نہیں کرتا ان لڑکیوں میں مجھے اپنی مرحوم دوست نظر آتی ہے میں حیران ہو جاتی ہوں اور اس کو آواز دیتی ہوں لیکن وہ مجھے پہچاننے سے انکار کر دیتی ہے‘ میں دکھ سے کہتی ہوں تم نے مرنے کا جھوٹا ڈرامہ کیا تم ہی میری دوست ہو تو وہ رونا شروع کر دیتی ہے پھر وہاں سے میں باہر نکلنے کیلئے اسکول کے ساتھ والی اندھیری گلی میں آ جاتی ہوں‘ وہاں کچھ آدمی ہوتے ہیں‘ ایک آدمی کہتا ہے یہاں کون چھپا ہوا ہے تو میں کہتی ہوں باہر نکلنے کا راستہ بتا دو‘ وہ بتا دیتا ہے پھر میں اور میرے ساتھ وہ لڑکی ہم سامنے والے دروازے سے باہر آ جاتے ہیں لیکن وہ پاکستان نہیں ہوتا میں کہتی ہوں شاید ہم کسی دوسرے ملک آگئے ہیں ۔ (ش،اسلام آباد)
تعبیر : آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے کاموں میں بندش کی وجہ سے رکاوٹیں درپیش ہیں جس کی وجہ سے ہوتے ہوئے کام بھی ادھورے رہ جاتے ہیں تاہم اس بات کا بھی اشارہ ہے کہ جلد ہی یہ بندش ختم ہوگی آپ حسب توفیق صدقہ دے کر روزانہ بعد عشا ء آیت کریمہ 313 بار پڑھ کر دُعا کر لیا کریں ۔
ہماری شادی ہونے والی ہے: میری بہن نے دیکھا کہ ہم دونوں کو ہمارے گھر کے کچن میں کسی نے قید کیا ہے کچن بہت بڑا لگ رہا ہے‘ گھر میں ہمارے ننھیال کا پورا خاندان آیا ہے‘ ہم پریشان ہو رہے ہیں کہ ہمارے گھر والے کسی طرح ہمیں دیکھ لیں‘ میری بہن کے ہاتھ میں موبائل ہوتا ہے‘ وہ بھائی کا نمبر ملا رہی ہے‘ اچانک ایک عورت آ جاتی ہے اور ڈانٹ کر کہتی ہے کیا چھپا رہی ہو وہ عورت موبائل چھین کر لے جاتی ہے پھر ہم دونوں کو بہت سارے گفٹ کوئی اجنبی دے جاتا ہے ایسا لگ رہا ہے ہم دونوں کی شادی ہونے والی ہے گفٹ میں بہت خوبصورت گولڈن رنگ کی چوڑیاں ہوتی ہیں بہن کے ہاتھ میں ایک لڑکے کی تصویر ہے وہ کہتی ہے ہم ایسے کیسے شادی کر لیں تو میں کہتی ہوں دیکھنے دو وہ کہتی ہے باجی آپ والا لڑکا پھر بھی خوبصورت ہے میرے والا اچھا نہیں تو میں اس سے کہتی ہوں کہ نہیں تمہارا اچھا ہے۔(ص‘لاہور)
تعبیر :آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ کچھ وقت آپ کو بیماری میں گزارنا پڑے تاہم صحت یاب ہونے کے بعد ایک اچھی خبر شادی کے حوالے سے بھی ملنے کا اشارہ ہے واللہ اعلم ۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 765 reviews.