ریاح بن حارث کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ میدان میں تھے تو ایک گروہ آیا تو انہوں نے السلام علیک یامولانا کہا تو حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے کہا: میں تمہارا کیسے مولا ہوسکتا ہوں جبکہ تم عرب لوگ ہو۔ وہ کہنے لگے کہ ہم نے غدیر خم کے دن رسول اللہ ﷺ کو سنا ارشاد فرمارہے تھے: میں جس کا مولیٰ ہوں تو یہ(علی) بھی اس کا مولیٰ ہے‘‘ ریاح کہتے جب وہ جانے لگے تو میں بھی پیچھے ہولیا تو میں نے پوچھا یہ کون لوگ ہیں تو کہنے لگے انصار سے کچھ لوگ ہیں۔ حضرت ابوایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ بھی ان میں تھے۔ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے ان سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی ار جس نے ان سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا‘ یعنی حسن و حسین رضی اللہ عنہم اجمعین سے۔ عبدالرحمٰن ؓبن ابونعم کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حسن اور حسین رضی اللہ عنہم دونوں دنیا میں میری مہک ہیں۔(ترمذی شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں