Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سفید بالوں سے نجات پانے کا ٹوٹکہ چچاؤں کا یتیم بھتیجی کی جائیدادپر قبضہ شادی قریب ہے تو پریشانی کیسی؟

ماہنامہ عبقری - جون 2018

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

مئی کے جوابات
1۔بہن! اگر واقعی بچے کو ہرنیا ہے تو اس کا علاج صرف آپریشن ہی ہے‘ معمولی سا آپریشن آپ کے بچے کو بہت بڑی تکلیف سے نجات دلاسکتا ہے‘ آئندہ ایسی تکلیف سے بچنے کیلئے حتی الامکان کوشش کریں کہ بچے کو قبض ہرگز نہ ہونے دیں۔ انسانی فوطہ ایک جھلی میں ہوتا جب وہ جھلی پھٹ جاتی ہے تو فوطہ نیچے گرجاتا ہے‘ اس کو ہرنیا کہتے ہیں‘ لہٰذ ا یہ پھٹی جھلی صرف آپریشن سے جڑ سکتی ہے۔ (ڈاکٹر شہریار ملک‘ گجرات)
2۔بہن! آپ اس یتیم بچی کو کہیں(جس کی جائیداد پر ظالم چچاؤںنے قبضہ کرلیا ہے) کہ وہ سارا دن اٹھتے بیٹھے ‘ چلتے پھرتے‘ وضو بے وضو ہروقتحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ کا ورد ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں کرے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ اس کی غیبی مدد ہوگی اور اس پر رشتہ داروں کی طرف سے قائم جھوٹے مقدمات ختم ہوجائیں گے۔ یہ بہت طاقتور عمل ہے ‘ میرا اور بے شمار عبقری قارئین کا آزمود ہ ہے۔ (صائمہ‘ لاہور)
3۔ بھائی آپ کا مسئلہ میں نے پڑھا‘ آپ کا کہنا تھا کہ میری شادی ہونے والی ہے اور میں نے خود کو پہلے ہی تباہ کرلیا ہے‘ بھائی ! آپ پریشان نہ ہوں‘ اللہ تعالیٰ نے مرد کو بے پناہ قوت عطا فرمائی ہے‘ آپ صرف مثبت سوچیں‘ اپنی خوراک اچھی رکھیں‘ پانچ وقت کی نماز ادا کریں‘ صبح کی سیر لازمی کریں‘ دودھ‘ مکھن اور موسمی پھل خوب کھائیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ چند ہفتوں میں ہی آپ خود میں تبدیلی محسوس کریں گے۔ دوا کے طور پر آپ عبقری دواخانہ کی معجون مراد اور قوتی استعمال کریں جو کہ میرے ایک عزیز کی آزمودہ ہیں۔ (رفیق شاہ‘ ملتان)
4۔ ج صاحبہ! آپ نے بتایا کہ آپ کے بال صرف 20 کی عمر میں سفید ہوگئے ہیں ‘ آپ یہ نسخہ آزمائیں‘ ھوالشافی: آملہ‘ چھوٹی ہریڑ‘ سیکاکائی‘ ریٹھا‘ بیری کے پتے اور بالچھڑ ہر ایک 12 گرام لے کر 250 ملی گرام پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح اس پانی میں تلوں کا تیل 200 ملی لیٹر ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی نصف رہ جائے تو تیل کو الگ کرکے چھان کر کسی بوتل میں بھرلیں۔ اس تیل کو رات کو ہلکے ہاتھ سے بالوں کی جڑوں میں انگلیوں سے مساج کریں۔اس کے علاوہ اپنی خوراک پر خاص توجہ دیں۔

 

جون کے سوالات
محترم قارئین السلام علیکم! میرا پہلا مسئلہ یہ ہے کہ عرصہ تین سال سے میری دونوں ٹانگوں میں شدید قسم کا درد اٹھتا ہے جو کہ کولہوں کے اوپر کی ہڈی سے شروع ہوکر پاؤں کے پنجوں تک چلا جاتا ہے اور اس سے پہلے میرے صرف کمر میں درد ہوتا تھا‘ لیکن اب کمر کے درد کے ساتھ ساتھ دونوں ٹانگوں کا یہ درد ناقابل برداشت ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے میں نماز بھی صحیح طریقے سے ادا نہیں کرسکتی کیونکہ ٹانگیں موڑنے سے میرےد رد میں اضافہ ہوجاتا ہےا ور ایسا لگتا ہے کہ جیسے میری دونوں ٹانگوں میں سوئیاں چبھ رہی ہیں‘ براہ مہربانی کسی بھائی یا بہن کے پاس اس کا روحانی یا دیسی علاج ہے تو ضروری میری مدد کریں‘ میری عمر 27 سال ہے۔ میرا دوسرا مئلہ ایام کی بے قاعدگی کا ہے‘ پہلے میرے ایام اپنے وقت پر ہوتے تھے لیکن اب کچھ عرصہ سے پانچ یا چھ دن اوپر ہوجاتے ہیں اور میرے جسم پر بال نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔ میں غیرشادی شدہ ہوں‘ میرے دونوں مسائل کے حل کیلئے میری رہنمائی کریں۔ اللہ آپ کو اس کا اجر عظیم عطا کرے۔ (بنت محمد عثمان‘ حیدرآباد)
دنیا کی ہر آسائش مگر سکون نہیں: قارئین! بہت خوشیاںہیں‘ کروڑوں سے اچھے ہیں‘ دنیا کی ہر آسائش ہے مگر دل میں کچھ عرصہ سے زندگی اور دنیا سے رغبت ختم ہوتی جارہی ہے‘ نہ بے وجہ ہنسی آتی ہے اور نہ رونا‘ ہروقت غصہ کی کیفیت رہتی ہے‘ نہ دل کہیں گھومنے کو کرتا ہے نہ کسی کے گھر جانے کو‘ نہ کسی سے ملنے کو‘ نہ کسی اور مشغلے میں دل لگتا ہے‘اس کے باوجود کے میری ان گنت مصروفیات ہیں مگر نامعلوم آج کل کیا ہوا‘ اگر کسی کے قاری کے پاس میری پریشانی کا حل ہے تو ضرور بتائیے۔ میںانتظار کروں گی۔ (سلمیٰ خان‘ کراچی)
گردن پر درد: قارئین! میری گردن کی بیک سائیڈ پر ہروقت دردرہتا ہے‘ساری رات مستقل کم یا زیادہ ہوتا رہتا ہے‘ اس کا کوئی حل ضرور بتائیے۔ (ش، لاہور)
بالوں کا مسئلہ: قارئین! نہ صرف میرے بال اچھے تھے بلکہ گھنے تھے‘ بال نہ صرف تیزی سے گررہے ہیں بلکہ گرچکے ہیں‘ سب کچھ کرکے دیکھ لیا‘ اب میرے بچوں کے پیدائشی بال تو اچھے ہوتے ہیں مگر جیسے ہی بڑے ہوتے ہیں بال بدصورت ہوتے جاتے ہیں۔ خدارا ہمیں کچھ بتائیے۔ (ایس‘ کے‘ کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 761 reviews.