محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تقریباً چھ ماہ سے رسالہ عبقری کی قاریہ ہوں‘ بہت ہی شوق سے عبقری کے ہرنئے شمارہ کی منتظر رہتی ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اس میں ہر مسئلہ کا حل مل جاتا ہے۔ گھر میں ہم میاں بیوی اور بچوں کے درمیان انتہائی چپقلش تھی جس کی وجہ سے گھر کا ماحول عجیب سا تھا‘ ہروقت کی توتو میں میں نے زندگی بے سکون بنا دی تھی‘ میں نے ماہنامہ عبقری کے ایک شمارہ میں ایک وظیفہو
ڑھا‘ یہ وظیفہ ہر نماز کے بعدگیارہ دفعہ پڑھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور آپ کی خصوصی دعا کے طفیل گھر میں سکون آگیا ہے‘ لڑائی جھگڑے چپقلش ختم ہوگئی ہے‘ اس کے ساتھ میں اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ یَاقَہَّارُ کی گیارہ تسبیح صبح وشام کرتی رہی ہوں۔ آپ کی وجہ سے اتنی مخلوق کو فیض حاصل ہورہا ہے‘ دعا ہے کہ مولا کریم عبقری کی روشنی کو قیامت تک روشن رکھے‘ لوگوں کی زندگیوں میں ہدایت کے چراغ جلتے رہیں۔ (ب۔ا، فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں