Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

زمیندار کی بیوی نے خدا سے لینے کا گُر بتادیا

ماہنامہ عبقری - جون 2018

اس لیے رو رہا تھا میرا اللہ کتنا قدردان‘ میں نے صدق دل سے اس سے مدد مانگی تو میری بڑی ضرورت پوری کرنے کیلئے اپنا ایک بندہ میری مدد کیلئے بھیج دیا‘ آج بروقت میرا قرض ادا ہوا‘ تمہیں پتہ ہے کہ قرض لینے کیلئے کیا کیا مصیبت جھیلتا تھا’ پیدل چلتے چلتے میرے پاؤں چھل جاتے

میرے سسرال والے جدی پشتی زمیندار ہیں‘ ان کا شمار بڑے زمینداروں میں ہوتا ہے‘ زمیندار بڑا ہو یا چھوٹا یہ بہت قناعت پسند ہوتا ہے‘ اس کا یقین اور بھروسہ اللہ تعالیٰ پر ہوتا ہے۔ ان زمینداروں کی فصلیں پک کرمنڈیوں میں جاتی ہیں‘ فصلیں فروخت ہوتی ہیں تو زمیندار رقم بینک میں جمع نہیں کرواتے بلکہ وہ رقم لے کر گھروں کو لوٹتے ہیں اور اپنے بچوں اور بیوی کی خواہشات پوری کرتے ہیں‘ مگر ایک کام جوفرض سمجھ کر کرتے ہیں وہ یہ کہ رقم ملتے ہی سب سے پہلے کچھ رقم مسجد کو دیتے ہیں‘ ان لوگوں کا عقیدہ ہے کہ رقم جب مسجد میں پہنچ جاتی ہے تو باقی رقم میں بہت برکت ہوتی ہے‘ پھریہ جن جن سے ادھار رقم لی ہو ان کا ادھار چکاتے ہیں‘ آج بھی میرے پاس کچھ خواتین اپنے تقاضوں کے ساتھ حاضر تھیں‘ چندخواتین نے اس شرط پر رقم ادھار لی کہ فصل پک کی منڈی جائے گی‘ رقم آئے تو اپنا ادھار چکادیں گے اور یہ لوگ رقم ملتے ہی فوراً ادھار چکا دیتے ہیں۔ ایک کے علاوہ سب خواتین چلی گئیں‘ میں نے پوچھا بہن تمہیں کیا چاہیے؟ اس نے کہا آپ میری بات سنیں اور مولا کے رنگ دیکھیں‘ وہ گویا ہوئی شوہر جب سے نیک کاموں میں مشغول ہوئے ہیں‘ خود بھی اللہ اللہ کرنے لگے ہیں اور دوسروں کو بھی اللہ کی راہ پر لگا رہے ہیں‘ میرے گھر میں برکات آگئیں ہیں‘ آپ سے ادھار رقم لینے کی اب ضرورت نہیں‘ اللہ تعالیٰ غیب سے تمام ضرورتیں پوری کررہا ہے‘ جس نے بھی یقین کے ساتھ اپنی جھولی اس کریم رب کے آگے پھیلادی اور اپنے لب دعاؤں کیلئے کھول دئیے اللہ تعالیٰ اس کا گھر بھر دیتا ہے‘ اس کی خالی جھولی رزق سے بھر دیتا ہے‘ اس کی نسلوں میں برکات آجاتی ہیں‘ چین‘ سکون زندگیوں میں آجاتا ہے‘ ایک دن میرے شوہر کو چالیس ہزار کی ضرورت تھی‘ رات ساڑھے دس بجے یہ رقم ادا کرنی تھی‘ میرے شوہرصاحب نے تسبیح لی اور جائے نماز پر جاکر تسبیح پڑھنے لگے‘ پڑھتے پڑھتے گیارہ بجنے والے ہوگئے اب تو میرے شوہر نے اللہ تعالیٰ سے عرض کیا میرے مالک! میرا وعدہ پورا کردیں‘ یہ کہنا تھا کہ اللہ کی رحمت جوش میں آئی‘ دروازے پر دستک ہوئی‘ میرے سرتاج ہاتھ میں تسبیح پکڑے دروازے پر گئے‘ دروازہ کھولا تو سامنے ایک جاننے والا کھڑا تھا‘ میرے سرتاج نے سلام دعا کے بعد پہلے الفاظ یہی ادا کیے بتا تیری جیب میں اس وقت کتنی رقم ہے؟ اس نے بتایا کہ 38 ہزار ہیں‘ انہوں نے کہا وہ 38ہزار مجھے دے دو‘ دو ہزار کم تھے وہ میں نے پورے کردئیے‘ ابھی رقم گن کر پوری ہی کی کہ دوسری مرتبہ پھر دستک ہوئی‘ اب کی بار دوسرا شخص اپنا قرض لینے کھڑا تھا‘ وہ چالیس ہزار کی رقم اس کے حوالے کردی‘ اب جو میں نے دیکھا تو میرے سرتاج پھر ایک بار جائے نماز پر سجدے میں تھے اور سسکیوں کے ساتھ رو رہے تھے‘ انہیں یوں دیکھا تو واپس آگئی‘ کچھ دیر بعد گئی تو سنبھل چکے تھے‘ رونے کا سبب پوچھا تو کہنے لگا اس لیے رو رہا تھا میرا اللہ کتنا قدردان‘ میں نے صدق دل سے اس سے مدد مانگی تو میری بڑی ضرورت پوری کرنے کیلئے اپنا ایک بندہ میری مدد کیلئے بھیج دیا‘ آج بروقت میرا قرض ادا ہوا‘ تمہیں پتہ ہے کہ قرض لینے کیلئے کیا کیا مصیبت جھیلتا تھا’ پیدل چلتے چلتے میرے پاؤں چھل جاتے‘ قر ض داروں کا سامنا کرنامشکل تھا اور آج مجھے قرض گھر آکر دے گیا‘ اسی کا شکرا دا کررہا تھا۔اسی طرح ڈیزل کے ڈرم چاہیے تھے‘ میرے میاں اپنے ڈیرے پر چلے گئے‘ وہاں بیٹھے دعا کررہے تھے اتنے میں ایک بندہ ڈیرے پر آگیا‘ جسے دیکھ کر میرے شوہر مسکرائے‘ اس بندے نے مسکرانے کی وجہ پوچھی‘ اصرار پر اپنی دعا کے متعلق اور اس کے آنے کا بتایا تو اس بندے نے کہا کونسے ڈیرے پر کتنے ڈرم پہنچانے ہیں‘ اس نے فون کیا اور ڈیزل کے ڈرم صرف دس منٹ میں پہنچ گئے۔ گندم کی بیجائی کا موقع تھا‘ گندم کا بیج نہیں تھا‘ اب وہی سوال بیج کہاں سے آئے؟ پھر اللہ تعالیٰ سے لمبی دعائیں‘ اسی دوران نمبردار کسی کام سے آیا‘ اس کی بات سنی اور اپنا مقصد بتایا کہ گندم کا بیج چاہیے‘ نمبردار نے کہا جتنے من بیج چاہیے پہنچادوں گا‘ یوں بیج بھی آگیا۔ میں اب آپ سے صرف ملنے آیا کروں گی رقم ادھار لینے نہیں‘ جو چاہو جتنا چاہو اس سے مانگ لو‘ میں تو اس کے در کی بھکاری بن گئی‘ کوٹھڑی کے کونے میں بیٹھ کر مانگتی ہوں میری خواہشات پوری ہوتی ہیں۔مالدار لوگوں سے ادھار لینے جاتی تو گھنٹوں ان کے دروازوں پر بیٹھنا پڑتا اب یہ ذلالت بھی ختم ہوئی‘ میرے شوہر مسنون دعائیں سیکھ کر آتے ہیں اور مجھے بتاتے ہیں۔ایک مرتبہ کسی کام سے باہر جانے لگے تو پیسے نہیں تھے میں نے مصلے پر بیٹھ مانگا تو ہمسائی آگئی اور کہا بہن یہ رقم ہے میرے پاس فالتو پڑی ہے تم اپنے کسی کام لے آؤ‘ جب تمہارے پاس ہوں گے واپس لے لوں گی۔ یہ باتیں سنائیں اور بولی: اچھا اب میں چلتی ہوں اور میں سوچ میں پڑگئی!

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 735 reviews.