Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2018

کانوں میں خارش: میری عمر اٹھارہ سال ہے‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ دونوں کانوں میں خارش ہوتی ہے‘ کبھی کبھی سیٹی کی آواز گونجتی ہے‘ آواز سنتا ہوں مگر اگر کوئی ہلکی آواز میں بولے تو نہیں سن سکتا‘ ڈاکٹر سے چیک اپ کروایا انہوں نے دوائی دی اور بتایا کہ آپ کے دونوں کانوں کے پردے ٹھیک ہیں مگر ڈاکٹر کی دوا نے اثر نہیں کیا‘ اور یہ بھی مسئلہ ہے کہ ناک کی ایک نس میں سانس آتا ہے اوردوسری میں نہیں آتا‘ کبھی پہلی نس میں سانس آتا ہے دوسری میں نہیں آتا‘ میرے یہ دونوں مسائل حل کرنے کیلئے مجھے کوئی نسخہ بتائیے۔ (ل۔ب ہالانی‘ نوشہرو فیروز)
مشورہ:آپ کان کے درد کیلئے ایک چھٹانک سرسوں کا تیل لے کرکسی شیشے کی بوتل میں ڈال کر اس میں ایک ٹکی کافور(انڈیا یا چائنہ کی)ڈال دیں اور اس بوتل کو دو سے تین دن دھوپ میں رکھیں۔ پھر یہ تیل کسی ڈراپر میں ڈال کر روزانہ دو سے تین قطرے صبح دوپہر اور رات سوتے وقت کان میں ڈال کر سوئیں۔ چند ہفتے یہ عمل مستقل مزاجی سے کریں ان شاء اللہ آپ کے کان مسئلہ مستقل طور پر حل ہوجائے گا۔ دوسرے مسئلہ کیلئے ایک ڈراپر میں خالص دیسی گھی ڈال کر نیم گرم کرکے رات سوتے وقت ایک قطرہ دائیں نتھنے میں اور ایک قطرہ بائیں نتھنے میں ڈال کر اوپر کھینچیں‘ چند ہفتے یہ عمل ضرور کریں اور کمال دیکھیں۔
میری شادی ہونے والی ہے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی ان گنت محنت اور خلوص کی وجہ سے عبقری کے ذریعے سے لوگوں کو شفاء یابی ہوتی ہے‘ محترم حکیم صاحب میرا مسئلہ تو بڑا گھمبیر ہے اور میں یہاں صرف اتنا لکھنا چاہوں گا کہ میری شادی ہونے والی ہے اور اعمال بد نے میرا کچھ نہ چھوڑا ہے۔ مجھے کوئی اچھا سا نسخہ یا دوائی بتادیں جس سے مجھے بھی جوانی کی بہاریں دوبارہ مل جائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور تمام کارکنان عبقری کوصحت و عافیت عطا فرمائے۔ (پوشیدہ‘ ہارون آباد)
مشورہ:سب سے پہلے تو آپ اپنے آپ کو آرام دیں اور اتنا پریشان نہ ہوں۔ آپ مستقل مزاجی سے علاج کرائیں ٹھیک ہوجائیں گے۔ درج ذیل نسخہ استعمال کریں۔نسخہ ھوالشافی: مغز املی کلاں‘ ستاور‘ بیج بند سُرخ‘ تا لمکھانہ‘ اندرجو شیریں‘  بدھارا‘ تخم لاجونتی‘ اسگندھ‘ بہمن سفید‘ مصری ان تمام دس چیزوں کو ہم وزن لے کر پیس کر کسی جار میںمحفوظ رکھیں۔ اس دوا کا ایک چمچ چائے والا صبح و شام پانی سے کھالیا کریں۔ صبح دس بجے اور رات کو معجون مراد ایک چمچ چائے والا اورقوتی دو گولی دودھ سے کھالیا کریں۔ خوش رہنے کی کوشش کریں۔ صبح کی سیر ضرور کریں‘ جسم خاص طور پر ٹانگوں کی روغن زیتون سے مالش کیا کریں۔
میری اکلوتی بہن کے گھمبیر مسائل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بہن ایم سی ایس کی طالبہ ہے‘ میٹرک سے لے کر اب تک جسم میں سوکھا پن اور کمزوری سے جان نہیں چھوٹی‘ ہماری اکلوتی بہن ہے‘ پیٹ میں درد رہتا ہے‘ خوراک جی بھر کر نہیں کھاسکتی‘ ہم نے اس کی شادی بھی کرنی ہے‘ ہمیں نہیں معلوم اسے کون سا مرض لاحق ہے‘ بعض اوقات تو کہتی ہے کہ میرا کیا بنے گا‘ اپنے آپ کو فضول اور بے کار سمجھتی ہے‘ عورتوں کے مرض کی تشخیص آپ بہتر جانتے ہیں۔ ہمیں کوئی نسخہ بتائیے تاکہ ہم اپنی پیاری اور لاڈلی بہن کو استعمال کروا سکیں۔ (محمد مظہر‘ گجرات)
مشورہ:آپ اپنی بہن کو درج ذیل نسخہ تیارکروا کر چند ہفتے استعمال کروائیں۔ھوالشافی: گل سپاری‘ گل پستہ‘ گوند ڈھاک تینوں دوائیں چار چار تولہ اندر جوشیریں‘ اسگندھ ناگوری دو تولہ‘ کشتہ قلعی بھنگ والا اصلی صحیح بنا ہوا کشتہ مرجان اصلی عمدہ بنا ہوا ہر ایک تین ماشہ کشتہ عقیق عمدہ اصلی ڈیڑھ ماشہ‘ چینی آٹھ تولہ کوٹ چھان کر باریک پاؤڈر بنالیں، یہ پاؤڈر پانچ سو ملی گرام والے کیپسولوں میں بھرلیں۔ ایک ایک کیپسول دن میں تین بار پانی سے کھائیں۔اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کی ہاضم خاص استعمال کریں‘ غذا اچھی رکھیں۔
یورک ایسڈ کا شاخسانہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یورک ایسڈ کی وجہ سے پاؤں سے چمڑا اتر رہا ہے اور بہت خارش بھی ہورہی ہے‘ براہ مہربانی کوئی حل تجویز فرمائیں۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اس کے علاوہ میں دل کی سوزش‘ سانس کی تکلیف سے دوچار ہوں‘ کچھ کھا پی سکتا ہوں اور نہ ہی سو سکتا ہوں‘ مہربانی فرما کر کوئی حل بتائیں۔ (پ، لاہور)
مشورہ:آپ درج نسخہ بنا کر استعمال کریں ۔ھوالشافی: دیسی اجوائن تین گرام‘ پودینہ دیسی خشک‘ برگ سداب‘ تیزپات ایک ایک گرام ایک کپ پانی میں پکا کر چائے کی چھلنی سے چھان کر غذا کے بعد دن میں دوبار پئیں۔ برگ سداب اگر نہ ملے تو باقی دوائیں بھی کافی ہیں۔ قبض کیلئے سناء مکی گرائنڈر میں باریک کرکے ایک چٹکی مگر حسب ضرورت سوتے وقت کھاسکتی ہیں ۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا
میری الجھن فالتو بال: محترم حکیم صاحب السلام علیکم!  میری عمر 21 سال ہےاور میرا مسئلہ فالتو بالوں کا ہے جو کہ میرے لیے پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں‘ میرے چہرے پر اور ٹھوڑی پر بال ہیں جو کہ دن بدن موٹے ہوتے جارہے ہیں‘ دیکھنے والے جب کہتے ہیں کہ آپ کی ڈاڑھی نکل آئی ہے تو مجھے بہت شرمندگی ہوتی ہے‘ براہ مہربانی کرکے ان کا حل بتادے‘ آپ کا احسان ہوگا جوکہ زندگی بھر یاد رہے گا‘ میں بہت پریشان رہتی ہوں‘ غیر شادی شدہ ہوں‘ مجھے کچھ ضرور بتائیے‘ مجھے اس طرح لگتا ہے کہ میرا یہ مسئلہ حل ہوگیا تو سارے مسائل حل ہوجائیں گے۔ (ث، میاں چنوں)
مشورہ:میں آپ کیلئے دیسی فیشل کا ایک طریقہ لکھ رہا ہوں‘ یقیناً کچھ عرصہ استعمال سے آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ھوالشافی: (1) سب سے پہلے چہرے اور ہاتھوں پر بیس منٹ تک لیموں کے عرق کا مساج کیجئے۔ لیکن آنکھوں پر لیموں یا فیشل کی کوئی چیز نہیں لگانی (2) اس کے بعد چہرے پر بیس منٹ تک بالائی کا مساج کریں (3) پھر بیس منٹ تک بھاپ لیں (4) بھا پ لینے کے بعد روئی سے آہستہ آہستہ نا ک کی جلد صاف کر یں (5) بعد میں مالٹے کے چھلکے کے اندر والے حصے سے اپنا چہرہ اچھی طر ح رگڑیں۔ اگر جلن ہو رہی ہے، تو اس کا مطلب ہے کہ مندرجہ بالا مراحل طے کرنے کے بعد صحیح نتا ئج برآمد ہو رہے ہیں۔ ورنہ پھر آپ نے مساج کرنے میں کا م چوری دکھائی ہے۔ بہرحال بیس منٹ تک چھلکے سے اچھی طر ح مساج کرنا ہے۔ (6) اس کے بعد ایک انڈے کی سفیدی، شہد ایک چمچ اور دودھ دو چمچ اچھی طر ح ملا کر چہرے پر یہ آمیزہ لگائیں۔ یہ ماسک آدھ گھنٹے تک لگا رہنا ضروری ہے۔ (7) جب آمیزہ خشک ہو جائے تو نیم گرم دودھ میں روئی ڈبو کر اس کی مدد سے اوپر سے نیچے کی جانب یہ ماسک اتارلیں۔ (8) اس کے بعد نیم گرم پانی سے منہ دھولیں۔ یہ یا د رکھیں کہ مساج ہمیشہ شہا دت کی انگلی کی مدد سے نیچے سے اوپر کی جانب کرنا چاہیے۔ اور یہ بھی یا درکھیں بال ایک دم کبھی ختم نہیں ہو تے۔ اگر آپ مہینے میں چار دفعہ فیشیل کرتے ہوئے روزانہ دہی لگائیں اور مسلسل بیسن سے منہ دھوئیں، تو تین ماہ تک آپ کے 75% بال ختم ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بال ختم کرنا چاہتی ہیں، تو آج ہی سے عمل شروع کریں تا کہ آپ احساس کمتری سے چھٹکا را پاسکیں۔
پیٹ میں گیس: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پیٹ میں گیس بہت ہوتی ہے‘ جب کوئی چیز کھاتی یا پانی پیتی ہوں تو منہ سے ہوا نکلتی ہے‘ جب حاجت ہوتی تو فوراً گیس بھرنے لگ جاتی ہے۔ ہیپاٹائٹس سی بھی ہوگیا ہے‘ دل گھبراتا ہے‘ چکر آتے ہیں‘ میں بہت پریشان ہوں خدارا مجھے کچھ بتائیے۔ (ج، لاہور)
مشورہ:

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 730 reviews.