محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کچھ عرصہ سے عجب مرض میں مبتلا ہوگیا تھا‘ بیوی سے لڑائی جھگڑا‘ بچوں کو مارنا پیٹنا میرا معمول تھا‘ دوران کاروبار بھی گاہکوں سے بدتمیزی‘ مجھے ذرا سی کوئی بات کرتا اورمیں مرنے مارنے پر تیار ہوجاتا‘ جب غصہ ٹھنڈا ہوتا تو سوچتا میں پہلے تو ایسا نہ تھا‘ ایک دوست سے بات کی‘ اس نے مجھے ایک دماغی اسپیشلسٹ ڈاکٹر کے پاس بھیجا‘ اس کے پاس گیا‘میری بات تفصیل سے سننے کے بعد مجھے کہا کہ آپ کو ڈیپریشن ہے‘ آپ یہ میڈیسن استعمال کریں اور ساتھ کچھ ہدایات بھی بتائیں۔ میں نے کچھ عرصہ ڈاکٹر صاحب کی بتائی گئی ترکیب پر اپنا علاج کروایا مگر فائدہ صرف وقتی ہوتا۔ میرے رویہ کی وجہ سےمیرا پورا خاندان ذہنی اذیت میں مبتلا تھا۔
ماہنامہ عبقری میری اہلیہ چند سالوں سے مسلسل ہرماہ خریدتی تھی‘ ایک دن اہلیہ نے مجھے ماہنامہ عبقری کےبارے میں بتایا کہ اس میگزین میں ماہانہ روحانی محفل ہوتی ہے آپ وہ کریں‘ میں بھی آپ کی نیت کرکے کرتی ہوں ان شاء اللہ آپ اس مرض سے نجات پاجائیں گے۔ میں نے اور میری اہلیہ نے مسلسل تین ماہ روحانی محفل کی‘ الحمدللہ آج میں ایک نارمل انسان کی طرح زندگی گزار رہا ہوں‘ ڈیپریشن کے علاوہ بھی اس محفل نے میرے بہت سارے مسائل ایسے حل کیے کہ میں خود حیران ہوں۔(شرجیل محمود‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں