Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سحر و افطار میں اپنی غذائی عادات بہتر بنایئے

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

پھر پیاس کی شدت اور افطار کے وقت بے تحاشا ٹھنڈے مشروبات یا پانی کے استعمال کی وجہ سے جسم کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہو پاتیں دستر خوان پر بہت کچھ سجا ہے مگر پیاس اتنی شدید ہے کہ غٹاغٹ کئی گلاس پی جاتے ہیں یوں کچھ کھانے کی نوبت ہی نہیں آتی

رمضان المبارک میں سحر و افطار کے اوقات میں غذا کا استعمال کچھ اس طرح نہیں رہ پاتا جو ہماری جسمانی ضروریات کے پیش نظر ہو اس لئے اکثر رمضان کے آخری عشرے تک کمزوری غالب ہو جاتی ہے جو روزہ مرہ مصروفیات کی راہ میں حائل رہنے کے ساتھ ساتھ عبادت میں بھی رکاوٹ بنتی ہے ۔ اس سلسلے میں اگر کچھ بہتر طریقہ کار اپنا لیا جائے تو کافی حد تک جسمانی چستی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔روزے کا آغاز سحری سے ہوتا ہے اور پہلی ہی سحری میں بے وقت بیداری اور کھانے سے مطابقت پیدا نہیں ہو پاتی انسانی معدہ غیر متوقع اوقات میں ناشتے کے برابر بھی غذا کا متحمل نہیں ہوتا ۔ یوں پہلے ہی دن دوپہر کے بعد سے گرے پڑے انداز میں جوں توں کر کےدن گزرتا ہے پھر پیاس کی شدت اور افطار کے وقت بے تحاشا ٹھنڈے مشروبات یا پانی کے استعمال کی وجہ سے جسم کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہو پاتیں دستر خوان پر بہت کچھ سجا ہے مگر پیاس اتنی شدید ہے کہ غٹاغٹ کئی گلاس پی جاتے ہیں یوں کچھ کھانے کی نوبت ہی نہیں آتی جس کے بعد نماز مغرب کے لئے مرد مساجد اور خواتین جائے نماز کی طرف رواں دواں ہیں نماز مغرب سے فارغ ہو کر آئے تو پانی کے بے جا استعمال کی بنا پر بچ جانے والی افطاری آپ کی منتظر ہے پکوڑے چھولے چاٹ وغیرہ تناول کی جاتی ہے جس کے بعد جسم کافی بھاری اور بے جان سا ہو جاتا ہے جی چاہتا ہے کہ لیٹ جائیں اور بیشتر لوگ تو کم وقت میں ایک نیند پوری بھی کر لیتے ہیں ۔ اذان عشا ء کے وقت بمشکل اٹھنے کو تیار ہوتے ہیں اور ٹانگوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں ۔ نماز عشا ء سے واپسی پر کھانے کی رغبت نہیں ہوتی بار بار ٹوکنے پر لگے بندھے انداز میں چند لقمے حلق سے اتارے اور پانی کے کئی گلاس پی ڈالے اور بستر پر جا سوئے صبح سحری میں جاگے تو پھر وہی پیٹ بھرا بھرا محسوس ہوتا ہے یوں سحری کے وقت موجود ایسی اشیا ء جن میں غذائیت ہوتی ہے یعنی روٹی سالن وغیرہ کے بجائے پھینی کھجلہ یا ہلکی پھلکی اشیا ء پر قناعت کر لیتے ہیں جو بعد دوپہر کمزوری کا باعث بنتا ہے ۔
مسئلہ یہ ہے کہ ہم سحری و افطاری میں جسمانی ضرورت کے مطابق غذا لینے کا اہتمام نہیں کرتے ۔ مثلا ً سحری میں سویاں پھینی کھجلہ وغیرہ مقدار میں کتنے ہی ہوں جسمانی ضرورت کے مطابق غذائیت فراہم کرنے کے قابل نہیں ہوتے اس موقع پر اگر سالن ر وٹی کھانا ممکن نہ ہو تو گندم یا جو کا دلیہ دودھ میں پکایا جائے جس کے ساتھ کھجوریں بھی تناول کی جائیں جو ایک دو نہیں کم از کم پانچ سے سات ہوں ۔ اس طرح غذا مقدار میں کم ہی سہی مگر جسمانی ضرورت کے مطابق ہو گی جو آپ کی روزمرہ مصروفیات کی راہ میں زیادہ رکاوٹ کا باعث نہیں بنے گی اسی طرح افطاری کے وقت انتہائی بے صبری کے ساتھ غٹاغٹ پانی یا مشروبات پینے کی بجائے مزید صبر و ضبط کا مظاہرہ کریں ۔ ابتدا ً کم از کم تین کھجوریں کھائیں پھر فروٹ چاٹ یا چھولے وغیرہ لیں اس دوران اگر حلق بہت خشک محسوس ہو تو تھوڑا تھوڑا پانی پی لیں ۔ کوشش کریں کہ نماز مغرب سے قبل ایک گلاس سے زیادہ پانی نہ پئیں تلی ہوئی چیزوں سے اعراض کریں یہ معدے میں بھاری پن پیدا کرتی ہیں ۔ نماز مغرب کے بعد وقفے وقفے سے ایک ایک گلاس کر کے پانی پی لیں اگر ممکن ہو تو عشا ء کی نماز کو جانے سے قبل کھانا کھا لیں‘ ورنہ تراویح سے فارغ ہو کر کھانے کا اہتمام کریں اور پھر کچھ چہل قدمی بھی کریں تا کہ نظام ہاضمہ درست رہے ۔افطار کے وقت پانی یا مشروبات کا بے تحاشا استعمال جسم کو تروتازہ کرنے کے بجائے کھنچائو اور درد کا باعث ہوتا ہے ۔ خاتون خانہ اگر اپنی اور خاندان کی صحت کا شعوری ادراک کرتے ہوئے بہترین انداز میں سحری و افطاری کا انتظام کریں گی تو مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 696 reviews.