Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان میں قرآن پاک کے چودہ سجدوں کا عمل‘ ہرحاجت پوری

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے آپ کا شمارہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس میں موجود چھوٹے چھوٹے ٹوٹکوں سے ہمارے بڑے بڑے مسائل حل ہوتے ہیں۔ہم جس کو بھی وظائف یا ٹوٹکے بتاتے ہیں تو اگر وہ سچے جذبے اور یقین کے ساتھ کرے تو اس کا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ میں عبقری قارئین کیلئے عمل لکھ رہی ہوں تاکہ قاری پڑھ کر مستفید ہوں ۔ چودہ سجدوں کا عمل: یہ عمل پاکستان کے بہت بڑے مفتی صاحب نے ٹی وی پر رمضان المبارک میں بتایا تھا‘ پھر میں نے اور کئی کتب میں بھی پڑھا ‘ خود بھی کیا خوب فائد ہوا۔ عمل یہ ہے:۔ اگر کوئی حاجت ہو تو قرآن پاک میں موجود چودہ سجدوں پر نشان لگاکر رکھ لیںا ور ترتیب وار ہر سجدہ ادا کریں‘ پہلے سجدہ کی آیت پڑھنے کے بعد سجدہ میں جاکر سجدہ کی تسبیح (سبحان ربی الاعلیٰ) سات بار پڑ ھ کر ‘ سجدہ سےاٹھ کر دعا کریں‘ پھر دوسرے سجدہ کی آیت پڑھ کر سجدہ میں جائیں ‘ تسبیح سات مرتبہ پڑھیں اور اٹھ کر دعا مانگیں اسی طرح چودہ سجدوں کی آیات پڑھیں ‘ سجدے میں جائیں سات مرتبہ تسبیح پڑھیں اور اٹھ کر دعا مانگ لیں۔ چند دن‘ چند ہفتے عمل کرنے سے اللہ تعالیٰ حاجت پوری فرمادیں گے۔ بہت طاقتور عمل ہے۔ اگر کوئی چیز نہ مل رہی ہوتو: اگر کوئی چیز نہ مل رہی ہو تو دیوار پر انگلی سے یاموسیٰ کلیم اللہ لکھ دیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ جلد ہی وہ چیز اگر گھر میں ہوگی تو مل جائے گی‘ جب چیز مل جائے تو انگلی سے اس لکھے ہوئے کو مٹادیں۔ یہ میرا اور جس جس کو بتایا سب کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔ گھر سے کھٹملوں کا خاتمہ: قارئین! درج ذیل عمل میں نے خود تو نہیں آزمایا مگر ایک ڈائجسٹ میں کسی کا آزمودہ پڑھا ضرور ہے۔ اس ڈائجسٹ میں ایک مولانا صاحب نے کسی قاری کو کھٹملوں سے نجات کا بہترین حل بتایا تھا۔ وہ حل یہ ہے کہ اگر گھر میں کھٹمل زیادہ ہوجائیں اور آدمی کے اندر فرنیچر بدلنے یا گھر کی حالت بہتر کرنے کیلئے کوئی ذریعہ نہ ہو تو فرنیچر اور دروازوں کے سوراخ کسی چیز سے بھر کر پالش کرلیں اور کھجور کے پتوں کی جھاڑو سے گھر میں جھاڑو دے کر سات دن تک اس جھاڑو کو بلاناغہ گھر میں استعمال کریں آٹھویں دن مسجد میں رکھوا دیں۔ اگر کسی کو ایسا مسئلہ ہے تو اس ٹوٹکہ کو ضرور آزمائیں اور ماہنامہ عبقری میں آزمانے کے بعد ضرور لکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب پر اپنا کرم فرمائے۔ (سیدہ ماہ رخ بانو‘کراچی)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 692 reviews.