Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان المبارک میں رزق کے بند دروازے کھلوانے کا آزمودہ عمل!

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری اور اس میں دئیے گئے وظائف بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ 2015ء کے رمضان المبارک میں میں نے ماہنامہ عبقری میں نے سورۂ مائدہ کی آیت نمبر114 کا وظیفہ بتائے گئے طریقے سے پڑھنا شروع کردیا۔واقعی یہ بڑا زبردست اور آسان ترین وظیفہ ہے‘ میں اس وظیفہ کو افطار سے پہلے پڑھ کر دعا مانگتی اور جومانگتی اللہ رب العزت عطا فرمادیتے‘ ہمارے رزق میں خوب برکت ہوئی۔ میرے گھر میں اللہ تعالیٰ کی نعمتیں آنا شروع ہوگئیں‘ اس رمضان اور اس کے بعد آنے والے اب تک کے رمضان ہم نے جو کھانے کو مانگا ہمیں ملا‘ جو نعمت گھر کیلئے چاہیے تھی وہ آج ہمارے گھر میں موجود ہے۔ میرے سارے کام ایسے ہوتے ہیں کہ پتا ہی نہیں چلتا‘دعا مانگتے ہوئے پرامید رہتی ہوں اور دل سے مانگتی ہوں اللہ تعالیٰ کرم فرمادیتے ہیں۔میری قارئین عبقری سے بھی گزارش ہے کہ افطاری کے وقت اس عمل کا اہتمام آپ کے رزق میں بہت زیادہ کشادگی اور بہتری کا سبب ہوگا۔معاشی مشکلات ، رزق کی تنگی اور گھریلو پریشانیوں میں گھرے افراد کے لئے یہ عمل بہت مجرب ہے ۔ عبادات میں رغبت اور گناہوں سے نفرت حاصل کرنے کیلئے د ن میں ایک مرتبہ ضرور اس عمل کو کریں۔ عمل: افطاری سے پہلےاول و آخر طاق(تین‘ پانچ یا سات) تعداد میں درود شریف پڑھیں اورگیارہ مرتبہ سورئہ مائدہ کی آیت نمبر 114 کا درج ذیل حصہ پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کر کے پھونک ماریں اور اللہ پاک سے دعا مانگیں۔

قارئین! اس آیت نے مجھے جو کچھ دیا وہ میں جتنا بھی لکھوں کم ہے۔افطاری کے وقت جو پھل کھانے کو دل کرے بس یہ آیات پڑھیں آسمان کی طرف پھونک ماریں اور اگلے دن وہ پھل گھر آجاتا ہے‘ آپ آزما لیں بس دل میں رکھیں اور اللہ تعالیٰ سے یہ وظیفہ درج بالا بتائے گئے طریقے کے مطابق پڑھ کر دعا مانگ لیں ‘ وہ چیز آپ کے سامنے ہوگی۔میں نے گزشتہ رمضان جس طرح کا سوٹ‘ جوتا‘ کھانے مجھے مل گئے۔ اس وظیفے کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے جو میرے حق میں بہتر تھا مجھے فوری عطا فرمادیا۔ (نازیہ‘ اسلام آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 677 reviews.