Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان المبارک اور نمک کے ٹوٹکے رزق کی برستی بارش اپنی آنکھوں سے دیکھی

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

قارئین! آپ بھی بخل شکنی کریں‘ آپ نےکوئی روحانی‘ جسمانی نسخہ‘ ٹوٹکہ آزمایا ہو اور اس کے فو ائد سامنے آئے ہوں یا آپ نے کوئی حیرت انگیز واقعہ دیکھا یا سنا ہو تو عبقری کے صفحات آپ کیلئے حاضر ہیں‘ اپنے معمولی سے تجربے کو بھی بیکار نہ سمجھئے‘ یہ دوسروں کیلئے مشکل کا حل ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ‘ چاہے بے ربط ہی لکھیں‘ صفحات کے ایک طرف لکھیں نوک پلک ہم خود ہی سنوار لیں گے۔

رمضان المبارک اور نمک کے ٹوٹکے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جب ہم اپنا لکھا ہوا خط ماہنامہ عبقری میں پڑھتے ہیںتو ہمیں اس میں اپنائیت کا احساس زیادہ ہوتا ہے اس میں ہر گھر کی کہانی اور مسائل کا حل ہے‘ میں کئی ماہ سے خط لکھنے کی کوشش کر رہی ہوںپر لکھ نہ پاتی۔مگر آج میں قارئین عبقری کو نمک کے کچھ فوائد اور دوسرے ٹوٹکے بتاتی ہوں۔ ہو سکتا ہے کسی کو فائدہ پہنچ جائے‘ میری والدہ کے گھٹنے سوج گئے تھے اور درد بھی بہت ہوتا تھا۔ ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد کہا‘ پانی ہے وہ گھٹنوں سے پانی نکالنا چاہتے تھے لیکن ہم نے پانی نہیں نکلوایا کیونکہ سب کہتے ہیںایک بار پانی نکلوا لو تو پھر پڑ جاتا ہے اور پانی نکالنے سے طاقت کے دوسرے ذرات بھی نکل جاتے ہیں پھر کسی حکیم صاحب کو دکھایا اس نے کہا نمک گرم کر کے کپڑے میں باندھو اور بار بار ٹکور دو ۔ مسلسل عمل دھرانے سے پانی ختم ہو گیا سوزش اتر گئی ایک بار میں گری تو گھٹنے پر بہت سخت چوٹ لگی میں پائیوڈین لگا کر بے فکر ہو گئی پھر مجھے درد ہونے لگا میں نے دیکھا تو وہ کالا نیلا ہو چکا تھا میں نے فورا ً خالص گھی تھوڑا سا گرم کر کے اس میں چٹکی نمک کی ڈال دی اور روئی سے گھٹنے پر لگایا ۔ دوسرے دن دیکھا تو خون پگھل کر ادھر اُدھر پھیل رہا تھا میں نے تین چار دن گرم گھی نمک ملا کر لگاتی رہی گھٹنابالکل صاف ہو گیا ۔ درد ختم ہو گیا جب میں گری تھی توشروع میں لاپرواہی کی‘ مہینہ بعد درد زیادہ بڑھا تو خون جما نظر آیا پھر کچھ عرصہ بعد اسی گھٹنے پر سوجن ہو گئی‘ اُدھر گومڑ سا بن گیا ‘درد نہیں تھا لیکن جب میں انگلی لگاتی تووہ اندر گھس جاتی جیسے پانی پڑ گیا ہو‘ بالکل نرم تھا‘ ڈاکٹر کو دکھایا تو اس نے کہا پانی پڑ گیا ہے اور وہ سرنج نکال کر لائے اور پانی نکالنے لگے۔ میں نے منع کر دیا پھر میں نے نمک گرم کر کے کپڑے باندھ کر حسب برداشت گرم کی ٹکور کئی دن تک دن میں تین مرتبہ دی‘ پھر پانی خشک ہو گیا اور سوجن اتر گئی ۔ہمارے گھر جس کو بھی چوٹ لگتی ہے فورا ً خالص گھی گرم کر کے نمک ملا کر روئی سے لگاتے ہیں ‘خون نہیں جمتا درد سوجن ختم ہو جاتی ہے اگر دانتوں کے مسائل ہوں تو نیم گرم پانی میں نمک ملا کر کلی کر دیں تو بہت فائدہ ہو گا‘ اگر پودینہ دھو کر چبا لیا جائے تو منہ کے اندر اور دانتوں کے بہت سے مسائل حل ہو جاتے ہیں ۔
اب ماہ رمضان آچکا ہے‘ سحری کے وقت اگر ایک چھوٹے گلاس میں دودھ پانی ملا کر(جیسے کچی لسی بناتے ہیں) چٹکی نمک‘مشروب عبقری شربت اور ستو کی 2 چمچ ملا کر سحری کھا کر اوپر سے پی لیا جائےتو بہت فائدہ ہوتا ہے۔گیس نہیں ہوگی‘ شدید پیاس نہ لگے گی۔افطاری کرتے ہوئے نمک ملی کچی لسی اور کھجور ساتھ پانچ چھ دانے کھا لیے جائے تو توانائی فوراً بحال ہو جاتی ہے اور ساتھ تخم بالنگو( ملنگا )میں نمک تھوڑا سا گُڑ ملا کر بھگو کر گھنٹہ بعد پی لیں تو بھی اس کا بہت فائدہ ہو گا میں یہ خود استعمال کرتی ہوں۔ ہڈیاں چٹخنے ‘کمر درد کے لئے بہترین ہے‘ اس میں وٹامن ڈی ہے اور اگر سالن کے ساتھ روٹی نہیں کھائی جا سکتی تو نمک ملی دہی کی لسی کے ساتھ روٹی کھا لیں تو افطاری کے وقت معدہ میں بالکل جلن نہیں ہوگی ۔
رزق کی بارش اپنی آنکھوں سے دیکھی:اس کے علاوہ پچھلے ماہ رمضان کو 27 کی رات کو 7 دانے جَو پر الگ الگ 70 بار یَارَزَّاقُ پڑھا ‘ یہ ٹوٹکہ میں مجھے عبقری کی ٹیوٹرمیسج سروس کے ذریعے ملا۔ میں نے سات دانے جَولے کر ہر دانے پر رمضان المبار ک کی ستائیسویں شب کو 70 مرتبہ یَارَزَّاقُ پڑھا۔ پڑھنے کے بعد میں نے ان دانوں کو کچن میں رکھا اور سو گئی‘ خواب میں دیکھا میں کچن میں کھڑی ہوں اور گندم کی بارش ہو رہی ہے میں ہاتھ آگے کر کے کھڑی ہوں دانوں کی بارش میرے ہاتھ پر ہو رہی ہوتی ہے‘ نیند کھلی تو بہت خوشی ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے عمل قبول کرلیا۔ (قاریہ عبقری‘ لاہور)
ہزاروں رحمتوں‘ نعمتوں اورجنت کی
نشانیوں کیساتھ رمضان آپہنچا
یا اللہ ! رمضان المبارک آ رہا ہے اور اللہ تعالیٰ کی ہزاروں رحمتوں اور نعمتوں کے ساتھ آ رہا ہے جنت کی نشانیوں کے ساتھ آ رہا ہے اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ تمام گناہوں کو معاف فرما دیں گے ۔ یا اللہ رمضان المبارک کی جتنی رحمتیں ہیں جتنے انعامات و احسانات ہیں جتنے انوار و تجلیات ہیں ہم سب کو ان کے حاصل کرنے کی استعداد و صلاحیت عطا فرما ۔
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا کہ رمضان شریف کے متعلق میری امت کو خاص طور پر پانچ چیزیں دی گئی ہیں جو پہلی امتوں کو نہیں ملیں۔روزہ دار کے منہ کی بدبو جو بھوک کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک مشک سے زیادہ پسندیدہ ہے ۔
ان کے لئے دریا کی مچھلیاں تک دُعائے مغفرت کرتی ہیں اور افطار کے وقت تک کرتی رہتی ہیں ۔جنت ہر روز ان کے لیے سجائی جاتی ہے پھر حق تعالیٰ شانہ فرماتے ہیں کہ قریب ہے کہ میرے بندے دُنیا کی مشقتیں اپنے اوپر سے پھینک کر تیری طرف آئیں ۔اس ماہ مبارک میں سرکش شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں ۔رمضان کی آخری رات میں روزہ داروں کے لئے مغفرت کی جاتی ہے صحابہ ؓ نے عرض کیا کہ کیا یہ شب مغفرت شب قدر ہے فرمایا نہیں بلکہ دستور یہ ہے کہ مزدور کو کام ختم ہونے کے وقت مزدوری دے دی جاتی ہے ۔
سات کا عدد اور شب قدر:حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے شب قدر معلوم کرنے کے لئے اعداد میں غور کیا تو سات کا عدد اس کے لئے زیادہ موزوں نظر آیا جب سات کے عدد میں غور کیا تو معلوم ہوا کہ آسمان بھی سات ہیں اور زمینیں بھی سات اور دریا بھی سات صفا اور مروہ کے درمیان بھی سات ہی مرتبہ سعی کی جاتی ہے کعبہ کا طواف بھی سات ہی مرتبہ کرتے ہیں سنگریزے بھی سات ہی پھینکے جاتے ہیں آدمی کی تخلیق پیدائش بھی سات اعضا ء سے ہوئی انسان کا رزق بھی سات دانے ہیں‘ آدمی کے چہرے میں بھی سات ہی سوراخ بنائے گئے ہیں یعنی دو کان دو نتھنے دو آنکھیں ایک مُنہ رحم کی ماتیس بھی سات ہیں‘ قرآن کی قرات بھی سات ہیں‘ سجدہ بھی سات اعضا ء سے کیا جاتا ہے۔ دوزخ کے دروازے بھی سات ہیں‘ دوزخ کے طبقے بھی سات ‘ہیں اصحاب کہف بھی سات ہیں‘ عاد کی قوم بھی سات راتوں میں ہوا سے ہلاک ہوئی ۔ یوسف علیہ السلام بھی سات برس تک جیل خانے میں رہے سورۃ یوسف میں جن گایوں کا ذکر آیا ہے وہ بھی سات تھیں قحط بھی سات سال دیا‘ سات ہی سال فراخی اور کشادگی رہی‘ پانچ وقت کی نماز کی سترہ رکعتیں ہیں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حج کے بعد سات روزے رکھو نسب کی رو سے سات قسم کی عورتوں سے نکاح کرنا حرام ہے ۔ سات عورتیں ہی سسرال میں حرام ہیں۔ آنحضور ﷺ کا ارشاد مبارک ہے کہ کتا برتن میں منہ ڈال دے تو سات دفعہ اسے دھونا چاہیے پہلی مرتبہ مٹی سے پھر پانی سے سورۃ انا انزلناہ میں سلام تک 27 حروف ہیں حضرت ایوب علیہ السلام مصیبت میں سات برس گرفتار رہے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب آنحضرت ﷺ نے مجھ سے نکاح کیا تو میں سات برس کی تھی گرمیوں کے دن بھی سات ہی ہیں تین دن ماہ شباط یعنی پھاگن اور چار دن آور یعنی چیت کے پہلے پس یہ سات دن گرمیوں کو کاٹ دیتے ہیں یعنی ختم کر دیتے ہیں ۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا میری امت کے شہید بھی سات طرح کے ہیں ۔1 ۔ وہ جو خدا کی راہ میں مارے جائیں ۔2 ۔ وہ جو طاعون کی بیماری میں مریں ۔3 ۔ جو سل کی بیماری سے مریں ۔4 ۔ جو پانی میں ڈوب کر مر جائیں ۔5 ۔ جو آگ میں جل جانے سے مریں ۔6 ۔ جو اسہال یعنی دستوں کی بیماری سے مریں ۔7 ۔ اور وہ عورت جو نفاس کی حالت ولادت میں مر جائے ۔اللہ تعالیٰ نے قسم بھی سات چیزوں کی کھائی ہے۔ 1۔آفتاب ۔ 2 ۔ چاشت کا وقت ۔ 3 ۔ چاند ۔ 4 ۔ دن ۔ 5۔ رات ۔ 6 ۔ آسمان ۔ 7 ۔ اور جس نے آسمان و زمین کو بنایا حضرت عیسٰی علیہ السلام کا قد بھی سات گز لمبا تھا ۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا عصا بھی سات گز لمبا تھا ۔اس بیان سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ اکثر چیزوں کو اللہ تعالیٰ نے سات کے حساب سے بنایا ہے اگر شب قدر رمضان کے آخری عشرہ میں ہے تو اوپر کے بیان سے یہ استدلال ہوتا ہے کہ شب قدر ستائیسویں شب کو ہو گی ۔ (رشیدہ خانم‘ لاہور)
رمضان المبارک میں حرمین کا سفر
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !کافی دنوں سے یہ بات سوچ رہا تھا کہ عبقری والوں کو خط لکھوں جو کچھ فائدہ ہوا اس کے متعلق بتائوں تو عرض ہے کہ تقریبا ً 7 سال ہو گئے برکت والی تھیلی میرے پاس ہے اس کی برکات کا مشاہدہ بھی کیا کہ پہلے رقم ختم ہو جاتی تھی مگر اب الحمد اللہ کبھی پریشانی نہیں ہوئی اور گزشتہ رمضان میں خود عمل کیا جس سے اور زیادہ یقین بڑھ گیا ۔ خاص کر مسجد کے ائمہ حضرات ضرور اس عمل کو پڑھیں کیونکہ میں خود امام ہوں احساس ہے کہ ائمہ حضرات کیسے مختصر سی تنخواہ پر گزارا کرتے ہوں گے ۔دوسرا عمل جو میں نے کیا وہ عمرے کا عمل ہے جو سورہ ٔتوبہ کی آخری دو آیات کا ہے وہ بھی ماہنامہ عبقری میں چھپا تھا‘ بہت فائدہ ہوا دو بار حرمین کا سفر ہوا ۔ آپ کے رسالے میں جن صاحب نے لکھا تھا کہ سات ماہ عمل کیا میں نے تو دونوں مرتبہ 2 بار کیا تھا آگے بھی یہ عمل دو تین لوگوں کو بتایا وہ بھی عمرہ کر کے واپس آ گئے‘ مزید یہ صدقہ جاریہ جو بھی یہ عمل کر کے جائے یا ویسے حرمین کا سفر کرے تو دعا میں سب کو یاد رکھے اللہ تعالیٰ سب کو حاضری نصیب فرمائے ۔ سورۂ توبہ کی آخر ی دو آیات ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھ کر اپنے مقصد کیلئے دعا کریں‘ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ۔بہرحال زندگی عمل سے ہے اور خاص کر حکیم صاحب دامت برکاتہم اور ان کی ساری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے جو لوگوں کو بلکہ ضرورت مند لوگوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں ۔ (عبداللہ‘ تلہ گنگ)
نکسیر کیلئے آزمودہ اور لاجواب ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے صدقے آپ کو لمبی عمر عطا فرمائے تا کہ آپ یوں ہی دُکھی اور پریشان انسانیت کی مدد کرتے رہیں‘ تسبیح خانے کا ذکر کچھ عرصہ پہلے ہی سنا تھا ایک عجیب شوق جذبہ اٹھا کہ دیکھیں آخر کیا ہے؟ وہاں پہ جو لوگ خالی ہاتھ جاتے ہیں اور سر سبز و شاداب ہو کر باہر نکلتے ہیں ۔ یہاں آنے کے بعد اس کا صحیح معنوں میں ادراک ہوا ‘تسبیح خانہ پر اللہ تعالیٰ کا خاص کرم ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے اس تفرقے کے دور میں آپ کو ایک کام دیا‘ وسیلہ بنایا دُکھی انسانیت کو اُس واحد لا شریک کے راستے پر چلنے کا طریقہ سکھانے کے لئے ہم تسبیح خانہ میں خالی ہاتھ آئے تھے لیکن آج ہم یہاں سے زندگی گزارنے کا صحیح طریقہ پاگئے ۔ اللہ پاک سے دُعا ہے اللہ پاک آپ اور آپ کی نسلوں سے راضی رہے اور یہی بھلائی کا کام لیتا رہے اللہ پاک سے دُعا ہے کہ اللہ پاک رمضان میںتسبیح خانہ میں ہمارے قیام کو قبول فرمائے اور زندگی کے باقی تمام رمضان المبارک تسبیح خانہ میںگزارنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔ ٹوٹکہ:وہ افراد جن میںاکثر کسی بیماری یا چوٹ کی وجہ سےوائٹ سیلزسفید خون کی کمی ہوتی ہے ان کے لئے آزمودہ نسخہ ہے سفید خون کی کمی کے شکار افراد کو اگر ذرا سی چوٹ لگ جائے تو ان کا خون روکنا مشکل ہو جاتا ہے ۔ یہ نسخہ اس کام کے لئے بہترین ہے‘ پپیتے کےسبز پتے لے کر اُن کا رس نکال کر مریض کو تھوڑا تھوڑا کر کے پلائیں ان شا ء اللہ جسم میں سفیدخلیوں کی کمی دور ہو جائے گی ۔نکسیر کیلئے آزمودہ اور لاجواب ٹوٹکہ:جن افراد کی نکسیر بہتی ہو اور کسی طرح نہ رُک رہی ہو وہ تھوڑے سے بھینس کے دودھ کے مکھن میں چاہور کی 3 ٹکیاں پیسی ہوئی ملا کر کھائیں تو اس سے ناک سے بہنے والی نکسیر رُک جاتی ہے ۔ یاد رکھیے کہ چاہور کی ٹکیاں وہ ہوتی ہیں جنہیں پنجابی زبان میں ٹھنڈی ٹکیاں اور کچھ لوگ پودینے کی ٹکیاں بھی کہتے ہیں۔ پنساری کے پاس جاکر پودینے کی ٹکیاں مانگیں گے تو مل جائیں گی۔فروزی رنگ کی ہوتی ہیں‘ یہ دونوں ٹوٹکے آزمودہ ہیں ۔ (محمد اسد محمد اقبال‘ نواب شاہ)
مہینہ ختم ہوجائے گا مگر راشن نہیں
جنوری 2011 ء میں درج ذیل چودہ نورانی حروف درج ہیں۔ ا۔ح۔ص۔س۔ک۔ع۔ط۔ق۔د۔ھ۔ن۔م۔ل۔ی۔
اُن حروف کو اپنے راشن یعنی سودا سلف پر انگلی کی مدد سے لکھنے سےمیرے راشن پر بڑی برکت ہے‘ مہینہ ختم ہو جاتا ہے مگر گھر کا راشن الحمدللہ باقی ہو گا۔اسی طرح سورۃ کوثر والا عمل(ص7پر تفصیل سے لکھا گیا ہے) اور خا ص کر میں وضو کے دوران والی دُعا اس دُعا کو میں نماز میں سلام پھیرنے کے بعد تین تین مرتبہ پڑھتی ہوں اس سے رزق میں بے حد برکت ہے ۔ میرے ہاتھ پر موہکےجسے مسے بھی کہتے ہیں وہ بہت زیادہ بن گئے تھے‘ وضو کے تین گھونٹ سے ختم ہو گئے ۔شادی کی رکاوٹ کے لئے:میں اپنی بہن کو محترم حکیم صاحب کے پاس لے کر آئی تھی جسے طلاق ہوئی سات سال ہو گئے تھے ۔ شیخ الوظائف نےسورۂ الم نشرح سارا دن پاک حالت میں باوضوکھلا پڑھنے کو دیا اور کہا کہ ان شا ء اللہ تعالیٰ بہت اچھا رشتہ ہو گا اور اللہ تعالیٰ اُن کے مُنہ سے نکلے ہوئے بُول پورے کرتا ہے اور واقعی ہی میری بہن نے سورۂ الم نشرح لاکھوں کی تعداد میں پڑھی اور بہت ہی اچھا رشتہ ہوا ور رشتہ بھی اس جگہ ہوا جو تسبیح خانہ سے جڑے ہوئے ہیں۔ ماشاء اللہ دونوں بہت خوش وخرم زندگی گزار رہے ہیں۔میں خود پہلے اتنا زیادہ ذکر نہیں کرتی تھی تقریباً 5 سال پہلے سے محترم حکیم صاحب سے مُلاقات میری ایک دوست نے رسالے کے ذریعے سے کروائی اُس وقت سے میری عبادت میں بے حد اضافہ ہوا ہے اور جب تک میں اپنے سارے وظائف نہ پڑھ لُوں تب تک مُجھے سکون نہیں آتا۔ ہم حکیم صاحب کے بہت ہی زیادہ مشکور ہیں اللہ تعالیٰ ان کی عمر دراز کرے تسبیح خانے کو ہمیشہ آباد رکھے ۔ حکیم صاحب کو اُن کے اہل خانہ کو اُن کی آنے والی نسلوں کو تسبیح خانے کے پورے عملے کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق دے ۔(رضیہ‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 671 reviews.