Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چند قطرے تیل‘ ناف اور حیرت انگیز ریسرچ

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

السلام علیکم قارئین! کیا آپ جانتے ہیں؟ ہماری ناف اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ہے۔ 62 سال کی عمر کے ایک بوڑھے آدمی کو لیفٹ آنکھ سے صحیح نظر نہیں آرہا تھا‘ خاص طور پر رات کو تو اور نظر خراب ہوجاتی تھی‘ ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کی آنکھیں تو ٹھیک ہیں بس ایک مسئلہ ہے کہ جن رگوں سے آنکھوں کو خون فراہم ہوتا ہے وہ سوکھ گئی ہیں‘ سائنس کے مطابق سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کی تخلیق انسان میں ناف بنتی ہے جو پھرماں سے جڑ جاتی ہے اور اس ہی خاص تحفے سے جو بظاہر ایک چھوٹی سی چیز ہے ایک پورا انسان قائم ہوجاتا ہے‘ سبحان اللہ‘ ناف کا سوراخ ایک حیران کن چیز ہے۔ سائنس کے مطابق ایک انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا یہ حصہ گرم رہتا ہے وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ہے کہ یہاں سے بچے کو ماں کے ذریعے خوراک ملتی ہے بچہ پوری طرح سے 270 دن میں بن جاتا ہے یعنی 9 مہینے میں‘ یہی وجہ ہے کہ ہماری تمام رگیں اس مقام سے جڑی ہوتی ہیں‘ اس کی اپنی ایک خود کی زندگی ہوتی ہے‘ ناف کے سوراخ کے پیچھے 72 ہزار رگیں موجود ہوتی ہیں۔ آنکھ اگر سوکھ جائے‘ صحیح نظر نہ آتا ہو‘ پِتا صحیح کام نہ کررہا ہو‘ پاؤں یاہونٹ پھٹ جاتے ہوں‘ چہرے کو چمک دار بنانے کیلئے‘ بال چمکانے کیلئے‘ گھٹنوں کے درد‘ سستی‘ جوڑوں میں درد‘ آنکھوں کا سوکھ جانا‘ صحیح نظر نہ آنا‘ سکن کو چمک دار بنانا‘ سکن کا سوکھ جانا‘ کھال اور بال کے لیےروزانہ رات کو سونےسے پہلے تین قطرے خالص دیسی گھی کے یا ناریل کے تیل کے ناف کے سوراخ میں ٹپکائیں اور تقریباً ڈیڑھ انچ ناف کے اردگرد لگائیں۔ گھٹنوں کی تکلیف دور کرنے کیلئے تین قطرے ارنڈی کے تیل کے ناف میں ٹپکائیں اور اردگرد لگائیں۔ سستی و کاہلی دور کرنے کیلئے سرسوں کے تیل کے تین قطرے ناف کے اندر ٹپکائیں اور اردگرد لگائیں۔ ناف کے سوراخ میں تیل کیوں ڈالا جاتا ہے؟ ناف کے سوراخ میں اللہ رب العزت نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ جو رگیں جسم میں اگر کہیں سوکھ گئی ہیں تو ناف کے ذریعے ان تک تیل پہنچایا جاسکتا ہے جس سے وہ دوبارہ کھل جاتی ہیں۔ بچے کے پیٹ میں اگر درد ہو تو ہینگ پانی اور تیل مکس کرکے ناف کے اردگرد لگائیں‘ چند ہی منٹوں میں اللہ کے کرم سے آرام آجائے گا۔ دعاؤں میں پوری امت کو یاد رکھیں۔ (راشد شمسی‘ رائل لیبارٹریز لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 670 reviews.