Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بدبودار پسینے سے چھٹکاراممکن ہے!

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ پانچ ماہ سے عبقری کا قاری ہوں‘ماشاء اللہ بہت ہی اچھی اور اعلیٰ کاوش ہے‘ آپ مخلوق خدا کی طبی اور روحانی دونوں طرح سے خدمت کررہے ہیں‘اللہ تعالیٰ آپ کا عمل قبول فرمائے اور آپ کو دونوں جہانوں کی نعمتیں عطا فرمائے اور عمر دراز دے‘ آمین۔گرمیوں کا موسم ہے اور ایک سال پہلے تک میں اس موسم میں بند جوتا نہیں پہن سکتا تھا‘ مگر پھر ایک مخلص نے ایک ٹوٹکہ بتایا اس پر عمل کرنے سے آج نہ میرے پسینے میں بدبو ہے اور نہ ہی میرے پاؤں سے بدبو آتی ہے۔ میںنے گزشتہ سال گرمیوں میں نیم کا استعمال کیا‘ رات کوبیس پتے نیم کے ایک گلاس پانی میں بھگو دیتا ہوں اور صبح نہار منہ اس پانی کوپیتا ہوں اور پتے پھینک دیتا ہوں‘ اس چھوٹے سے ٹوٹکہ سے مجھے بہت افاقہ ہوا ہے‘ ورنہ تو پندرہ منٹ میں پاؤں اور جوتے پسینہ سے تر ہوجاتے‘ نیم کی وجہ سے اب پاؤں میں پسینہ نہیں آتا اور نہ پاؤں بھیگتے ہیں اور نہ ہی جوتوں اور جرابوں میں بدبو پیدا ہوتی ہے۔ ورنہ میں آدھا آدھا گھنٹہ موٹر چلا کر نہاتا رہتا تھا۔ میں جس جگہ جوتا اتار دیتا تھا ‘ اس جگہ بدبو ہی بدبو پھیل جاتی تھی‘ سخت شرمندگی اٹھانی پڑتی تھی۔ پسینہ آتا ضرور ہے مگرنارمل اور وہ بھی بدبو کے بغیر۔  (محمدعرفان کیانی‘ اسلام آباد)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 664 reviews.