Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

نظر بد سےحفاظت:محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میرا بیٹا سعودی عرب کی مقامی یونیورسٹی میں سافٹ ویئر انجینئر ہے‘ وہ اکثر نظر بد کا شکار رہتا ہے‘ اس کے علاوہ اس کےدشمن اور حاسدین دن بدن بڑھتے جارہے ہیں‘ ہمیں کوئی وظیفہ عطا فرمائیں کہ وہ حاسدوں کے شراور بُری نظر سے محفوظ رہے اور اس کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوں‘ مزید اس کی شادی کیلئے کوئی نیک شریک حیات ملے اورمخلص لوگوں سےو اسطہ پڑے‘ لالچی نہ ہوں۔ شکریہ! (والدہ فرحان‘ کراچی)
جواب:آپ خود بھی اور اپنے بیٹے سے بھی کہیں اللہ پر بھروسے کے ساتھ محنت اور منصوبہ بندی سے اپنا کام جاری رکھیں اور وساوس میں گرفتار نہ ہوں ۔ روزانہ نماز فجر کے بعد سورۃ اخلاص کی تلا وت کر کے اس کے معانی پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ۔ نماز عشاء کے بعد تین بار آیت الکر سی پڑھ کر دعا کیا کریں ۔ اپنی حیثیت کے مطابق ضرورت مندوں کی کچھ نہ کچھ مالی مدد کیا کریں ۔اچھی شریک حیات کیلئے اپنے بیٹے سے کہیںنماز فجر کے بعد شمال رخ منہ کر کے کھڑا ہو جائے اور دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر ایک بار درود شریف اور گیا رہ بار سورئہ اخلا ص پڑ ھ کر دونو ں ہا تھو ں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لے ۔ دوبارہ دعا کے اندا ز میں ہاتھ اٹھا کر یہی عمل کر ے اور کل تین بار یہ عمل کیا جائے ۔ پھر دعا مانگ لیں ۔ اس عمل کو نوے دنوں تک کریں ۔ شادی کیلئےیہ عمل ہرقاری /قاریہ کرسکتا ہے۔
مناسب کرایہ پر مکان: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کی عمر اور صحت میں برکت عطا فرمائے۔ حضرت! کاروباری مشکلات ہیں‘ بچے بیروزگار ہیں‘ چاروں بچوں کی عمر شادی کی ہے لیکن رشتوں کےسلسلے میں سخت پریشانی ہے‘ کرایہ کا مکان ہے‘ دونوں بہنیں اکٹھی ایک گھر میں رہتی ہیں‘ چھوٹا سا دو کمروں کا اور بے پردہ مکان ہے‘ آس پاس اونچی عمارتیں ہیں لیکن کوشش کے باوجود دوسرا مکان نہیں مل رہا‘ مزید بچے کہا نہیں مانتے‘ آپس میں لڑائی جھگڑا کرتے رہتےہیں۔ تمام مسائل کے حل کیلئے کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں۔ (پوشیدہ‘ راولپنڈی)
جواب:عبادت اور اورا د کے ورد کے ساتھ طرز فکر بھی منسلک ہوتی ہے اور فکر ہی سے نتائج سامنے آتے ہیں ۔ جب تک آدمی کسی نہ کسی طور اپنا ارا دہ شامل نہ کرے طرز فکر کو بدلنے میںکامیا بی حاصل نہیں ہو سکتی ۔ طر ز فکر میں پیچیدگی سے ہی اختلا فات اور لڑائی جھگڑے جنم لیتے ہیں ۔ آپ کسی عمد ہ کا غذ یاچارٹ پر بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ خوشخط لکھوا کر کسی ایسی جگہ لگادیں یا چوکھٹ پر کسی منا سب جگہ آویزاںکر دیں جہا ں سب گھر والوں کی نگاہ پڑتی ہو ۔ گھر والے بھی آتے جاتے اس نقش کو دیکھا کریں۔ان شاء اللہ اس عمل سے گھر سے لڑائی جھگڑے اور آپس کی نااتفاقی ختم ہوجائے گی۔ کاروبار‘ بچوں کے رشتہ اور مکان کی تبدیلی کیلئے تمام گھروالے نماز کی پابند ی کے ساتھ نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد سورئہ شوریٰ کی آیت نمبر 19 کو اکیس بار پڑھ کر اللہ سے دعا کریں۔
ایک غریب لڑکے کا خط: محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! میں ایک غریب لڑکا ہوں‘الحمدللہ! شادی شدہ ہوں‘ ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا ہوں‘ میری معقول تنخواہ ہے‘ اس سے میرے گھر کا گزر بسر ہوتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے میں ایک آٹھ ماہ کی بچی کا باپ ہوں‘ میری بیٹی کو قدرتی طور پر دل میں سوراخ اور اس کے دل کی طرف سے تین نسیں دبی ہوئی ہیں جس کا علاج ڈاکٹروں نے آپریشن بتایا ہے‘ مجھ میں اتنی وسعت نہیں کہ میں اپنی پھول جیسی بیٹی کا علاج کروا سکوں‘ اس لیے آپ سے التجا ہے کہ آپ مجھ پر مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ عنایت فرمادیں تاکہ اللہ تعالیٰ میری بچی کو بغیر آپریشن ہی شفاء سے نواز دے۔ (محمدعامر شیخ‘فیصل آباد)
جواب:شیخ صاحب! آپ ‘ آپ کی اہلیہ بچی کا سخت تصور کرکے سوفیصد یقین کے ساتھ حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ سارا دن وضو بے وضو کھلا پڑھیں۔ روزانہ سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ الحمدللہ!بے شمار واقعات ہیں کہ اس چھوٹے سے مگر طاقتور ترین وظیفہ سے بےشمار لاعلاج بیماریوں میں مبتلا اور جادو و جنات کےمریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بار بار رکاوٹ: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میں گزشتہ دس سالوں سے بار بار ٹیچنگ کیلئے اپلائی کررہی ہوں اب انہوں نے این ٹی ایس کی شرط رکھی ہے لیکن وہ کلیئر ہی نہیں ہورہا۔ اب میں نے لیکچرار اسلامیات کیلئے بھی اپلائی کیا ہوا ہے۔ محترم! مجھے پتہ نہیں کیوں بار بار رکاوٹ ہورہی ہے اور آپ مجھے کوئی ایسا وظیفہ بتادیں جس سے میرا ٹیسٹ کلیئر ہوجائے اور مجھے نوکری مل جائے‘ میں بہت پریشان ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ میرے چار بچے ہیں اور بڑی بیٹی 12 سال کی ہے اور وہ بہت زیادہ ضدی اور نافرمان ہوتی جارہی ہے‘ خدارا مجھے کوئی وظیفہ عطا فرمادیں کہ مجھے نوکری مل جائے اور میرے بچے میرے فرمانبردار ہوجائیں‘ اللہ تعالیٰ انہیں دین کی توفیق دیں۔ (نادیہ نذیر، میلسی)
جواب:نماز عشاء کے بعد آیت کریمہ گیارہ بار اور آیت الکرسی تین بار پڑھ کر حالات بہتر ہونے کی دعا اور مشکلات کے خاتمے کی درخواست بارگاہ ایزدی میں پیش کیا کریں۔ اس کے علاوہبِسْمِ اللہِ الْوَاسِعُ الْوَدُوْدُ روزانہ نما ز عشاء کے بعد 66 مر تبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کی بار گا ہ میں اپنی مشکلات کے لیے دعا کیا کریں ۔کم ا زکم 40 دن وظیفے کو پڑھیں۔ ا س کیساتھ معمول کی عملی کو شش بھی جاری رکھیں۔ آپ کے حالات میں وسعت و فر اخی بھی پیدا ہو جائیگی ۔
کامیابی کا وظیفہ: میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے تھکاوٹ بہت محسوس ہوتی ہے‘ جب میں کلاس میں داخل ہوتا ہوں تو کسی نئے استاد کو دیکھوں تو میرا دل بہت زیادہ دھڑکتا ہے کہ یہ استاد مجھے مارے نہیں‘ آنکھوں کے سامنے اندھیرا اور سرگھومنے لگتا ہے‘ سر میں درد بھی ہوتا ہے‘ میری عمر تقریباً 14 سال ہے‘ ششم کلاس کا طالب علم ہوں‘ میں نے اگلے سال آرمی پبلک سکول میں داخلہ لیناہے‘ مہربانی کرکےمجھے کوئی روحانی عمل بتائیں ور مجھے ٹیسٹ پاس کرنے کا وظیفہ بھی بتائیے۔ شکریہ! (محمد عزیر‘گروٹ ضلع خوشاب)
جواب:
پڑھائی میں دل نہیں لگتا: میں رسالہ عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا پڑھائی میں دل نہیں لگتا‘ اگر میں کچھ یاد بھی کروں توپہلے یاد ہوتا ہے پھر ٹیسٹ دینے لگوں تو بھول جاتا ہے۔ مجھے کوئی وظیفہ عطا فرمائیں‘ میری عمر 17 سال ہے‘ میں عبقری کی ادویات بھی استعمال کرتی ہوں مجھے بہت فائدہ ہوتا ہے‘ میری امی کا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے کبھی گردے میں درد ہوتا اور کبھی ٹانگوں کو اور کبھی سر میں درد رہتا ہے‘ میری امی کیلئے بھی کچھ بتائیں۔(اقرا بتول‘ گروٹ)
جواب:

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 663 reviews.