Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

باسی روٹی اور دہی کی سحری! طاقت کا خزانہ‘ ٹھنڈی بہار

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

قارئین! میں ایک سیل مین ہوں‘ سوزوکی پک اپ چلاتا ہوں‘ سارا دن سخت گرمی میں ٹین کی چھت کے نیچے اور آگ اگلتے انجن کے اوپر روزے کے ساتھ بیٹھ کر سیل کرنا کسی جگرے والے کا ہی کام ہے۔ رمضان کی آمد کا سنتا تو میں پریشان ہوجاتا کیونکہ میرا کام ہی کچھ ایسا تھا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا حکم گزشتہ شمارہ میں ملا کہ رمضان المبارک کے خاص شمارے کیلئے اپنے تجربات ومشاہدات بھجیں۔ میرے پاس آپ کے بتائے ہوئے ٹوٹکے جو کہ خاص طور پر رمضان المبارک اور گرمیوں سے بچاؤ کیلئے ہیں‘ ان کے چند مشاہدات ہیں وہ میں قارئین کی نذر کررہا ہوں‘ یقیناً اس سے قارئین کا رمضان اور گرمیاں پرسکون اور صحت بخش گزریں گی۔قارئین! میں نے عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں( اگست 2010 کا تھا)احضرت حکیم صاحب کا ایک طبی آرٹیکل ’’شاہی مرکب‘‘ کے حوالے سے پڑھا‘جس میں حضرت حکیم صاحب نے اس مرکب کے رمضان المبارک کے حوالے سے بے شمار فوائد لکھے تھے‘ پھر جون 2014ء میں ایک قاریہ نے اس کو استعمال کرنے کے بعد اس کے لاتعداد فضائل بیان کیے تو 2014ء کے رمضان المبارک میں میں نے بھی اس کو بنانے کا سوچا ‘ لکھی گئی ترکیب کے مطابق اشیاء لاکر گھر میں بنالیا۔قارئین! میں ایک سیل مین ہوں‘ سوزوکی پک اپ چلاتا ہوں‘ سارا دن سخت گرمی میں ٹین کی چھت کے نیچے اور آگ اگلتے انجن کے اوپر روزے کے ساتھ بیٹھ کر سیل کرنا کسی جگرے والے کا ہی کام ہے۔ رمضان کی آمد کا سنتا تو میں پریشان ہوجاتا کیونکہ میرا کام ہی کچھ ایسا تھا۔ بعض اوقات تو دو بجے کے بعد میری زبان ایسے ہوجاتی جیسے پتھر کی بن گئی ہو‘ کئی بار طبیعت خراب ہوئی اور روزہ چھوٹ گیا۔ مگر جب میں نے اس ٹوٹکہ کے بارے میں پڑھا تو بنا کر استعمال شروع کردیا۔ جس دن میں نےکھایا‘ سارا دن شدید گرمی میں پک اپ چلائی‘ لوڈنگ کی‘ سامان اٹھایا مگر میں حیران تھا کہ عصر کا وقت قریب ہے جبکہ میرے جسم میں اب بھی اتنی جان ہے کہ میں پرسکون طریقے سےکام کررہا تھا۔ روزہ تو محسوس ہورہا تھا مگر پہلے جیسی کمزوری‘ بے چینی‘ نقاہت قریب بھی نہ تھا۔ چند دن استعمال کے بعد مجھ میں جو تبدیلیاں آئیں وہ یہ تھیں کہ پاؤں سارا دن جلتے‘ ہونٹ خشک‘ زبان خشک‘ سارا دن بے چینی‘ نقاہت‘ نڈھالی مگر اب ایسا نہ تھا۔ الحمدللہ! سارا رمضان المبارک بڑا خوشگوار گزرا۔ رمضان المبارک کے بعد بھی ساری گرمیاں میں نے اس ٹوٹکے کااستعمال جاری رکھا ‘ ایسے محسوس ہوتا تھا جیسے پیٹ کے اندر کوئی ’’اے سی‘‘ لگ گیا ہو‘ ہروقت ٹھنڈک کا احساس ‘ واہ کیا کمال کی چیز حضرت حکیم صاحب نے ہم جیسے محنت کشوں کو عطا فرمادی۔میں نے یہی ٹوٹکہ 2015ء میں بھی استعمال کیا اور ان شاء اللہ 2018ء میں بنانے کی تیاری بھی کررہا ہوں۔اس کے علاوہ گزشتہ رمضان اللہ نے مجھے بیٹے سے نوازا تو میری اہلیہ رمضان میں روزہ رکھنے سے گھبرا رہی تھی کہ بچہ کو سارا دن دودھ پلانا ہوتا تھا نامعلوم کیا ہو؟ میں نے اسے کہا کہ تم یہ مرکب استعمال کرو ان شاء اللہ تمہیں کچھ نہ ہوگا۔ اہلیہ سحری کے وقت یہ مرکب کھاکر روزہ رکھتی اور سارا دن فریش بھی رہتی اور بچہ بھی خوب پیٹ بھر کر دودھ پیتا۔ قارئین یہ مرکب رمضان المبارک کا بہترین ساتھی ہے۔رمضان المبارک میں سفر ‘ کمزوری اور گرمی کی وجہ سے ہرگز روزہ نہ چھوڑئیے‘بلکہ خود بھی کھائیں اور ان کو بھیجیں جو غریب محنت کش بنا نہیں سکتے۔
اب وہ شاہی مرکب کے اجزا لکھتا ہوں ھوالشافی: گل نیلوفر‘ گلاب کے خشک پھول‘ مغزبادام (ایرانی)ایک ایک پاؤ‘ دھنیا خشک‘ چارمغز آدھا پاؤ‘ سونف‘ بڑی الائچی اور چھوٹی الائچی تمام پچاس پچاس گرام۔ تنکے صاف کرکے باریک پیس لیں اب اس میں گل قند ایک کلو‘مربہ سیب آدھا کلو‘ مربہ آملہ آدھا کلو‘ ورق چاندی دس دفتری۔
ترکیب تیاری: مغزیات اور باقی چیزیں باریک پیس لیں۔ مربع جات کی گٹھلیاں جدا کرکے باریک پیس لیں۔ بس چیزوں کو ملا کر خوب مکس کرلیں۔ آخر میں چاندی کے ورق ملا کر چند قطرے روح کیوڑہ ملائیں۔ فریج میں رکھیں یا کسی ٹھنڈی جگہ پر۔ نہایت خوشبودار مرکب شاہی تیار ہے۔ دو چمچ ہلکے ٹھنڈے پاؤ بھر دودھ سے لیں۔ یا ویسے کھا کر اوپر پانی بھی پی سکتے ہیں لیکن اگر دودھ سے لیں تو تقویت زیادہ ہوگی۔ سحری سے پہلے یا بعد میں شام کو بھی کھاسکتے ہیں۔
اس ٹوٹکے علاوہ حضر ت حکیم صاحب نے اپنے ایک درس میں رمضان المبارک میں طاقت‘صحت اور سارا دن پیاس نہ لگنے کا ایک راز اپنے درس میں بتایا کہ رات کی باسی روٹی (یعنی خالص گندم کے آٹے کی روٹی پکا کر رات کو رکھ لیں ) صبح سحری کے وقت دہی کے ساتھ کھائیں۔طاقت کا انوکھا خزانہ ہے۔ واقعی جسم جان آجاتی ہے۔ یہ صرف میرا نہیں بے شمار(جن کو میں نے بتایا) نے مجھے بتایا کہ واقعی یہ ٹوٹکہ استعمال کرنے سے سارا دن بھوک اور پیاس نہیں لگتی۔
کھجور کا شربت: اس شربت کے فوائد اور اس کو بنانے کا طریقہ حضرت حکیم صاحب نے جولائی 2012ء میں بتایا تھا‘ یہ میں نے تو نہیں آزمایا بلکہ میرے بڑے بھائی ہرسال بناتے ہیں اور اس کی گن گاتے نہیں تھکتے۔ان کے بقول اگر صبح سحری کے وقت اور افطاری کرنے کے بعد یہ شربت پی لیا جائے تو پیاس گرمی‘ حدت‘ جلن سارے جسم کی نڈھالی پل بھر میں ختم ہوجاتی ہے۔ قارئین!رمضان میں اس سے بھرپور لطف اٹھائیں۔میرے بھائی بتاتے ہیں کہ گرمی کے موسم کا رمضان‘ پیاس‘ لو‘ حدت‘ اور حبس مجھ سے ویسے ہی برداشت نہیں ہوتا تھا پھر روزے کے ساتھ کیسے برداشت ہوگی؟ پھر حضرت حکیم صاحب کا یہ آرٹیکل پڑھا تو میرے دل کو سکون مل گیا کہ اب میرے مسئلے کا حل مل گیا ہے۔میں بالکل اسی طرح جس طرح حکیم صاحب نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ روزہ رکھنے کے بعد دو بڑے چمچ گلاب کے پھولوں کا گلقند کھاکر اوپر سے ایک گلاس پانی پی لیتا ہوں یا پھر اس سے بہتر ہے کہ گلاب کے پھولوں کے دو چمچ کھاکر اوپر سے کھجور کا شربت پی لیں اسی طرح افطار کے وقت کھجور سے افطار کرکے چسکی چسکی کھجور کا شربت پئیں‘ گھونٹ گھونٹ نہ پئیں۔ واقعی سارے دن کی نڈھالی‘ سستی‘ کمزوری پل بھر میں ختم ہوجاتی ہے۔کھجور کے شربت کو احادیث میں نبیذ کہا گیا ہے۔ نبیذ بنانے کاطریقہ: حسب مقدار کھجور لیکر شام کو (اگر کھجوریں خشک ہوں تو ان کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور گٹھلیاں نکال دیں) پانی میں بھگو دیں یعنی اگر کھجور ایک پاؤ ہو تو اس میں پانی تقریباً دو کلو ہو۔ صبح اٹھ کر کھجور کو ہاتھوں سے ملیں ‘ملتے ملتے تمام کھجور اور اس کے ریشے پانی میں حل ہوجائیں گے جی چاہے چھان لیں اور نوش جان کریں‘ ورنہ بغیر چھانے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر کھجوریں تازہ ہوں تو انہیں مت توڑیں اور ثابت ہی بھگودیں صبح اٹھ کر مل چھان کر یا مل کر گٹھلیاں نکال دیں اور نوش کریں۔ چاہیں تو کھجور کے شربت میں دودھ بھی ملا سکتے ہیں اس طرح اس کی افادیت بھی بڑ ھ جاتی ہے۔
احتیاط: نبیذ کا شربت بنا کر اگر گرمی کا موسم ہے ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھیں ۔ صبح کا بھگویا ہواشام کو استعمال کریں اور شام کابھگویا ہواصبح استعمال کریں اگر فریج میں رکھیں تو خراب نہیں ہوتا لیکن احتیاطاً 12گھنٹے سے زیادہ نہ رکھیں۔ اگر اس میں خمیر پیدا ہوجائے تو وہ اس کے استعمال کو مشکوک بنا دیتا ہے۔لہٰذا اس تازہ بنا کر روزانہ استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 658 reviews.