Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بچے مساجد سے نکال دو! شور کرتے ہیں!

ماہنامہ عبقری - مئی 2018ء

کچھ نمازی تو ایسے ہیں کہ بچے دیکھ کر ہی غصے میں آ جاتے ہیں صف میں بیٹھے دیکھا تو قمیص سے پکڑ کر پیچھے کر دیا ۔ کسی بچے کو باتیں کرتا دیکھا تو جا کر ایک تھپڑ لگا دیا ’’ بد تمیز یہ مسجد ہے چپ کرو ‘‘ وہ نماز پڑھتے ہوئے ہل رہا تھا تو نماز کے دوران یا بعد میں سر عام تذلیل کر دی جاتی ہے

چھوٹا بچہ گھر میں جب امی اور ابو کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھتا ہے تو اس کے دل میں بھی ویسا کرنے کی خواہش جنم لیتی ہے وہ بغیر کہے مصلے کے ساتھ آ کر کھڑا ہو جاتا ہے رکوع و سجود کی نقل اُتارتا ہے ۔ بالکل سنجیدگی کے ساتھ ویسا ہی کرتا ہے جیسا وہ کرتے ہوئے دیکھتا ہے ۔ پھر وہ اپنے ابو کو مسجد میں جاتے دیکھتا ہے وہ بھی چاہتا ہے کہ میں بھی ان کے ساتھ وہاں جائوں اور بغیر کہے وہ پیچھے پیچھے مسجد چلا جاتا ہے ۔ کبھی گھر سے کوئی نہ بھی جائے تو وہ خود مسجد پہنچ جاتا ہے وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ یہاں آ کر لوگ کیا کرتے ہیں یہاں لوگ جمع کیوں ہوتے ہیں ؟۔وہ مسجد آتا ہے لیکن اسے مسجد کے آداب کا علم نہیں ہوتا وہ یہاں بھی گھر کی طرح دوڑتا بھاگتا ہے شرارتیں کرتا ہے کبھی اس صف میں جاتا ہے کبھی دوسری صف میں کبھی وضو خانے پر آ کر دوسروں کی طرح منہ ہاتھ دھوتا ہے وہ بھی ٹونٹی کھولتا ہے اور ویسا کرنے کی کوشش کرتا ہے ضرورت سے زیادہ ٹونٹی کھول بیٹھتا ہے ۔ کافی دیر تک ہاتھ پائوں دھوتا رہتا ہے کیونکہ اُسے ایسا کرنے میں مزا آتا ہے‘ اسے اچھا لگتا ہے وہ بھی دوسروں کی طرح ’’ بڑے بڑے ‘‘ کام کرنا چاہتا ہے اور وہ ان تمام کاموں میں بالکل سنجیدہ ہوتا ہے ۔ دل سے کرتا ہے اپنی طرف سے ٹھیک کرنے کی کوشش کرتا ہے اور دل میں خوشی محسوس کرتا ہے ۔ لیکن کوئی بابا جی اُسے وضو خانے پر جھڑکتے ہیں ’’ اوئے ادھر کیا کر رہے ہو ‘‘ ’’ اتنی زیادہ ٹونٹی کیوں کھولی ہے ؟ ‘‘ ’’ اتنی دیر سے پانی ضائع کر رہے ہو ‘‘ ’’ چلو اُٹھو دفع ہو جائو یہاں سے ‘‘ بعض اوقات تو ہاتھ سے پکڑ کر گھسیٹ کر اُسے وہاں سے نکال دیتے ہیں بعض بابے اُسے کھینچ کر مسجد سے نکال دیتے ہیں ۔ بعض مساجد کے بزرگ تو بچوں کو دیکھتے ہی اُن کے پیچھے پڑ جاتے ہیں اور جب تک وہ مسجد سے نکل نہیں جاتے یا اُن کی مرضی کے مطابق ’’ٹک‘‘ کر نہیں بیٹھتے اُنہیں چین نہیں آتا ۔کچھ نمازی تو ایسے ہیں کہ بچے دیکھ کر ہی غصے میں آ جاتے ہیں صف میں بیٹھے دیکھا تو قمیص سے پکڑ کر پیچھے کر دیا ۔ کسی بچے کو باتیں کرتا دیکھا تو جا کر ایک تھپڑ لگا دیا ’’ بد تمیز یہ مسجد ہے چپ کرو ‘‘ وہ نماز پڑھتے ہوئے ہل رہا تھا تو نماز کے دوران یا بعد میں سر عام تذلیل کر دی جاتی ہے ۔ جہاں دو تین بچے اکٹھے بیٹھے باتیں کرتے یا ہنستے دیکھے فورا ً انہیں مسجد سے باہر نکال دیا جاتا ہے کیونکہ مسجد کا ماحول ’’ خراب ‘‘ ہوتا ہے۔ وہ قرآن پکڑتا ہے تو چھین لیا جاتا ہے کہ چھوٹا بچہ ہے قرآن پھاڑ دے گا کوئی بچہ صاف ستھرا ہے‘تب بھی دھکے دے کر مسجد کے دروازے پر کر دیا جاتا ہے ۔ دوران تراویح بچے لمبی نماز سے تھک کر بیٹھے یا ساری تراویح پڑھنے کی بجائے کوئی پڑھ لی کوئی چھوڑ دی تو اس پر کوئی صاحب انہیں گھوریں گے منہ بنائیں گے باتیں سنائیں گے کوئی بازو سے پکڑ کر یا جھپٹ کر اُسے زبردستی نماز میں کھڑا کریں گے یا کہیں گے نہیں نماز پڑھنی تو مسجد سے دفع ہو جائو اے سی والے ہال سے نکال کر گرم صحن میں بھیج دیا جاتا ہے یہی صورت حال خواتین کے ہال میں بچیوں کے ساتھ ہوتی ہے ان سب دُرشت رویوں ‘ گرم لہجوں ‘ سخت غصے والے مزاجوں اور بچوں کے بے عزتی کرنے ڈانٹنے اور مارنے کا نتیجہ کیا نکلتا ہے ؟انہیں گھورنے ‘ مارنے کے لئے دوڑنے اور گھسیٹنے کا انجام کیا ہوتا ہے ؟۔ہماری مساجد بچوں سے خالی رہتی ہیں حالانکہ انہی بچوں نے تو کل جوان ہو کر پختہ نمازی بننا تھا ’’ لیکن افسوس ان غنچوں پر جو بن کھلے مُرجھا گئے ‘‘ دوسرا سبب مساجد کے قاری صاحبان ہیں کہ جن کے پاس بچے سپارہ ؍ قاعدہ پڑھنے آتے ہیں اب یہاں بھی ’’ نظم و ضبط ‘ کا ’’ عظیم مسئلہ ‘‘ سامنے آتا ہے کسی بچے کی پڑھنے کی غلطی نکلی نہیں اور ٹھاہ کر کے ڈنڈا‘ مکا یا چپت اس کے جسم پر لگی نہیں ۔ خوف اور جبر کا ماحول ہر غلطی پر سزا ہر بار سبق یاد نہ ہونے پر بے عزتی اور مار کٹائی یا کم از کم سر عام ’’ انعام ۔ ‘‘
مجھے کتنے لوگ ایسے ملے کہ جنہوں نے کہا کہ میری بچپن میں خواہش تھی کہ میں عالم دین بنوں ‘ حافظ قرآن بنوں ‘ دین سیکھوں لیکن فلاں قاری صاحب کی وجہ سے میں ایسا متنفر ہوا کہ دوبارہ مسجد داخل نہیں ہوا ’’ میں نے فلاں بچے کی خوفناک پٹائی ہوتے دیکھی اور میں وہاں سے بھاگ گیا ‘‘ مجھ پر قاری صاحب کے رعب کی وجہ سے سبق یاد ہی نہیں ہوتا تھا یا یاد کیا ہوا بھی بھول جاتا تھا ’’ قاریوں اور نمازیوں کے ان رویوں نے ہماری مساجد کو بے رونق کر رکھا ہے ۔ ‘‘ حضور نبی کریم ﷺ کے دور میں کیا ہوتا تھا ؟ مسجد نبویؐ میں کیا صورت حال تھی ؟ بچے تو ہر دور میں شرارتی رہے‘ بھاگنے ‘دوڑنے باتیں کرنے‘ اچھلنے کودنے والے ۔ ابھی انہیں کیا پتا کہ مسجد کے آداب کیا ہیں ؟ مساجد میں آتے جاتے رہیں گے نمازیوں کو دیکھتے رہیں گے تو آہستہ آہستہ سب سیکھ جائیں گے کہ مسجد میں کس طرح رہا جاتا ہے ۔ نبی ﷺ کے دور میں بھی بچے ایسا ہی کیا کرتے تھے ۔ کبھی اس صف میں دوڑ کبھی اس صف میں‘ کبھی نبی کریمﷺ کے اوپر چڑھ گئے‘ کبھی سجدے میں آپﷺ ہیں تو آپ ﷺکی پیٹھ مبارک پر چڑھ کر کھیلنے لگے ‘کبھی منبر شریف پر چڑھ گئے‘ کبھی رونے لگے ‘کبھی کچھ‘ کبھی کچھ لیکن آپ ﷺ کا رویہ کیا تھا؟سر مبارک سجد ےمیں ہے تمام صحابہ بطور مقتدی بھی سر بسجود ہیں۔ سجدہ طویل ہو گیا‘طویل سے طویل تر ۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دل میں مختلف خیالات آ رہے ہیں کہ آج اللہ خیر کرے نبی ﷺ سر سجدے سے کیوں نہیں اُٹھا رہے‘ بہت دیر بعد سر اُٹھایا ‘نماز مکمل کی‘ سلام پھیرا‘ صحابہ کو متفکر پایا تو فرمایا بات دراصل یہ تھی کہ ایک بچہ میری پیٹھ پر چڑھ کر کھیلنے لگا میں نے اُسے اتارنا مناسب نہیں سمجھا جب وہ خود ہی اُترا تو پھر میں نے سر اُٹھایا۔ کتنی عزت‘ کتنا احترام ‘مسجد میں نماز کے دوران بھی ایک بچے کے کھیل یا اُس کی شرارتوں کا ۔بچے کے رونے کی آواز آتی تو آپ ﷺ نماز مختصر کر دیا کرتے تھے لیکن یہ کبھی نہیں کہتے تھے کہ لوگو یا عورتو ! اپنے بچوں کو مساجد میں نہ لایا کرو‘ اس سے ہماری نمازیں خراب ہوتی ہیں کیا ہماری نمازوں کا خشوع و خضوع نبی ﷺ یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی نمازوں سے زیادہ ہے کہ جو کسی بچے کی آواز پر فورا ً خراب ہو جاتا ہے بلکہ آپ ﷺتو لوگوں کو کہتے کہ عورتوں کو مساجد میں آنے سے نہ روکو‘ اب عورتیں آئیں گی تو ان کے ساتھ بچے بھی آئیں گے اور وہ ہنسیں گے بھی روئیں گے بھی تو کیا کیا جائے ؟ برداشت کیا جائے اپنے اندر صبر و تحمل پیدا کیا جائے لیکن ہم جوں جوں پہلی دوسری صف کے پختہ نمازی بنتے جاتے ہیں ہمارا مزاج اتنا ہی سخت ہوتا چلا جاتا ہے ۔ اتنا ہی تکبر آ جاتا ہے مزاج گرم ہو جاتا ہے ۔ یہ کیسی عبادت ہے ؟ اس کا نتیجہ تو دل کی نرمی کی صورت میں نکلنا چاہیے اچھے اخلاق ‘ نرم گفتگو بچوں سے محبت کی شکل میں ظاہر ہونا چاہیے ہونا تو یہ چاہیے کہ ہم بچوں کو مساجد میں آنے کی ترغیب دیں ۔ کوئی بچہ مسجد آئے اس کا استقبال کریں اُسے گلے لگائیں اُسے بوسہ دیں اسے اتنی محبت ‘ اتنا پیار ‘ اتنی عزت و احترام دیں کہ اُسے لگے کہ دنیا میں اس سے بہترین جگہ کوئی نہیں ایسے اعلٰی لوگ کہیں نہیں اُس کی شرارتوں ‘ غلطیوں ‘ باتوں ‘ اچھلنے کودنے کو برداشت کریں اور کبھی سمجھائیں تو علیحدگی میں نرمی اور شفقت سے اس طرح کہ اُس کی عزت نفس محفوظ رہے‘ غصے کی بجائے مسکرائیں اور اُنہیں دیکھ کر اپنے بچپن کو یاد کریں کہ ہم سب بھی ایسا ہی کیا کرتے تھے ۔ بچے شیطان نہیں ہوتے بلکہ یہ اللہ کی نشانیوں میں سے ایک 
نشانی ہیں۔ معصوم ہوتے ہیں‘ گناہوں سے پاک لیکن نا تجربہ کار ہوتے ہیں۔ وہ ہمیں دیکھ کر کچھ سیکھنا چاہتے وہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں وہ ان مساجد سے جڑیں گے تو کل زندگی کے کسی بھی شعبے میں جائیں گے تو مساجد کو اعلیٰ مقام دیں گے مساجد کے اماموں قاریوں کو عزت دیں گے‘ علما ء کا احترام کریں گے بلکہ خود بھی عالم بنیں گے وہ دنیا کے دیگر اداروں کی بجائے مساجد کو بنیادی مقام دیں گے ۔اکثر بچوں کو تو کئی سال اور بڑا ہونے پر علم ہوتا ہے کہ انہوں نے کیا غلطی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں مسجد میں بے عزت کیا گیا ۔ حقیقت یہ ہے کہ جس وقت بچوں کے ساتھ ایسا سلوک ہوتا ہے تو وہ بے خبر ہوتے ہیں کہ انہوں نے کیا غلط کیا نہ ہی انہیں کوئی سمجھاتا ہے۔ ایک دو بار سمجھانا بھی کافی نہیں ہوتا بلکہ دس بار سمجھانا بھی نہیں! بس اپنے عمل اور ماحول سے سمجھائیں وہ خود بخود اندازہ لگائے کہ یہاں کا ماحول مختلف ہے اور یہاں مجھے کیسے آنا جانا ہے اور کیا کس طرح کرنا ہے ؟نبی ﷺ نے بچے تو درکنار کسی بڑے انسان کے مسجد میں پیشاب کرنے کو بھی برداشت کیا اور لوگوں کو اُسے مارنے یا ڈانٹنے سے منع کیا پھر اُسے بلا کر شفقت سے سمجھایا کہ مساجد نماز کی ادائیگی کے لئے ہوتی ہیں نہ کہ ایسے کاموں کے لئے ‘ وہ اس سلوک سے اتنا متاثر ہوا فورا ً کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا ۔ جب سے ہماری مساجد میں قیمتی قالین بچھانے اور شیشے والی کھڑکی اور دروازوں کا رجحان پیدا ہوا ہے اس وقت سے مساجد کی انتظامیہ بچوں کے حوالے سے اور زیادہ حساس ہو گئی ہے انہیں ہر وقت یہ خدشہ رہتا ہے کہ بچے قیمتی قالین خراب کر دیں گے شیشے والے دروازے ٹوٹ سکتے ہیں۔ ہم یہ سوچ لیں کہ بچے زیادہ قیمتی ہیں یا قالین؟

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 655 reviews.