محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جس دن سے عبقری شروع ہوا میں اس دن سے اس کی دیوانی ہوں‘ ہروقت ہر کسی سے صرف عبقری کی ہی باتیں کرتی ہوں‘ کسی کو کوئی مسئلہ ہے فوراً عبقری میں آیا کوئی ٹوٹکہ‘ نسخہ یا وظیفہ بتادیتی ہوں۔ جس سے سب کو فائدہ تو رہا مگر بعض میرے منہ سے عبقری سن سن کر اکتا بھی جاتے ہیں مگر میں کہاں باز آنے والی ہوں۔ اب تو پورے خاندان میں میرا نام ہی ’’مس عبقری‘‘ پڑگیا ہے۔ میں وظائف اور نسخہ جات بتاتی تو سب کو ہی لیکن جو عمل کرتا ہے وہی کامیاب ہوتا ہے۔ میری بیٹی ماشاء اللہ ڈاکٹر بھی ہے اور حافظہ بھی‘ اس نے ماہنامہ عبقری میں پڑھ کر حمل کے نو ماہ ہر نوچندی جمعرات کو سورۂ بقرہ پڑھی الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے اسے بیٹا عطا فرمایا۔ میری دوسری بیٹی کے دانت میں درد تھا اس کی سگی بہن جو کہ دانتوں کی ہی ڈاکٹر ہے اس نے کہا روٹ کینال ہوگی‘ وہ بیچاری ہر روز آگمنٹن گولیاں کھاتی‘ ٹکور کرتی مگر درد ٹھیک نہ ہوا‘ ساتھ الٹی بھی آتی‘ بخار بھی‘ میں نے کہا بیٹی میری مانو جامن کے پتوں کے پانی سے غرارے کرو‘ گلا ٹھیک اور الٹی بھی نہ آئی۔ میں نے عبقری پبلی کیشنز کی مشہور کتاب ’’کھنڈرات سے ملی خاندانی بیاض‘‘ دفتر عبقری سے منگوائی ہوئی ہے۔ اس میں سے ایک نسخہ گائے کی ہڈی والا منجن بناتی ہوں‘ ہر عید قربان پر پائے اکٹھے کرتی ہوں اور اس کی ہڈی کا منجن بنالیتی ہوں‘ وہی منجن میری بیٹی نے لگاتار رات کو استعمال کیا‘ اللہ کے حکم سے درد بالکل ٹھیک ہوگیا‘ وہ دن اور آج کا دن پھر درد نہیں ہوا‘ میں ہر سال یہ منجن بنا کر ملنے والوں کو مفت تقسیم کردیتی ہوں۔ واہ رے عبقری واہ! تیرے لکھنے‘ بنانےوالے کو اللہ اجر دے‘ ڈھیروں دعائیں آپ کو ملتی رہیں۔ (ج۔ب)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں