Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پہاڑوں اور درختوں کا درود شریف (ع۔م۔ چوہدری)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے ایک مرتبہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک دیکھ کر کہا! سبحان اللہ آپ کا چہرہ مبارک اور رنگ کتنا نور سے لبریز ہے۔ حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا! اے عائشہ! ان لوگوں کے لئے بڑی خرابی ہے جو قیامت کے دن اس چہرے کو دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے اور وہ لوگ بخیل ہوں گے۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا بخیل کون ہے؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”بخیل وہ ہے جو میرا نام سنے اور درود نہ پڑھے۔“ پہاڑوں اور درختوں کا درود شریف حضرت علی کرم اللہ وجہ، فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ مکرمہ میں تھا۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ کے گرد ونواح میں تشریف لے گئے تو جس پہاڑ یا درخت کا بھی سامنا ہوتا تو وہ عرض کرتا : الَسَّلَامُ عَلَیکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیہِ وَسَلَّمَ (ترمذی شریف) (مشکوٰتہ شریف) درود وسلام صفحہ 63) پانچ فرشتے ”مجالس الابرار“ میں ہے کہ انسان کے ساتھ پانچ فرشتے رہتے ہیں۔ -1 ایک سیدھی جانب جو نیکیاں لکھتا ہے۔ -2 دوسرا بائیں جانب جو بدیاں لکھتا ہے۔ -3 تیسرا آگے رہتا ہے جو نیکیوں کی تلقین کرتا ہے۔ -4 چوتھا جو پیچھے رہتا ہے جو بلائوں کو دور کرتا ہے۔ -5 پانچواں پیشانی پر رہتا ہے۔ جو درود شریف لکھتا ہے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچا دیتا ہے۔ حضرت موسیٰ اور درود شریف شیخ محقق عبد الحق دہلوی رحمتہ اللہ علیہ ملا معین واعظ کا شفی رحمتہ اللہ علیہ علامہ یوسف بن اسماعیل بن ہانی رحمتہ اللہ علیہ اور دوسرے کئی بزرگوں نے نقل کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ پر وحی بھیجی کہ اے موسیٰ! اگر دنیا میں میری تعریف کرنے والے نہ رہیں تو ایک قطرہ بارش کا آسمان سے نہ بھیجوں اور ایک دانہ سبزی کا زمین سے نہ اگائوں۔ اسی طرح بہت سی چیزیں ذکر کیں۔ یہاں تک فرمایا کہ اے موسیٰ کیا تم چاہتے ہو کہ میں تم سے قریب ہو جائوں۔ جیسا کہ تمہارا کلام تمہاری زبان سے قریب ہے۔ جس طرح کہ وسوسہ تمہارے تمہارے دل سے ،تمہاری روح تمہارے بدن سے اور تمہاری روشنی چشم تمہاری آنکھ سے، تو آپ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں تب تمہیں یہی نسبت حاصل ہو جائے گی۔ شیخ عبد اللہ الہا روشی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی کتاب ”کنور الاسرار“ میں لکھا ہے کہ موسیٰ نے جب وہ فضل وکرم دیکھا جو اللہ تعالیٰ نے محمد مصطفی کی امت کے لئے تیار کر رکھا تھا تو انہوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مجھے بھی ان میں شامل فرما دے۔ اس پر اللہ تعالیٰ نے انہیں حکم دیا کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجیں سو انہوں نے باایں الفاظ مذکورہ درود شریف بھیجا۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِِّدِنَا مُحَمَّدٍ خَاتَمِ الاَنبِیَآئِ وَمَعدَنِ الاَسرَارِ وَمَنبَعِ الاَنوَارِ وَجَمَالِ الکَونَینِ وَشَرَفِ الدَّارَینِ وَسَیِّدِ الثَّقَلَینِ المَخصُوصِ بِقَابَ قَوسَینِo
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 791 reviews.