(قرآنی کمالات سے لا علمی اور دوری ہے۔ آئیے ہم آپ کو قرآنی شفا سے روشناس کرائیں تاکہ آپ کی مایوس کر دینے والی مشکلات فوری دور ہوں۔ یقین جانیے ان آزمودہ قرآنی شفاوں کو آزما کر خود کشی تک پہنچنے والے خوشحالی کی زندگی ہنسی خوشی بسر کر رہے ہیں۔ قارئین! انشاءاللہ آپ عبقری کے صفحات میں سورتہ البقرتہ سے لے کر سورتہ الناس تک کے روحانی وظائف وعملیات ملاحظہ فرمائیں۔)
اولاد نرینہ کیلئے
بانجھ عورت یا بے اولاد مرد اگر اس آیت کو بسم اللہ کے ساتھ تین ہزاردفعہ روزانہ ایک چلے تک پڑھے گا انشاءاللہ بالضرور اولاد پیدا ہوگی۔ آیت یہ ہے: رَبِّ لَا تَذَرنِی فَردًا وَّ اَنتَ خَیرُ الوَارِثِینَ
تہمت سے نجات کیلئے
اگر کسی شخص پر تہمت لگ جائے اور وہ چاہے کہ میںاس تہمت سے بری ہو جائوںتوسات ہزار مرتبہ ایک ہی نشست میں اس آیت کوعشاءکی نماز کے بعدپڑھے ۔انشاءاللہ غیب سے اس کی بریت کی صورت پیداہو گی۔ آیت مبارکہ یہ ہے ۔ رَبِّ احکُم بِالحَقِّ وَ رَبُّنَا الرَّحمٰنُ المُستَعَانُ عَلٰی مَاتَصِفُونَ ط(سورہ الانبیائ:112)۔
شریر کے شر سے بچنے کیلئے
شریر کے شر سے نجات کیلئے اس آیت کاپڑھنا نہایت مجرب ہے۔ کم از کم ایک ہزارمرتبہ روزانہ پڑھے۔ سات یا گیارہ یا اکتالیس روز میں مراد پوری ہو گی۔ آیت یہ ہے: اِنَّ اللّٰہَ یُدَافِعُ عَنِ الَّذِینَ اٰمَنُوا اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ کُلَّ خَوَّانٍ کَفُورٍ (الحج:38)
بارش کیلئے
اگر بارش نہ ہو تی ہو تو کسی پرندے یا جانور مثلاً جنگلی کبوتر وغیرہ کے گلے میںاس آیت کو لکھ کر باندھنا نہایت مفید ہے‘ آیت یہ ہے: اَلَم تَرَ اَنَّ اللّٰہَ اَنزَلَ مِنَ السَّمَائِ مَائً فَتُصبِحُ الاَرضُ مُخضَرَّتہ ط اِنَّ اللّٰہَ لَطِیف خَبِیرط لَہ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الاَرضِ ط وَ اِنَّ اللّٰہ لَہُوَ الغَنِیُّ الحَمِیدُ o(الحج:63,64)اسی آیت کا بارش کیلئے گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ گیارہ آدمیوں کا الگ الگ پڑھنا یا سوا لاکھ مرتبہ ایک جگہ جمع ہو کر پڑھنا نہایت مفید اور مجرب ہے۔ اگر ختم کی صورت میں پڑھا جائے تو گیارہ آدمی ایک مجمع میں سوا لاکھ پورا کریں۔ پھر دیکھیںکہ ارحم الرحمین کیاکچھ فضل فرماتا ہے۔
برکتوں کے حصول کیلئے
نِعمَ المَولیٰ وَ نِعمَ النَّصِیرُاس آیت کا پانچ ہزار مرتبہ روزانہ کسی بھی وقت پڑھنا دین و دنیا کی مرادیں برلاتا ہے اور حَسبِیَ اللَّہُ وَ نِعمَ الوَکِیلُ کو سات مرتبہ ملا کر پڑھنا اور بھی زیادہ فائدہ مند اور مجرب ہے۔
بارش کے روکنے کا وظیفہ
اگر کثرت سے بارش ہو رہی ہو اور کسی طرح مینہ نہ تھمتا ہو اور لوگ چاہیں کہ بارش تھم جائے تو اس آیت کریمہ کو گیارہ ہزار مرتبہ پڑھنا کاغذ پر لکھ کر جنگلی کبوتر کے گلے میںڈالنا نہایت مجرب ہے۔ انشاءاللہ فوراً بارش رُک جائے گی۔ آیت کریمہ یہ ہے: وَ اَنزَلنَا مِنَ السَّمَائِ مَائً م بِقَدَرٍ فَاسکَنّٰہُ فِی الاَرضِ وَ اِنَّاعَلٰی ذَھَابٍ م ِبہ لَقٰدِ رُونَ (المومنون:18)
ہر تکلیف اور مصیبت سے بچائو
جو شخص کسی نئے مکان یا اجنبی جگہ جا کر اُترے وہ اول تین مرتبہ اس آیت کو پڑھے انشاءاللہ سانپ‘ بچھو‘ چور ہر ایک قسم کی تکلیف سے بفضلہ تعالیٰ محفوظ رہے گا۔ آیت مبارکہ یہ ہے۔ رَبِّ اَنزِلنِی مُنزَلاً مُّبَارَکًا وَّ اَنتَ خَیرُ المُنزِلِینَ(المومنون:29)
ہر مرض سے نجات کیلئے
سُورہ مُومنون کی آخری آیات اَفَحَسِبتُم سے لے کر آخر تک تین مرتبہ پڑھ کر مریض کے کان میں دم کرناخواہ کسی قسم کا مرض ہو، اللہ کے فضل سے ہر قسم کی بیماری کودور کرتا ہے مگر ان آیتوں کی پہلے زکوٰتہ دینی ضروری ہے اور وہ یہ ہے کہ ایک شخص تین روزے رکھے اور برابر تین روز تک روزے کی حالت میںاکیس ہزار مرتبہ ان آیتوں کو باوضو روبقبلہ بیٹھ کر پڑھے اور پھر مریض پر دم کرے۔ انشاءاللہ بہت جلد بیمار اچھا ہو گا‘ زکوٰتہ دینے کے بعد چھ ماہ تک برابر اثر باقی رہے گا۔ اس مدت میں صرف تین مرتبہ پڑھ کر دم کرنا انشاءاللہ کافی ہو گا۔ چھ ماہ کے بعد دوسری زکوٰتہ دینے کی ضرورت ہو گی۔ ہاں اگر چھ ماہ کے دوران کوئی کبیرہ گناہ مثلاً چوری‘ شراب خوری‘ نشے بازی‘ حرام کاری وغیرہ وغیرہ کا مرتکب ہو گیا تب فوراً تاثیر زائل ہوئی‘ پہلے ایک ہزار مرتبہ استغفار پڑھے‘ پھر بدستور زکوٰتہ دیوے انشاءاللہ تعالیٰ وہی تاثیر پیدا ہو گی۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 788
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں