Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بسم اللہ اور میرے چالیس سالہ تجربات (شفیق الرحمن)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

میری زندگی مشاہدات سے بھری ہوئی ہے گو کہ میں اچھے اعمال والا نہیں ہوں لیکن پھر بھی اس ذات پاک پر اتنا توکل ہے کہ زندگی میں کوئی بھی کام اس کے کلام کے پڑھنے سے رکا نہیں۔ میں گاہے بگاہے بزرگوں کی بتائی ہوئی آیات کو اپنانے کی کوشش کرتا رہتا ہوں۔ آج سے تقریباً کوئی 5سال پہلے کی بات ہے۔ میں تقریباً 20,000 روپے کرایہ کام کی جگہ کا دیتا تھا ۔ان دنوں اللہ تبارک وتعالیٰ سے نفل پڑھ کر 4,3 مرلے جگہ مانگا کرتا تھا کہ غیب کے خزانے سے مدد ہو جائے (2جگہ پر کام ہوتا تھا)اور میں ایک چھت کے نیچے کام کر سکوں (پرنٹنگ پریس) اس طرح میرا کرایہ بھی بچ جائے اور دونوں جگہ پر آنے جانے کا وقت بھی بچ جائے۔ اسی ذات پاک کا کرنا ایسا ہوا کہ ایک دن میں بند روڈ پر جا رہا تھا کہ ایک کار خانہ دار سے حادثاتی طور پرملاقات ہوئی اس نے مجھے اپنی جگہ دکھائی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ تم بھی لے لو۔ میں نے اس سے مذاق مذاق میں کہا کہ مجھے بھی 5مرلے جگہ لے دو۔ اس نے کہا 10مرلے لے لو۔ اتنی جگہ کہیں بھی نہیں ہے۔ میں تمہیں 1سال کا وقت لے دونگا۔ خیر بات لمبی ہے۔ اللہ پاک نے خصوصی کرم کیا اور جگہ مل گئی، اب بنانے کا مسئلہ تھا۔ پیسے پاس نہیں تھے۔ 2ماہ گزر گئے ایک دن ماں سے ذکر کیا ماں نے دعا دی اور اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ 3مہینے بعد بیسمنٹ کی کھدائی شروع کروا دی۔ میرے پاس صرف 2½ لاکھ روپے تھے۔ میرے گھر والے میرا مذاق اڑانا شروع ہو گئے کہ 2½ لاکھ سے جگہ بنتی ہے۔ خیر میں نے اپنے حضرت صاحب (حکیم صاحب) سے اس کا ذکر کیا۔ انہوں نے مجھے بسم اللہ الرحمن الرحیم کی تسبیح دن میں 800 مرتبہ بتائی کہ روزانہ پڑھو اور اس کی برکات دیکھو۔ میں نے اس کو پڑھنا شروع کیا صرف 10منٹ میں پڑھی جاتی تھی اب اس آیت کا کرشمہ دیکھئے ۔بیسمنٹ کی کھدائی کا معاملہ 14 فٹ گہرا نیچے جانا تھا کوئی بھی کم از کم 80,000 روپے سے کم نہیں مانتا تھا۔ 1دن اس جگہ کھڑا تھا کہ 1بندہ آیا پوچھنے لگا کھدائی کس طرح کرائو گے۔ میں نے اسے سارا بتایا۔ اس نے مجھے مشورہ دیا کہ خود مشین والے سے بات کرو اللہ پاک کا کرنا ایسا ہوا کہ پورے لاہور میں 80,000 روپے سے کم کوئی نہیں مانتا تھا صرف 16000 روپے میں کھدائی کا ٹھیکہ طے ہوا اور اس بات کو کوئی تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھا۔ میں نے اس آیت کو روزانہ اپنا لیا تھا اس کے بعد اس آیت کا کرشمہ دیکھئے۔ میرے پاس نہ میٹریل کے پیسے تھے نہ لیبر کے۔ آہستہ آہستہ کام شروع کروایا ہوا تھا۔ ایک دن میرا کارخانہ دار بھائی (اللہ پاک اس کوجزائے خیر عطا فرمائے )میرے پاس آیا۔ مجھے پوچھا کہ سیمنٹ کہاں سے لے رہے ہو میں نے بتایا کہ 10-10 بوریاں منگوا لیتا ہوں بس اس طرح گزارہ کر رہا ہوں اس نے اپنے بھائی کو فون کیا۔ اس نے اپنے برادر نسبتی کو دوسرے شہر فون کیا اس کے سالے نے آگے دوسرے شہر فون کیا اور سیمنٹ فیکٹری والوں سے بات ہوئی۔ آپ یقین جانئے۔ نہ میرے پاس پیسے نہ اور کوئی سلسلہ۔ میں نے اس کارخانہ دار بھائی کو صاف بتایا کہ میرے اتنے ذرائع نہیں ہیں نہ میں بل ادا کر سکتا ہوں۔ اس نے مجھے کہا 1سال بعد پیسے دے دینا۔ میں نے تقریباً 2400بوریاں سیمنٹ گاہے بگاہے منگوا لیں گرم گرم سیمنٹ فیکٹری سے آتا تھا۔ 24ویلر گاڑی اتار کر جاتی تھی نہ کوئی کرایہ نہ مزدوری اور ریٹ بھی فیکٹری والا۔ اس طرح یہ تسبیح اور 2انمول خزانے میں نے مسلسل پڑھنا شروع کر دیئے ۔بیسمنٹ بن گیا، گرائونڈ فلور بن گیا پتہ نہیں کہاں کہاں سے اللہ پاک نے غیب کے خزانے سے مدد کی۔ ایک دن کہیں کام۔ جا رہا تھا کہ حضرت صاحب (حکیم صاحب) کو سٹاپ پر کھڑے دیکھا۔ میں نے ان سے پوچھا تو بتانے لگے کہ کہیں کام کے سلسلے میں جا رہا ہوں۔ میرے اصرار کرنے پر وہ میرے ساتھ گاڑی میں بیٹھ گئے حالانکہ وہ کسی کو بھی جائز نا جائز تکلیف نہیں دیتے۔ سارا دن ان کے ساتھ رہا آخر پر میں انہیں اپنی جگہ دکھائی۔ وہ ابھی گرائونڈ فلور کی چھت پر چڑھے اور دعا کی انشاءاللہ تعالیٰ اس سے اوپر بھی منزل بنائو گے۔ شیطان نے ورغلایا تیرے پاس نیچے پلستر کرنے کے پیسے تو ہیں نہیںاوپر کیلئے کہاں سے لائو گے۔ آپ یقین جانئے اس تسبیح (بسم اللہ) کو میں پڑھتا رہا اور اللہ پاک نے 2کیا 4منزل بلڈنگ بنا دی، ٹرانسفارمر بھی لگ گیا۔ ہر چیز مکمل ہو گئی آج مجھے 2سال ہو گئے ہیں وہاں پر کام کرتے ہوئے۔ جہاں میں اتنا کرایہ دیتا تھا، آج وہاں اللہ پاک نے دوگنا کرایہ وصول کرنے کی توفیق دی ہے۔ اس آیت کے حوالے سے بس اتنا کہوں گا کہ 10منٹ کی تسبیح کی وجہ سے اللہ پاک نے اپنے کام میں اتنی برکت ڈالی کہ 60-50 لاکھ روپے لگ گئے اور پتہ بھی نہیں چلا قرضہ بھی اتار دیا۔ اب تو میں چھوٹی تسبیحات بنوا کر لوگوں کو بانٹتا ہوں اور ان کو یہ تسبیح (بسم اللہ الرحمن الرحیم) 800 مرتبہ روزانہ پڑھنے کا کہتا ہوں اس طرح ان کے ساتھ ساتھ مجھے بھی مفت کا اجر ملتا ہے۔ اللہ پاک حکیم صاحب کو اجر عظیم عطا فرمائے جن کی وجہ سے میرے توکل میں اضافہ ہوا ۔اس تسبیح کے حوالے سے اور بھی بڑے مشاہدات ہیں۔ آپ یہ عمل کر دیکھئے گا آزمائش شرط ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 787 reviews.