جوابات ماہ اپریل
٭اپنی والدہ کو عقرقرحاباریک پیس کر اس کی نسوار دیں دن میں 4بار ۔(روبینہ کندیاں شریف) والدہ کو اطریفل زمانی ایک چمچ دودھ کے ہمراہ صبح وشام 3ماہ دیں۔ (حکیم محمد شریف ہیڈ حاجی) والدہ کے لئے دماغی کمزوری کی ہر دوا مفید ہو گی لیکن مستقل کچھ عرصہ استعمال کریں خود میرے ساتھ بھی ایسا ہوا (والدہ عمیر ،کراچی)
٭ گھر کی لڑائی کی اصل وجہ شیطانی اثرات ہیں۔ آپ ہر نماز کے بعد مکمل اذان جائے نماز پر بیٹھے بیٹھے 7بار پڑھیں۔ اسکے علاوہ اٹھتے بیٹھتے روزانہ نہایت بکثرت اذان پڑھیں 40دن کریں پھر اس کا کمال دیکھیں۔ (عطا محمد قریشی گھڑی ساز، بہاولپور)
٭ اس کا علاج یہ ہے کہ آپ ناف میں اور مقعد میں سرسوں کا تیل انگلی سے لگائیں دن میں 3بار ۔خود میرا تجربہ ہے۔ میں بینک ملازم ہوں چند ہفتوں میں تندرست ہو ا تھا۔ (سرور چودھری لاہور)، آپ بادام کی گریاں رگڑ کر خوب ملیں اور یہ اپنے ہونٹوں پر لگائیں صبح وشام کریں۔ (صدف نیاز، خانیوال)
٭ خود میرے نواسے کا یہی حال تھا عبقری سے انمول خزانہ منگوا کر تمام گھر والوں نے پڑھا اور بچے پر پھونکا چند دنوں میں تندرست ہو گیا۔ ( محمد محسن عزیز) آپ اپنے بچے کے لئے چاروں قل ، آیت الکرسی 3بار پڑھ کر دم کریں اس طرح صبح وشام 40دن تک مسلسل کریں میرے سارے خاندان کا آزمودہ عمل ہے۔ (عثمان علی ، خضدار)
٭آپ اور بیٹی بلکہ سارے گھر والے آیت کریمہ کے ساتھ یَا عَزَّیزُ ملا کر پڑھیں یعنی ہرآیت کے بعد یَا عَزَّیزُ پڑھیں سارا دن پاک ،ناپاک ،وضو ،بے وضو یہ وظیفہ ضرور پڑھیں اپنے سسرال کا سخت تصور کرتے ہوئے سوا لاکھ کریں مسئلہ حل ہو جائے گا۔ (ٹیچر سلطانہ کوثر گوجر خان)
٭ آپ کی جائیداد کا حصہ ضرور ملے گا۔ میرے والد بھی اسی مسئلے سے دو چار رہے ہیں انہیں کسی نے یَا عَزَّیزُ یَا غَالِبُ یَا فَاتِحُ نہایت کثرت روزانہ ہزاروں کی تعداد میں پڑھنے کو کہا چند ماہ میں میرا مسئلہ حل ہو گیا آپ گھر والے یہ پڑھیں۔ (خلیل الرحمن جٹ ،رحیم یار خان)
٭آپ اپنے داماد کے لئے یہ عمل کریں حٰم لَایُنصَرُونَدن رات پڑھیں۔ سخت تصور ہو ۔داماد کے گھر کے تمام افراد پڑھیں اور تسلی سے پڑھیں ۔کام ہو جائے گا۔ (مستری انتظار علی، ہڑپہ)
٭ اپنے بیٹے کے لئے سورتہ فلق مع تسمیہ 200بار صبح اور سورتہ الناس 200بار شام کو نہایت توجہ سے پڑھیں اور ایک روٹی پر دم کر کے روٹی بیٹے کو کھلائیں 90 دن ایسا کریں اس کے علاوہ سارا دن سورتہ الکوثر مع تسمیہ ہر وقت پڑھیں۔ (یاسمین فیصل آباد)
سوالات ماہ مئی
٭چھینکوں سے ہر وقت واسطہ پڑتا ہے دن رات بس چھینکیں لینا ہی میرا کام ہے کسی پل چین نہیں آتا کئی سالوں سے یہ تکلیف ہے الرجی کے انجکشن لگوائے لیکن فائدہ نہیں ہوا عبقری کا کوئی قاری اس کا علاج بتائے۔ (جنید احمد ،نواب شاہ)
٭بچے سارا دن پڑھتے ہیں لیکن یاد نہیں ہوتا ہر وقت طبیعت میں یہی افسوس رہتا ہے کہ بچوں کا کیا بنے گا عقل نام کی چیز ان کے اندر نہیں بس کوئی حل وظیفہ دوائی مل جائے جس سے میرے بچوں کا مسئلہ حل ہو جائے خدا رسول کا واسطہ ہے کچھ کریں(عفت بتول ،واہ کینٹ)
٭ مجھے کوئی ایسا عمل چاہئے کہ میں جنات کو دیکھ سکوں کیونکہ مجھے جنات سے ملنے اور دیکھنے کا بہت شوق ہے اگر کسی کے پاس یہ عمل ہو تو بخل نہ کریں ضرور بتائیں(عمارہ لاہور)
٭میری بیٹی ہر وقت الٹی کرتی رہتی ہے 3سال عمر ہے گرمی یا سردی ہر وقت جو بھی کھلائیں الٹی ہو جاتی ہے۔ بہت علاج کئے عرق سیرپ دیئے لیکن افاقہ نہیں ہوا ( فائزہ ،خضدار)
٭میرے والد ہمیں بہت ڈانٹتے تھے پھر ہم ان کی نافرمانی کرتے وہ ہر وقت سختی کرتے تھے نامعلوم کیا مسئلہ تھا وہ ہر وقت غصے میں رہتے تھے ان کی وفات ہو گئی۔ اب پچھتائے کیا ہو گا۔ کوئی عمل بتائیں یا طریقہ کہ والد ہم سے راضی ہو جائیں ( اہل خانہ جہانیاں)
٭تربوز کھانے سے ہمیشہ پیٹ میں گڑ بڑ ہو جاتی ہے۔ کالی مرچ کالا نمک ہر چیز لگاتے ہیں لیکن پھر بھی فائدہ نہیں ہوتا کسی تدبیر یا کوئی گھریلو خاتون ترکیب بتائے۔ (عائشہ خانم ملتان)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 780
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں