(ناممکن روحانی مشکلات اور لاعلاج جسمانی بیماریوں سے نجات)
26 اپریل 2009 بروزاتوار 11 بج کر 32 منٹ سے لے کر دوپہر 12 بج کر 45 منٹ کے درمیان ہماری روحانی محفل ہو گی ۔غسل یا وضوکرنے کے بعدصبح 11 بج کر32 منٹ سے لے کر12 بجکر 45کے درمیان صرف 72 منٹ اَلرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ کا ذکر ، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کریں کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے ۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں اور اس تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلا ت فوری حل ہو رہی ہیں۔72 منٹ پورے ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت ، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جائز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہو ں گی۔
( نوٹ :)خواتین نا پا کی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کر سکتی ہیں ۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے ۔مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں ۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لوگو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہو ئیں ۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مرا د پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں۔
نوٹ:۔ روحانی محفل مرکز روحانیت وامن میں اجتماعی نہیں ہوتی۔
( ایڈیٹر :۔حکیم محمد طارق محمود عفااللہ عنہ‘)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 774
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں