(1)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب سورتہ الفاتحہ، آیت الکرسی، شَھِدَ اللّٰہُ ( سورتہ آل عمران کی آیت نمبر 18-19) اور قُلِ اللّٰھُمَّ مَالِکَ المُلکِ (سورتہ آل عمران کی آیت نمبر 26-27) نازل ہوئیں تو انہوں نے عرش الٰہی سے معلق ہو کر فریاد کی کہ الٰہی کیا آپ ہم کو ایسی قوم پر نازل فرما رہے ہیں جو گناہوں کا ارتکاب کرے گی۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ قسم ہے مجھے اپنی عزت وجلال اور ارتفاع کی کہ جو لوگ ہر نماز فرض کے بعد تمہاری تلاوت کریں گے ،ہم ان کی مغفرت فرمائیں گے اور جنت الفردوس میں جگہ دیں گے اور ہر روز ستر مرتبہ نظر رحمت سے دیکھیں گے اور اس کی ستر حاجتیں پوری کریں گے جس کا ادنیٰ درجہ مغفرت ہے۔ ( عن ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ )
(2)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جب میں اپنے کسی بندے کے جسم مال یا اس کی اولاد پر کوئی مصیبت ڈالتا ہوں اور پھر وہ صبر کیساتھ اس کو برداشت کرتا ہے تو قیامت کے دن مجھے اس سے شرم آئے گی کہ میں اس کے اعمال کا وزن کروں یا اس کا نامہ اعمال کھو لوں۔ ( ترمذی عن انس رضی اللہ عنہ )
(3)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام پر وحی نازل فرمائی ”اے میرے خلیل اپنے اخلاق اچھے بنائو خواہ کفار کیساتھ معاملہ ہو، نیکیوں کے دروازے میں داخل ہو جائو گے کیونکہ با اخلاق لوگوں کے بارے میں فیصلہ ہو چکا ہے کہ میں ان کو عرش کا سایہ دونگا اور مقدس علاقہ (جنت) میں رکھوں گا اور پڑوس میں قرب عطا کرونگا۔ (ترمذی عن ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ )
(4)نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز مغرب سے فارغ ہو کر کسی سے بات کرنے سے پہلے سات مرتبہ یہ کہہ لو اَللّٰھُمَّ اَجِرنِی مِنَ النَّارِ جب تم اس کو کہہ لو گے اور پھر اگر اسی رات کو تمہاری موت آجائے گی تو دوزخ سے محفوظ ہو جائو گے اور اگر اس دعا کو سات مرتبہ بعد نماز فجر کے بعد کسی سے بات کئے بغیر کہہ لو گے اور اسی دن مر جائو گے تو دوزخ سے محفوظ رہوگے۔ (نسائی، عن مسلم تمیمی رضی اللہ عنہ )
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 772
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں