Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

تازہ پھلوں سے تندرستی کا حصول (انتخاب: علی احمد، انڈیا)

ماہنامہ عبقری - اپریل 2009ء

ایک فضائی سفر کے دوران کھانے کے ساتھ تازہ سیب کے علاوہ بہی کے مربے کے مہکتے ہوئے ٹکڑے بھی رکھے تھے۔ خوشبو کے علاوہ ان کی رنگت بھی دل فریب تھی۔ ساتھی مسافروں کی اکثریت تازہ سیب کی جگہ بہی کا یہ مربہ بڑے شوق سے کھا رہی تھی، بلکہ کئی چہروں سے لگ رہا تھا کہ اور مل جاتا تو یہ مربہ وہ جی بھر کے کھاتے۔ بات اس حد تک درست ہے کہ مربے کی شکل میں پیش کئے جانے والے پھل رنگ، خوشبو، ذائقے اور صفائی ستھرائی کے اعتبار سے واقعی تازہ بہی یا سیب وغیرہ کے مقابلے میں بہت عمدہ، بہت شیریں، بیجوں سے پاک اور چبانے کے اعتبار سے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ تازہ بہی، سیب وغیرہ کا کاٹنا، بیجوں کا الگ کرنا خود ایک کام ہے۔ اس کے علاوہ تازہ پھل مربے کی طرح اتنے میٹھے شیریں بھی تو نہیں ہوتے۔ جی تو میرا بھی چاہا کہ مربے کے ٹکڑے منہ میں گھول کر معدے میں پہنچا دوں لیکن پھر خیال آیا کہ کیا یہ مربہ سیب یا بہی تازہ اور غذائیت سے بھرپور ہے؟ یہ درست ہے کہ تازہ پھل میں نہ مربے کے ٹکڑوں کی سی شیرینی ہوتی ہے اور نہ اضافی خوشبو۔ اس کے باوجود عقل اور علم گواہی دیتے ہیں کہ پھل تازہ ہی بہترین ہوتے ہیں۔ ایک پھل ہی کیا ہر تازہ شے غذائیت سے بھرپور ہوتی ہے۔ سائنسی تحقیق گواہی دیتی ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں نعمت خداوندی ہوتے ہیں جو جسم کے خلیات کو بھی توانائی اور زندگی دیتے ہیں۔ جب کہ مربے کی شکل میں ڈبا بند پھل مردہ ہوتے ہیں جو مہینوں ڈبے میں بند پڑے رہتے ہیں۔ ڈبوں میں بند کرنے سے پہلے ان کا چھلکا دور کر دیا جاتا ہے، گویا اس طرح بہت سے پھل ریشے جیسی اہم صحت بخش شے سے محروم کر دیئے جاتے ہیں۔ پھر انہیں خوب پکایا جاتا ہے تاکہ ان میں کسی قسم کے جراثیم باقی نہ رہیں اور دوبارہ پیدا بھی نہ ہوں۔ اس طرح انہیں تیار کرنے والے خود کومالی نقصان سے ممکنہ حد تک محفوظ کرنے کے جتن کرتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ انہیں مالی فائدہ پہنچاتے ہیں، لیکن کھانے والوں کو ان میں موجود اہم غذائی اجزاءسے محروم رکھتے ہیں۔ کھانے والوں کے حصے میں صحت آتی ہے نہ توانائی، نہ اس کے جسم کی قوت مدافعت ہی مستحکم ہو تی ہے، ہاں زبان کے ذائقے کی کلیاں اور کام ودہن ضرور وقتی طور پر مطمئن اور سرشار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ مربے کی تیاری کا عمل بھی خاصا طویل اور پیچیدہ ہوتا ہے۔ اس میں کئی قسم کے کیمیکل شامل کئے جاتے ہیں مثلاً رنگت نکھارنے کے لئے رنگ کاٹنے والا کیمیکل ڈالا جاتا ہے۔ اس طرح یہ تازہ پھل کے مقابلے میں آنکھ کو بڑے بھلے لگتے ہیں۔ ضروری ہو تو رنگ نکھارنے کے لئے رنگ کی آمیزش بھی کی جاتی ہے۔ انہیں محفوظ اور ٹوٹنے گھلنے سے محفوظ رکھنے کے لئے بھی خاص قسم کے کیمیائی اجزا شامل کئے جاتے ہیں۔ بعض میں مصنوعی مٹھاس اور خوشبو بھی شامل کی جاتی ہے۔ ان کے علاوہ بھی کئی اضافے کئے جاتے ہیں جو ظاہری اعتبار سے مربے کو دل فریب اور عمدہ بنا دیتے ہیں۔مگر سچ پوچھئے تو پھل کے یہ ٹکڑے بالکل بے جان ہوتے ہیں۔ ان میں موجود اضافی شکر ان کی اصلی اور قدرتی شکر کے مقابلے میں آپ کو ذیابیطس کے جال میں پھانسنے کے لئے تیار کرتی رہتی ہے۔ وقتی طاقت تو مل جاتی ہے، لیکن لبلبے کی کارکردگی اور اس میں موجود انسولین تیار کرنے والے مخصوص خلیات کو کمزور بلکہ دھیرے دھیرے تباہ کرنے کا سامان زیادہ ہونے لگتا ہے۔ قدرت نے آپ کو تازہ پھلوں جیسی نعمت سے نوازا ہے اور ان کی جنت میں فراہمی کا وعدہ بھی کیا ہے۔ اس نعمت سے خود کو محروم نہ رکھئے۔ جنت میں ان کے مربے فراہم نہیں ہونگے، اس لئے خود کو اس دنیا میں تازہ پھلوں کی نعمت، ان کی صحت بخش صلاحیتوں، توانائی بخش خاصیتوں سے محروم نہ کیجئے۔ تازہ پھل کھایئے، آپ کا جسم بھی تازہ دم رہے گا اور قدرت بھی آپ سے خوش اور آپ پر مہربان رہے گی، کیوں کہ وہ اسی انداز میں اپنی نعمتوں سے لطف اندوز ہونے، ان کی قدر کرنے اور شکر گزار بننے کی توقع رکھتی ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 771 reviews.