Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

معجزہ یا کرشمہ
محترم میرے ساتھ عبقری کے حوالے سے ایک واقعہ پیش آیا ضرور چھاپئے جس نے تصدیق کرنی ہو ہر طرح سے کرسکتا ہے۔ میں نے اخبار والے کو کچھ مجبوری کے پیش نظر جواب دے دیا‘ رسالہ عبقری بھی وہی لاتا ہے اس طرح اپریل اور مئی کا عبقری مجھے نہیں ملا ان دنوں عبقری ایجنسی جو ہمارے گھر کے قریب تھا دور چلی گئی‘ اس کے ساتھ میری پریشانیاں بڑھ گئیں‘ مئی کے آخری دنوں میں میری بے چینی بڑھ گئی کہ مجھے ابھی عبقری مل جائے میں گھر کی صفائی کررہی تھی‘ جو چھوڑ کر ہمسائیوں کے گھر گئی اور ان کے لڑکے سے کہا بیٹا! مجھے عبقری ایجنسی سے اپریل اور مئی کا عبقری رسالہ لادو۔ اس نے کہا آنٹی شام کو پتا کروں گا‘ تقریباً دس پندرہ منٹ بعد میرا بیٹا جس کی عمر دس سال ہے‘ باہر گیا اور کہا امی دہلیز پر عبقری پڑا ہے میں حیران رہ گئی بھاگ کر ہمسائیوں کے گھر گئی تو وہ لڑکا وہیں بیٹھا تھا۔ پوچھا تو کہنے لگا آنٹی میں تو ابھی گیا ہی نہیں۔ مئی کا شمارہ تھا میری عقل حیران رہ گئی اور عبقری میں پڑھے ہوئے واقعات پر یقین پختہ ہوگیا۔ مئی کا شمارہ خود بخود میرے گھر آگیا‘ اپریل کا میں نے حکیم آصف صاحب سے منگوایا ہے۔ ٹوٹا پھوٹا لکھا ہے امید ہے سمجھ آجائے گی‘ کسی غلطی کی معافی مانگتی ہوں۔ (شبانہ فردوس‘  منڈی بہائوالدین )
نسوار کے عادی اور نمونیا بخار میں مبتلا ضرور پڑھیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ کا شکر ہے کہ اس پرفتن دور میں آپ لوگوں کو اللہ کی محبت پر لگارہے ہیں اور پریشان لوگوں کو قرآن و سنت کے مطابق وظائف عطا فرما رہے ہیں۔ گزشتہ تین سال سے میرے والد صاحب نے گھر پر رسالہ عبقری لگوا رکھا ہے۔ میں بھی پڑھتا ہوں۔
درس کی برکت سے نسوار رکھنا چھوڑ دی: محترم حضرت حکیم صاحب میں آپ کے ہر جمعرات کو ہونے والا درس انٹرنیٹ پر لائیو سنتا ہوں۔ درس کی برکت سے میں بہت سی برائیوں سے بچ گیا ہوں۔ اس کے علاوہ مجھے جو سب سے بُری عادت تھی وہ نسوار رکھنے کی تھی۔ میری صحت کافی کمزور تھی میں جس بھی ڈاکٹر یا حکیم کو دکھاتا تو وہ کہتا کہ تم نسوار رکھنا چھوڑ دو تمہاری صحت ٹھیک ہوجائے گی مگر میں کہتا کہ یہ نہیں ہوسکتا۔ میری منگنی ہوئی تو میری والدہ نے میری ہونےوالی ساس کو سچ سچ بتادیا کہ میرا بیٹا نسوار کا عادی ہے۔ تو میری ساس نے کہا کوئی بات نہیں اس کی بیوی خود ہی چھڑوا دے گی۔ شادی کے بعد میری اہلیہ نے مجھے کئی بار نسوار چھوڑنے کا کہا مگر میں جھوٹ موٹ کہتا کہ ہاں چھوڑ دوں گا۔ مگر اندر سے بالکل انکاری تھا۔ مگر جب میں نے آپ کے درس سنے تو یہ صرف اور صرف درس سننے کی ہی برکت تھی کہ آج میں نسوار چھوڑ چکا ہوں‘ فرقہ بندی سے نجات ملی‘ نماز کا پابند ہوگیا ہوں‘ گناہوں سے بچنے کا ذہن بن گیا ہے۔واقعی آپ کے درس نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ اس کےعلاوہ ایک ٹوٹکہ عبقری قارئین کے نام کررہا ہوں۔ اگر کوئی نمونیا بخار میں مبتلا ہے تو وہ درج ذیل ٹوٹکہ آزمائیں نمونیا سے یقینی نجات مل جاتی ہے۔
ھوالشافی: سبز قہوہ اور لیموں لیں۔ سبز قہوہ کو پکالیں اور لیموں کاٹ کر اس میں ڈال دیں۔ ایک ٹکڑا لیموں کامنہ میں نچوڑیں اور دوسرا ٹکڑا قہوہ میں نچوڑ کر پی لیں۔ دو تین مرتبہ پئیں‘ بخار اتر جائے گا۔ آزمودہ ہے۔ (اعجاز الحق‘ ہارون آباد)
منزل اور الم نشرح کا کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چند دن پہلے کی بات ہے کہ میری والدہ رات کےتقریباً اڑھائی بجے ٹائلٹ جانے کیلئے اٹھیں تو دوران پیشاب ان کا پیشاب ایسے اوپر کھینچا گیا جیسے ڈور سے پتنگ کھینچتے ہیں اورجب ٹائلٹ سے باہر نکلیں تو ان کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور گردن گھٹ گئی اور پیٹ بڑھتا بڑھتا کافی بڑا ہوگیا اور ان کی حالت ایسے ہوگئی کہ جیسے ابھی ان کی جان نکل جائے گی۔ ہماری امی ہانپتی کانپتی ہمارے پاس آئیں ہمیں اٹھایا کہ دیکھو مجھے کیا ہوا؟ میں مرنے لگی ہوں‘ اپنا گھر سنبھالو اور مجھے منزل وغیرہ کا پانی پڑھ کر دو۔ ہم سارے بہن بھائی اٹھ کھڑے ہوئے اور منزل کا پانی پڑھ کر دیا اور سورتیں وغیرہ پڑھ کر پھونکیں تو تقریباً چار بجے ان کی حالت سنبھلی لیکن پیشاب جاری نہیں ہورہا تھا تو ہم نےسورۂ الم نشرح کا پانی پڑھ کر دیا تو تھوڑی دیر بعد پیشاب جاری ہوگیا اور میری والدہ کو سکون آیا۔ جب ہم نے مقامی عالم سے اس بارے پوچھا تو انہوں نے حساب کرکے بتایا کہ آپ کی والدہ پر کالے جادو کا وار ہوا تھا مگر منزل اور سورۂ الم نشرح کے ورد نے ان کی جان بچالی۔ الحمدللہ! (پوشیدہ)
جسم میں سوئیاں چلتی ہیں سورۂ رحمٰن سنیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت ذوق وشوق سے پڑھتے ہیں۔کچھ ہی عرصہ پہلے عبقری کی ویب سائٹ کا معلوم ہوا‘ ہم تمام گھر والے آپ کے تمام درس بہت غور سے سنتے ہیں۔ اس کے علاوہ پچھلے ریکارڈ شدہ درس بھی سن رہے ہیں۔محترم حضرت حکیم صاحب! میرے ابو جان کے جسم میں سوئیاں چبھتی تھیں اور بہت تکلیف ہوتی تھی‘ ہم نے ان کا بہت علاج کروایا مگر کوئی فرق نہیں پڑتا پھر میری والدہ کو کسی نے ایک شخص کا بتایا تھا کہ یہ سورۂ رحمٰن سےعلاج کرتا ہے‘ آنکھیں بند کرکے سورۂ رحمٰن سنواتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ تین بار اللہ کا نام لو اور پانی کو پی لو‘ ہمیں یہ عمل بالکل ٹھیک اور شریعت کے مطابق لگا۔ چنانچہ ہم ابو کو اس کے پاس لے گئے‘ اس شخص نے درج بالا عمل میرے ابو کو کروایاتو ان کے جسم میں جو سوئیاں چلتی تھیں وہ ختم ہوگئیں اور ابو نے اپنے آپ کو بالکل تندرست محسوس کیا۔ الحمدللہ۔ (بنت خالد‘ یوکے)
بازو پر چند لفظ لکھےا ور شوگر نارمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم آپ کو تندرستی کے ساتھ طویل عمر سے نوازیں‘ عرض حال یہ ہے کہ میں 4 سال سے عبقری کا مطالعہ کررہا ہوں۔ میں اور میرے اہل خانہ عبقری سے منسلک تمام بزرگوں‘ بھائیوں‘ بہنوں‘ مضمون نگاروں سب کیلئے دنیا و آخرت کیلئے بھلائی کی دعا کرتےہیں‘ محترم حضرت حکیم صاحب کیلئے یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کا سایہ ہمیشہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے وہ تندرستی کے ساتھ طویل عمر پائیں۔ میں عبقری رسالہ سے ضروری باتیں نوٹ کرکے ماہنامہ عبقری تقسیم کردیتا ہوں۔ عبقری کے ایک شمارے میں ایک جدول پڑھا جو علم الاعداد اور ٹیلی پیتھی کے تحت مختلف بیماریوں کے علاج کے طور پر شائع ہوا۔ یہ تحریر محترم ایم اے قریشی‘ ملتان کی تھی۔ میں نماز عشا کے بعد وظائف میں مشغول تھا کہ زبان خشک ہو کر تالو سے چمٹنے لگی‘ شوگر چیک کی تو 344 تھی میں نے گولی کھانے کی بجائے علم اعداد کو آزمانےکا فیصلہ کیا۔ بسم اللہ پڑھ کر دائیں کلائی پر 812-212-66-30 پوائنٹر سے لکھا اور 35 منٹ بعد دوبارہ شوگر چیک کی تو نتیجہ حیرت انگیز تھا یعنی شوگر 220 پر آگئی‘ ہم اس طریقہ علاج کو مزید آزمائیں گے نہ ہینگ لگے نہ

پھٹکڑی اور رنگ بھی خوب آئے۔ وہ مکمل جدول درج ذیل ہے:۔ 

(ملک اکبر‘ چکوال)
3 بار آیۃ الکرسی پڑھتی ہوں تو وہ خواب نہیں آتا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ تھا کہ گزشتہ ایک سال سے جب بھی میں دوپہر کو سوتی تو مجھے ایک خواب آتا جس میں مجھے گھٹن اور شدید دباؤ محسوس ہوتا ہے۔ میں خواب میں آیۃ الکرسی پڑھتی تب ایک دم میرے سر سے کچھ نکلتا اور میری آنکھ کھل جاتی۔ مجھے لگتا ہے کہ کوئی ہے جس کی وجہ سے مجھے یہ بوجھ محسوس ہوتا ہے۔ کبھی کبھی محسوس ہوتا کہ میرے جسم پر کوئی ہاتھ پھیر رہا ہے۔ پھر میں روزانہ سونے سے پہلے تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھ اول وآخر درودشریف پڑھ کر خود پر‘ اپنے کمرے کے چاروں کونوں اور بستر پر پھونک مار لیتی ہوں تو مجھے یہ خواب اور گھٹن محسوس نہیں ہوتی۔ میں نے بہت ساری خواتین سے اس بارے پوچھا تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ اکثر خواتین کے ساتھ ایسا ہی مسئلہ ہے تو میرا سب کومشورہ ہے کہ جب بھی سوئیں باوضو اور اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھ کر تین مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھیں اور پرسکون نیند کے مزے لیں۔ گھر سے میوزک بند‘ اور اگر کمرے میں کسی جاندار کی کوئی تصویر لگی ہے تو اس کو ہٹادیں۔ روزانہ پانچ وقت نماز پڑھیں‘ تلاوت قرآن کریم کریں‘ شریعت کے احکامات مانیں‘ پھر دیکھیں زندگی بھی پرسکون ہوگی اور نیند بھی اور آخرت بھی۔
پٹرول کم منزل دور: محترم حضرت حکیم صاحب! چونکہ ہم راولپنڈی میں رہتےہیں اکثر لاہور آتے رہتے ہیں‘ ایک دن لاہور آئے واپسی پر موتی مسجد بھی گئے اور وہاں نوافل ادا کیے‘ راستے میں جب راولپنڈی کیلئے نکلے تو گاڑی میں پٹرول انتہائی کم تھا اور پٹرول پمپ دور تھا‘ ہم سوچ رہے تھے کہ گاڑی راستے میں بند ہوجائے گی اور ہمیں دھکا لگوانا پڑے گا۔ مگر میں نے سب کو کہا کہ سب سورۂ الم نشرح پڑھ پڑھ کر گاڑی پر پھونکیں‘ ہم سب نے یہ عمل کرنا شروع کردیا‘ الحمدللہ ہم باآسانی پٹرول پمپ تک پہنچ گئےاور جیسے ہی پٹرول پمپ کے اندر گئے گاڑی بند ہوگئی۔ (صدف اقبال‘ راولپنڈی)
انجیر اور عبقری ویب سائٹ کے فائدے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں‘ اللہ آپ کو دنیا و آخرت کی بے شمار نعمتیں عطا فرمائے۔ محترم حکیم صاحب! میری جب شادی ہوئی تو میں بیاہ کر اپنے سسرال امریکہ آگئی‘ یہاں کا موسم کچھ ایسا تھا کہ میں یہاں آکر بیمار رہنا شروع ہوگئی‘ مجھے اپنے سسرصاحب کی لائبریری سے ایک طبی بک ملی جس میں بہت کمال کی باتیں لکھی ہوئی تھیں۔ جسے پڑھ کر مجھے بہت فائدہ ہوا۔ اس کتاب میں انجیر اور کھجور کے بہت سے فوائد لکھے ہوئے تھے میں نے اپنے شوہر صاحب سے کہہ کر انجیر اور کھجوریں گھر میں منگوالیں اور انہیں اپنی روزانہ کی روٹین میں استعمال کرنا شروع کردیا۔ میری صحت کے کافی مسائل تھے جو عبقری ویب سائٹ پڑھنے سے آہستہ آہستہ ختم ہوچکے ہیں۔ خاص طور پر عبقری ویب سائٹ پر موجود روحانی اور جسمانی ٹوٹکوں سے میری زندگی انتہائی آسان ہوچکی ہے۔ انجیر کے جو فائدے میں نےا س کتاب میں پڑھے اور خود پر آزمائے بھی وہ میں عبقری قارئین کی نذر کررہی ہوں۔ انجیر کھانے سےبلڈپریشر اور شوگر جیسی بیماری نہیں ہوتی اور انسان گردوں کی تکلیف سے بچارہتا ہے۔ 2۔ انجیر بدن کو فوری طاقت فراہم کرتی ہے۔ 3۔ انجیر کولیسٹرول یعنی رگوں میں جمی چکنائی کو ختم کرتی ہے اور چربی یعنی فیٹس کو ختم کرتی ہے۔ 4۔ دل کی بیماری میں مبتلا افراد کیلئے بہت فائدہ مند چیز ہے۔ 5۔ کمزوری کو دور کرکے خون بنانے میں مدد دیتی ہے۔ 6۔ معدہ کی تبخیر کو پیدا ہونے سے روکتی ہے۔ 7۔ قبض کیلئے تو لاجواب ہے۔ 8۔ خون کو صاف کرکے مدافعتی نظام کو مضبوطی دیتی ہے اور خاص کر گردوں کی بیماری جو لاعلاج قرار دے دی گئی ہو اس میں بھی بہت فائدہ دیتی ہے۔ (حرا خان‘ امریکہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 609 reviews.