ہر دعا کی قبولیت
جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد دو زانو بیٹھ کر صدق دل سے ستر بار آیت الکرسی پڑھ کربارگاہ الٰہی میں خشوع وخضوع سے دعا کریں۔ خواہ کیسی ہی سخت مشکل کیوں نہ ہو گی اللہ تعالیٰ حل کر دینگے۔ اول وآخر درود شریف بھی پڑھیں۔ اگر عصر کی نماز کے بعد بدستور مغرب کی نماز تک وہیں بیٹھے رہیں تو بہت مفید اور جلد ہی اثر ہو گا۔ اسی اثناءمیں ختم وظیفہ کے بعد درود شریف اور استغفار پڑھتے رہیں۔ اس دوران میں عامل پر ایک خاص حالت طاری ہوگی۔ اس حالت میں عامل جو دعا مانگے گا، اللہ پوری کریگا۔
سخت سے سخت مشکل کا حل
آدھی رات کے وقت تنہائی کے مکان میں جہاں کسی آدمی یا کسی اور قسم کی کوئی آواز سنائی نہ دے سکتی ہو۔ باوضو بیٹھ کر اول دو رکعت نماز ادا کرے پھر ایک سو ستر مرتبہ آیت الکرسی کی تلاوت کرے۔ اول وآخر درود شریف گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر ننگے سر سجدے میں جائے اور عاجزی کے ساتھ بارگاہ الٰہی میں دعا کرے۔ انشاءاللہ کیسی ہی سخت مشکل کیوں نہ ہو حل ہو جائےگی، مجرب ہے۔ بعض اکابرین نے ایک سو ستر کی بجائے تین سو تیرہ مرتبہ پڑھنے کی ہدایت ہے۔
بِسمِ اللّٰہِ الرَّحِمٰنِ الرَّحِیمِ۔ اَلحَمدُلِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی سَیِِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہ وَاَصحَابِہ وَسَلَِّم قُل ھُوَ اللّٰہُ اَحَد لَیسَ کَمِثلِہ اَحَد لَا تُسَلِّط عَلَیَّ اَحَداً وَّغَنِیَ یَارَبِّ کُلُّ اَحَدٍ بِفَضلِ قُل ھُوَ اللّٰہُ اَحَد اَللّٰہُ الصَّمَدُ لَم یَلد وَلَم یُولَد وَلَم یَکُن لَّہ کُفُواً اَحَدoاِلٰہیِ یَامَن ھُوَ قَدِیِم وَیَا دَائِمُ وَیَاحَیُّ یَاقَیُّومُ یَااَوَّلُ یَااٰخِرُ اِقضِ حَاجَتِی یَافَردُ یَا صَمَدُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصحَابِہ وَسَلَّمَo اول وآخر چند مرتبہ درود شریف کے ساتھ یہ دعا صبح وشام تین تین مرتبہ کچھ دنوں تک پڑھنے سے تمام مشکلات حل ہونگی۔(انشاءاللہ)
(مزید ایسے بہترین روحانی فیض حاصل کرنے کیلئے عبقری کا خاص نمبر ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔)
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 760
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں