Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی پھکی اور دم والے صابن کاکمال

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس دنیا میں اچھے کام کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے کیلئے بھیجا ہے۔اور جو جو وظائف اور ٹوٹکے عبقری میں بتاتے ہیں ہم ان پر عمل کرتے ہیں تو یقین کریں کہ تمام کام بفضلہٖ تعالیٰ خیریت سے ہوجاتے ہیں۔شرط یقین اور توجہ کی ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب ہم نے دفتر ماہنامہ عبقری سے روحانی پھکی اور دم والا صابن خریدا‘ یقین کیجئے کہ دم والے صابن سے جلدی مسائل ایسے حل ہوئے کہ جیسے تھے ہی نہیں‘ ہمارے گھر میں سب کو خارش ہوگئی‘ ہم سب دم والے صابن سے نہاتے رہے اور الحمدللہ خارش ہمارے گھر سے بالکل ختم ہوگئی ہے۔ گھر میں کسی کو پیٹ کا کوئی مسئلہ ہو روحانی پھکی کھلاتے ہیں فوراً آرام آجاتاہے۔ قبض کی صورت میں ایک بڑا چمچ صبح اور ایک بڑا چمچ رات کو سوتے وقت روحانی پھکی کا کھاتے ہیں قبض بہت جلد ختم ہوجاتی ہے۔ الحمدللہ! عبقری کا سچا منجن اور ہیئر آئل استعمال کرتے ہیں‘ دل سے دعائیں نکلتی ہیں۔ برکت والی تھیلی استعمال کرتے ہیں روزانہ صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھتے ہیں لاجواب اثرات ہیں‘ برکت ہی برکت ہے۔ حضرت حکیم صاحب! میں نےبہت سادہ انداز میں لکھا ہے ان باتوں میں نہ بناوٹ ہے نہ ہی جھوٹ۔ جو کہہ رہی ہوں سچ کہہ رہی ہوں اور سچ کے سوا کچھ نہیں کہہ رہی۔ بخدا!    (ج، پشاور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 590 reviews.