محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ آٹھ ماہ سے تسبیح خانہ سے وابستہ ہوں‘ مجھے میری ایک دوست نے تسبیح خانہ سے متعارف کروایا‘ اس دوست نے مجھے سیدھی راہ پر لگا دیا میں ہرپل اس کی شکرگزار رہتی ہوں۔ مجھے گنٹھیا کی بیماری تھی‘ میری دوست نے مجھے روحانی دم کابتایا‘ جو کہ ہرماہ تسبیح خانہ میں حضرت حکیم صاحب خود ہر آنے والے کو کرتے ہیں‘الحمدللہ! روحانی دم کروانے سے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ میری تمام ادویات چھوٹ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ میرے ابو دل کے مریض ہیں‘ جس کی وجہ سے وہ ساری رات سو نہیں سکتےتھے‘ اکثر دل میں شدید درد ہوتا‘ پنجاب کارڈیالوجی میں بھی ایک ہفتہ داخل رہے‘ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ انجیوگرافی نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ بہت کمزورہیں۔ پھر میں نے اپنے ابو سے کہا کہآپ بھی تسبیح خانہ سے روحانی دم کروائیں۔ بڑی مشکل سے ابو کو منایا اور بتائی گئی تاریخ کو روحانی دم کروانے بھائی ابوکو تسبیح خانہ لے کرآئے‘ دَم کروایا الحمد اب وہ بہت بہتر ہوگئے ہیں۔ رات کو پرسکون نیند لیتے ہیں۔ اب تو خود پوچھتے ہیں کہ اب کب دم کروانے جانا ہے۔ اب انہوں نے خود پر تیسرا روحانی دم کروانا ہے اور وہ پہلے سے بہت بہتر اور مطمئن ہیں اور آپ کو خوب دعائیں دیتے ہیں۔ تسبیح خانہ میں ہونےوالا روحانی دم بہت ہی زبردست چیز ہے جس بھی نیت سے کروائیں وہ پوری ہوجاتی ہے۔ گزشتہ روحانی دم میںمیرے محلے کی ایک عورت بھی میرے ساتھ آئی‘اس کا حمل ٹھیک جگہ پرنہ تھا اور ڈاکٹرز نے ڈی ایم سی کیلئے کہا تھا اور دس ہزار مانگ رہے تھے۔ میرے ساتھ روحانی دم پر آئی اور بار بار پوچھ رہی تھی کہ باجی مسئلہ حل ہوجائے گا نا؟ میں نے اسے کہا کہ آپ اپنا مسئلہ ذہن میں رکھ کر دَم کروائیں انشاء اللہ بہتری ہی ہوگی‘ گھر واپس آئے تو اگلے دن رات سوتے میں ہی اس کی ڈی ایم سی ہوگئی اب وہ بالکل ٹھیک ہے۔
تسبیح خانہ سے وابستگی سے بہت زیادہ روحانی محسوس کی ہے‘ میرے میاں مسجد کے نائب امام ہیں اور بچوں کو پڑھاتے ہیں ایک دن مجھے کہنے لگے کہ میں نے بھی جانا ہے وہ چھٹی لے کر ایک جمعرات تسبیح خانہ میں درس پر آئے تو اگلی جمعرات مجھ سےپہلے ہی تیار ہوگئے‘ کہنے لگے تسبیح خانہ میں بہت سکون ملتا ہے اس لیے میں نے اب ہر جمعرات مغرب سے پہلے پہنچنا ہے اور دعا کے بعد لنگر کھا کر آنا ہے۔ پہلے میں اکیلی آتی تھی واپسی پراکثر پریشانی ہوتی تھی مگر اب الحمدللہ اپنے شوہر کے ساتھ آتی ہوں۔ پہلے جب میں واپس عشاءکے بعد گھر جاتی تھی تو سارے راستہ سورۂ قریش پڑھتی تھی تو مجھے محسوس ہوتا جیسے کوئی آگے اور پیچھے میری حفاظت کررہا ہے اور اس حفاظت سے میں گھر پہنچ جاتی۔ اب اللہ کا کرم ہے میرے میاں صاحب بھی میرے ساتھ ہوتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں