Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

وٹہ سٹہ کی شادی کا انجام دیکھ کر میں کانپ اٹھی

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

ماجد انکل نے بچے اپنے پاس رکھ لیے۔ کچھ عرصہ بعد ماجد انکل کی سابقہ اہلیہ نے عدت کے بعد شادی کرلی۔ اس بات کا ماجد انکل کو بہت رنج ہوا۔ چونکہ یہ وٹہ سٹہ کی شادی تھی تو ماجد انکل کی بہن کو بھی طلاق دے دی گئی اور یوں یہ گھرانہ ماجد انکل کی ضد، انا اور حسد سے ٹوٹ گئے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری میں ہرماہ لکھا ہوا پڑھتی ہوں کہ اپنے تجربات و مشاہدات مخلوق خدا کے نفع کیلئے لکھیں جو کہ آپ کیلئے بھی صدقہ جاریہ بنے گا۔ اسی لیے میں عبقری قارئین کی نذر ایک سچا واقعہ کررہی ہوں۔ میرے ایک رشتہ دار (جنہیں میں ماجدانکل کا فرضی نام دوں گی) کی شادی آج سے 22 سال پہلے ہوئی۔ خاص طور پر یہ شادی وٹہ سٹہ کی بنیاد پر کی گئی۔ شروع میں دونوں خاندانوں کے حالات بہت اچھے تھے‘ سبھی ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے۔ پھر اکثر ہوتا یہ کہ ایک گھر میں جھگڑا ہوتا اس کی خبر دوسرے گھر پہنچتی تو ادھر بھی جھگڑا شروع ہوجاتا۔ ماجد انکل صرف اس بنیاد پر اپنی اہلیہ کے ساتھ ناروا سلوک کرتے کہ اُن کےمطابق ان کی بہن کے ساتھ اُس گھر میں اچھا سلوک نہیں کیا جاتا۔ روزانہ کا جھگڑا اور مار پیٹ معمول بن گیا۔ بالآخر ایک دن میرے ماجد انکل کی اہلیہ گھر چھوڑ کر اپنے ماں باپ کے پاس چلی گئیں۔ ماجد انکل نے ایک دن طیش میں آکر انہیں بلاوجہ طلاق دے دی۔ اس وقت ماجد انکل کے دو بیٹے اور ایک بیٹی تھی۔ 

ماجد انکل نے بچے اپنے پاس رکھ لیے۔ کچھ عرصہ بھی ماجد انکل کی سابقہ اہلیہ نے عدت کے بعد شادی کرلی۔ اس بات کا ماجد انکل کو بہت رنج ہوا۔ چونکہ یہ وٹہ سٹہ کی شادی تھی تو ماجد انکل کی بہن کو بھی طلاق دے دی گئی اور یوں یہ گھرانہ ماجد انکل کی ضد، انا اور حسد سے ٹوٹ گئے۔ کچھ عرصہ بعد ماجد انکل نے بدلہ لینے کیلئے دوبارہ سابقہ اہلیہ سے رابطہ کیا اور انہیں بہکایا کہ بچوں کی خاطر واپس آجائے‘ ہمارے بچوں کی زندگی برباد ہورہی ہے‘ انہوں نے اپنے دوسرے شوہر سے طلاق لے کر دوبارہ ماجد انکل سے نکاح پڑھوالیا۔ ماجد انکل نے بدلہ لینے کیلئےاپنی اہلیہ پر حد سے زیادہ ظلم کیا کہ ان کاذہنی توازن خراب ہوگیا اور وہ اپنے کمسن بچوں کو چھوڑ کر نامعلوم کہاں چلی گئیں۔ انہوں نے ان کی غیرموجودگی میں دوبارہ انہیں طلاق دی اور دوسری شادی کرلی۔ یوں بچوں کی پرورش کیلئے ایک سوتیلی ماں آگئی۔ وہ بچوں پر بہت زیادہ ظلم کرتی‘ ماجد انکل کی ایک بیٹی (ش) بھی ہے‘ اب (ش) کی کہانی سنیے۔ (ش) کو
دن رات سوتیلی ماں کی گالیاں اورمار سہنا پڑتی۔ سوتیلی ماں سارا گھر کا کام اسی سےکرواتی‘ جب (ش) ذرا بڑی ہوئی تو اس کے والد نے اس کی شادی شہر سے دور اپنے دوست کے بیٹے سےکروادی۔ (ش) نے خدا کا شکر ادا کیا کہ اس کی جان سوتیلی ماں کے ظلم سے چھوٹ گئی اور اسے اچھا جیون ساتھی اورمحبت کرنے والا شوہر مل گیا۔ زندگی بہت اچھی گزر رہی تھی۔ (ش) تمام گھر کاکام کرتی‘ گھر میں جانور تھے‘ خاوند کے ساتھ جانوروں کو گھاس ڈالتی‘ سخت گرمی میں گندم کاٹتی‘ تمام لوگ بچی کی حالت دیکھ کرافسوس کرتے کہ کتنا کام کرتی ہے مگر (ش) اس حال میں بہت خوش اور مطمئن تھی۔ اچانک ایک صبح اس بچی پر قیامت گری کہ صبح ناشتہ کے وقت (ش) کے خاوند اور اس کے سسر کے درمیان جھگڑا ہوا‘ جھگڑے کے دس منٹ بعد (ش) کے خاوند نے چھوٹی سی بات پرخود کو گولی مار کر خودکشی کرلی اور یوں یہ بچی نیم پاگل ہوکر اپنےباپ کے پاس پہنچ گئی۔ اب سب ماجد انکل کو کہتے ہیں آپ کو اپنے کیے کی سزا مل رہی ہے اور یوں ایک وٹہ سٹہ کا رشتہ جو کہ مزید مضبوط ہونا چاہیے اپنی انا، ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے پہلے دو گھر برباد ہوئے اب ایک مزید نسل برباد ہوگئی اور ابھی نامعلوم یہ ہٹ دھرمی‘ اناکتنے گھرانے برباد کرے گی؟ اللہ ہم سب کو رشتوں کا ادب اور احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 584 reviews.