Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلومسائل کا انسا ئیکلوپیڈیا امراض معدہ ‘ تبخیرکیلئے اکسیر حکمت

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

سونف ‘ دھنیا ‘ بڑی الائچی تینوں اشیاء ہم وزن اور مصری دو حصے پیس کر سفوف بنالیں اور کھانے کے بعد بقدر ایک چھوٹا چمچہ استعمال کریں۔ جملہ امراض معدہ اور تبخیر کیلئے اکسیر حکمت کی یہ چٹکی مخلوق کے افادہ عام کے لیے فی سبیل اللہ ہدیہہے۔ کوئی صاحب اسے ذریعہ معاش نہ بنائے۔
نکاح کی بندش کیلئے:نکاح کی بندش کیلئے حکیم صاحب کی کتاب ’’سورۂ بقرہ کے عمل کے کرشمات‘‘ کتاب (مطبوعہ ادارہ عبقری)لاجواب ہے‘ عمل: ہر اسلامی مہینے ابتدائی سات دن روزانہ سورۂ بقرہ مکمل پڑھیں۔اس عمل کی برکت سے رشتہ بھی ہوجاتا ہے‘ شادی بھی ہوجاتی ہے اور اولاد بھی ہوجاتی ہے۔ میں نے بہت سوں کو بتایا اللہ نے سب کی بندشیں ختم کردی ہیں۔ اس کے علاوہ دعائے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ یا بِسْمِ اللہِ الْوَاسِعُ جَلَّ جَلَالُہٗ اس لڑکی کو کہیں کہ کثرت سے پڑھے انشاء اللہ بہت جلد شادی ہوجاتی ہے۔
تکان دور کرنے کا آزمودہ ٹوٹکہ:جب زیادہ تھکاوٹ محسوس کریں تب صرف 20 منٹ کیلئے یہ درج ذیل عمل کریں‘ عمل کرنے میں بہت آسان ہے اور دماغ کی نسوں اور جسم کی شریانوں سے ہر قسم کی تھکاوٹ دور ہوجاتی ہے اور انسان سچ مچ پھول سا ہلکا پن محسوس کرتا ہے۔ عمل درج ذیل ہے:۔ ایک بالٹی میں تھوڑا تیز گرم پانی ( جتنا آپ برداشت کرسکیں) لیں‘ اس میں تھوڑا نمک اور تھوڑا سا سرسوں کا تیل ڈال کر پاؤںپنڈلیوں تک ڈبودیں‘ بیٹھے بیٹھے ہاتھوں سے کوئی اور کام بھی کرسکتے ہیں‘ جب آپ دیکھیں ‘ محسوس کریں پورا نظام شریان نرم پڑگیا ہے‘ پاؤں کے تلے سے ساری تکان باہر نکل جائے گی توباہر نکال کر خشک کرکے جرابیں پہن لیں‘ اگر گرمیوںمیں کریں تو کچھ دیر نارمل پوزیشن کے بعد پنکھے کی ہوا یا اے سی میں جائیں‘ ایسے میں گلٹیاں بھی نہیں رہیں گی۔ آزما کر دیکھ لیں۔
گھر بیٹھے کتب اور ادویات منگوانے کیلئے صرف یہی نمبر
0332-7552382

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 570 reviews.