محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں نے ماہنامہ عبقری سے بہت کچھ پایا اورعبقری قارئین کو کچھ دینا بھی چاہتی ہوں۔میں اور میری بھابی نے جب عبقری میں معدے اور گیس کیلئے ’’سفید پاؤڈر‘‘ کے نام سے دوائی پڑھی تو ہم نے آزمانے کیلئے بنالی اور جب استعمال کی تو دنگ رہ گئی ’’ارے یہ تو جادو ہے‘‘ چٹکیوں میں تیزابیت‘ گیس‘ درد اور الٹی سے آرام مل جاتا ہے۔ میری تین سال کی بھتیجی ہے وہ الم غلم کھاتی ہے اور جب معدے پر بوجھ بنتا ہے تو کہتی ہے مجھے چٹکی پھکی دے دو میرا معدہ خراب ہوگیا ہے ۔ یہ اور بات ہے کہ جس کو بھی بتایا ان لوگوں نے سو باتیں کیں کہ اس سوڈے سے تو اندر کا نظام گل جائے گا سوڈا تو سفید چنے وغیرہ گلاسکتا ہے تو معدہ بھی گل سکتا ہے وغیرہ وغیرہ اب ہم لوگوں کودوائی تو دیتے ہیں مگر نسخہ نہیں بتاتے کیونکہ وہ آگے سے نخرے کرتے ہیں حالانکہ اس سے سب کو فائدہ ہورہا ہے۔ ھوالشافی: چینی ایک پاؤ‘ سفید میٹھا سوڈا 50 گرام‘ ست پودینہ ایک تولہ باریک پیس کر اچھی طرح ملالیں۔ منہ کے چھالے ٹھیک:اس کےع لاوہ معدے میں تیزابیت اور معدہ گرم ہوگیا ہو جس کی وجہ سے منہ میں چھالے ہوگئے ہوں تو آٹے کی چھان کو ایک چمچ پانی کے ساتھ کھالیں اور دو تین گھنٹوں بعد بھی لیتے رہیں تو یقین کریں منہ کے چھالے وغیرہ ایسے ٹھیک ہوتے ہیںجیسے کبھی تھے ہی نہیں۔ یہ آزمودہ ہے۔(سنیہ کرن‘ اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں