Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

15 لاکھ سے صحیح نہ ہونے والامرض ایک چٹکی سے ختم

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

میرے پاس تقریباً 15 لاکھ روپے نقد تھے‘ میری اپنی ورک شاپ تھی‘ میری زندگی شاہانہ گزر رہی تھی‘ مگر جب میں یاروکھوسہ آیا تو اس وقت میرا وجود بہت بھاری تھا‘ پھر مجھے یہ صفراوی دست لگے دولت لٹادی مگر افاقہ کہیں سے بھی نہ ہوا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!خیریت موجود ہے‘ عافیت مطلوب ہے‘ خلاصہ احوال یوں ہے کہ ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ صفحہ نمبر 262 درج ذیل نسخہ بچوں کی چونڈی‘‘ اس کے تمام اجزاء سوائے الائچی سبز کے میں نے یہی دوا دو چمچ ایک آدمی جس کو ہم چوہدری صاحب کہتے ہیں‘ اس کو دی۔ صرف پانچویں چٹکی سے اسے 3 سال سے لگے صفراوی دست رک گئے۔ علاوہ ازیں صفر اوی دستوں کے علاوہ اس کے جسم سے نہایت گندی بدبو آتی تھیں‘ وہ بھی ختم ہوگئی۔ اس نے مجھے دعائیں دیں‘ مگر میں نے اسے کہا کہ اصل دعائوں کے مستحق میرے مرشد میرے استاد میرے محسن جناب حکیم طارق محمود چغتائی مجذوبی صاحب ہیں جن کی کتاب ’’ مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ میں نے اسے دکھائی‘ اس نے کتاب کو آنکھوں پر رکھا چوما۔ وہ کہتا ہے کہ میرے پاس تقریباً 15 لاکھ روپے نقد تھے‘ میری اپنی ورک شاپ تھی‘ میری زندگی شاہانہ گزر رہی تھی‘ مگر جب میں یاروکھوسہ آیا تو اس وقت میرا وجود بہت بھاری تھا‘ پھر مجھے یہ صفراوی دست لگے دولت لٹادی مگر افاقہ کہیں سے بھی نہ ہوا۔ 

نسخہ یہ ہے:۔ھوالشافی: زیرہ سفید10 گرام، سونف20 گرام، دانہ الائچی سبز 3 گرام، مصری کوزہ10 گرام، خوراک: 2 رتی ۔ترکیب تمام چیزیں لیکر بالکل باریک سفوف بنائیں تاکہ بچہ کے منہ میں گھل جائے۔(ii)تونسہ روڈ پل قمبر سے ایک شخص آیا‘ اس نے مجھے بتایا کہ میرے جسم میں خشک خارش ہے اور یہ خارش مجھے کافی عرصہ سے ہے۔ میں نے اسے خارشی کپیسول دیے وہ دوائی لے کر چلا گیا‘ کافی عرصہ کے بعد وہاں سے ایک آدمی میرے مطب پر آیا اور کہاکہ تم نے میرے ابوکو خارشی کیپسول دیے تھے‘ صرف دس دن میں پورے جسم سے خارش ختم ہوگئی۔ یہ ٹوٹکہ بھی میں نے آپ کی لاجواب تالیف ’’مجھے شفاء کیسے ملی‘‘ صفحہ نمبر212 سے لیا۔ نسخہ خارشی کیپسول:اسوں 2 تولہ، مغز نمولیاں 2 تولہ، مرچ سیاہ 2 تولہ، سب کو باریک کر کے بڑے کیپسول بھر لیں۔ 2 کیپسول ہمراہ پانی صبح و شام کو دیں۔ اس نے خوشی میں میرے انکار کے باوجود مجھے 2000 روپے نقد دئیے اور کپڑوں کا ایک جوڑا بھی دیا۔ ایک دن عبقری کی سابقہ فائلیں دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک مضمون پر نگاہ پڑی‘  اسے پڑھا‘ اس کا عنوان تھا کہ استغفار سے اولاد پائیں۔ بس میں نے اپنا معمول بنالیا‘ دن میں کم از کم 1000 مرتبہ پڑھا۔ میں نے اٹھتے بیٹھتے پڑھنا شروع کردیا‘ اچانک ایک دن میں نے گھر میں ایک عجیب منظر دیکھا وہ یہ کہ میری زوجہ کو متلی اور قے آنا شروع ہوگئی پھر میں نے اپنی والدہ کو بتایا کہ آپ میری بیوی کو نہ بتائیں خود اندازہ کریں پھر میری والدہ نے میری بیوی کو دیکھا اور مجھے کہاکہ بتانا کسی کو نہیں جب دو ماہ ہوجائیں تو پیشاب ٹیسٹ کروانا جب دو ماہ ہوئے تو میں نے اپنی بیوی سے کہاکہ پیشاب اس ڈبی میں بھردو۔ میں ڈاکٹر سے چیک کرواتا ہوں‘ جب ڈاکٹر نے مجھے اطلاع دی کہ حمل ٹھہرچکا ہے تو میں نے اسی وقت اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لایا اور سجدہ شکر ادا کیا۔ اس لئے میری تمام عبقری کے قارئین سے گزارش ہے کہ عبقری کی گزشتہ فائلیں خریدیں‘ ان میں خزانے موجود ہیں اور انہیں پڑھتے رہا کریں۔ ماہنامہ عبقری کی فائلیں اس وقت میرے پاس موجود ہیں اور ماہنامہ عبقری کے شمارے میرے گھر میں پڑے ہوئے ہیں جیسے حضرت حکیم صاحب اپنے دل کے راز ظاہر کرتے ہیں ایسے میرے پاس ماہنامہ عبقری سے آزمائے بے شمار نسخے‘ ٹوٹکے‘ ذہن میں ہوتے ہیں میں لوگوں کو بتاتا ہوں‘ لوگ میری بہت قدر کرتے ہیں اور بعض کسی سواری مثلاً رکشہ‘ ویگن‘ ہائی پاور گاڑی ہو یا بس میں کسی جگہ بھی ہوں عبقری کے راز لوگوں کو بتانا شروع کردیتا ہوں۔ بعض اوقات مجھے لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے ہاتھ میں شفاء ہے اور میں انہیں کہتا ہوں کہ میں رابطہ ہوں‘ راستہ ہوں‘ ذریعہ ہوں‘ سبب ہوں‘ شافی صرف خدا تعالیٰ کی ذات ہے اور میرے دل کے اندر سے دعائیں ابھرتی ہیں‘ یہ دعائیں میں حکیم صاحب دامت برکاتہم کو دیتا ہوں کیونکہ آپ نے اپنے راز ہم قارئین سے نہیں چھپائے تو ہم کیوں چھپائیں۔ (محمد بلال یارو کھوسہ‘ ڈیرہ غازیخان)
20 سے25 دن میں بواسیر کا یقینی خاتمہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو اپنے علم میں سے مزید علم عطا فرمائے۔ اپنے نور میں سے مزید نور عطا فرمائے اور اپنی طاقت میں سے مزید طاقت عطا فرمائے۔ ایک بہترین نسخہ خونی و بادی بواسیر کیلئے عرض ہے۔ ھوالشافی: کرنجوہ لے کر اس کی گلی نکال لیں اور ان کو پیس لیں اور درمیانے کیپسول بھرلیں اور مریض کو دو کیپسول رات کو سوتے وقت دودھ کے ساتھ دیں۔ رات کو روٹی کم کھائیں اور خالی پیٹ ہونے تک استعمال کریں۔ صبح دو چمچ اسپغول کا چھلکا‘ دو چمچ چینی اور ایک گلاس پانی میں شربت بنا کر پی لیں۔ دو دن دو دو کیپسول اور اس کے بعد ایک ایک کھانا ہے۔ بیس تا پچیس دن کے اندر بواسیر خونی و بادی کا انشاء اللہ مکمل خاتمہ ہوجاتا ہے۔
شوگر کنٹرول میں رکھنے کا بہترین نسخہ:ایک پاؤ کوڑتمہ (تازہ) اس کو لیکر کاٹ لیں اور جوسر میں بلینڈ کرلیں۔ ان کو دیگچی میں ڈال دیں اور ایک پاؤ کچے چنے پوری رات پانی میں رکھ دیں اور ان کے اندر میٹھا سوڈا آدھا چمچ ڈال دیں اور صبح ہلا کر پانی نیچے ڈال دیں اور چنوں کو کپڑے میں اچھی طرح خشک کرلیں اور پھر ان کو کوڑتمہ والی دیگچی میں ڈال دیں اور ان کو ہلکی آنچ پر پکائیں اور چمچ ساتھ ہلاتے رہیں جب کوڑتمہ کا پانی مکمل خشک ہوجائے (تقریباً دو گھنٹے لگتے ہیں) تو چنے نکال لیں ان کو چھاؤں میں خشک کریں۔ جس کی شوگر 200 پر ہو چار چنے ناشتہ کے بعد اور چار چنےسوتے وقت کھائیں۔ جیسے شوگر کم ہوتی جائے چنے کم کرتےجائیں اور ایک چنا صبح شام چار، پانچ ماہ تک کھاتا رہے۔یہ نسخہ شیخ حافظ عبداللہ (میرے دادا) مرحوم کا ہے۔ (طاہر عبداللہ‘ ڈیرہ اسماعیل خان)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 565 reviews.