محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری رسالہ پچھلے تین چار سال سے پڑھ رہا ہوں اور لوگوں کو بھی خرید کر بانٹتا ہوں۔ عبقری عوام الناس کی جس طرح خدمت کررہا ہے وہ قابل ستائش ہے۔ میں مخلوق خدا کی خدمت میں شوگر کا ایک ایسا نسخہ بھیج رہا ہوں جس سے بہت سے لوگوں کا مرض شوگر ختم ہوچکا ہے۔ وہ نسخہ یہ ہے: ھوالشافی: کوڑ تمبہ یامانکیری یا حنظل کا آدھ سیر پانی۔ آدھ پاؤ کچے کالے چنے۔
کالے چنے کچے کوڑ تما کے پانی میں رکھ دیں جب یہ پانی چنے جذب کرلیں تو سائے میں کسی کاغذ پر پھیلا کر رکھ دیں اور خشک کرلیں‘ پھر ان کو چکی پر پیس لیں اور خالی کیپسول بھرلیں۔ روزانہ صبح کے وقت ایک ایک کیپسول ایک ہفتے تک کھائیں۔ شوگر کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ جن جن صاحبان کو فائدہ ہو وہ مجھے اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو دعاؤں میں یاد رکھیں کہ ان کی وساطت سے یہ نسخہ آپ تک پہنچا ہے۔ (ماسٹر رئیس الدین بابر‘ بنوں سٹی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں