Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - مارچ2017ء

کانچ نکلنے کا مرض: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ عرصہ تین سال سے عبقری کا قاری ہے‘ اللہ تعالیٰ آپ کو نعمت کثیر عطا فرمائے۔ محترم حکیم صاحب میری عمر 34 سال ہےمیں گزشتہ دس سال سے مرض کانچ نکلنا(حاجت کے وقت بڑی آنت کا کچھ حصہ باہر نکل آتا ہے) کے مرض میں مبتلا ہوں۔ اس کے علاوہ مجھے ہیپاٹائٹس بی بھی ہے۔ آپ سےگزارش ہے کہ مجھے ان امراض سے بچاؤ کا طریقہ اور ادویات تجویز فرمائیں۔(ن، ملتان)
مشورہ: بھائی آپ سپستان (لہسوڑہ) کو جلا کر خوب باریک کرلیں۔ جب کانچ نکلے توپاخانے کے مقام پر پہلے تل کا تیل لگائیں۔ اس کے بعد یہ سفوف چھڑک دیں۔ اس کے علاوہ عبقری دواخانہ کی ’’پیچش شفاء‘‘ انشا ء اللہ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں تو اس نامراد مرض سے جان چھوٹ جائے گی۔قبض ہرگز نہ ہونے دیں۔ قبض کیلئے عبقری دواخانہ کی ’’قبض کشاء گولیاں‘‘ اور ہیپاٹائٹس سے نجات کیلئے عبقری دواخانہ سے’’ ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے پئیں اور کمال خود دیکھیں۔
میں دوڑ نہیں سکتا: اللہ آپ کو خوش رکھے اور لمبی زندگی عطا فرمائے‘ میری عمر 18 سال ہے‘ میں عبقری رسالہ بڑے شوق سےپڑھتا ہوں‘ میں اپنے دو مسائل لے کر حاضر ہوا ہوں۔ پہلا مسئلہ یہ ہے کہ مجھ سے دوڑا نہیں جاتا‘پیدل تو میں کافی چل لیتا ہوں‘ دو سے تین کلومیٹر روزانہ چلنا میرا معمول ہے مگر جیسے ہی میں دوڑنے کی کوشش کرتا ہوں تو میری ٹانگیں شل ہوجاتی ہیں۔ ٹانگوں سے جان نکلتی محسوس ہوتی ہے۔میری اس کمزوری کا علاج بتادیں اوردوسرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں ‘ اس بیماری کا میں نے ابھی تک کہیں سے بھی علاج نہیں کروایا‘ بار بار کپڑے تبدیل کرنے پڑتے ہیں‘ اکثر نماز قضا ہوجاتی ہے۔مجھے ان بیماریوں کا علاج بتادیں تاعمر احسان مند رہوں گا۔ (علی احمد)
مشورہ:آپ دفتر ماہنامہ عبقری کی معجون مراد کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ انشاء اللہ آپ کے دونوں مسائل کا حل اسی میں ہے۔ اپنی خوراک میں دودھ، مکھن، دیسی گھی اور بکرے کے گوشت کا اضافہ کریں۔ روزانہ ہلکی سی چہل قدمی کےساتھ چند میٹر تک بھاگیں ضرور۔
رنگ کالااور چہرہ بے رونق: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عرض ہے کہ میں نے کتاب ’’مجھے وظائف سے غیبی مدد کیسے ملی؟‘‘ کا مطالعہ کیا‘ الحمدللہ بہت سےلوگوں نے اپنے تجربات بتائے‘ میرا بھی عقیدہ بنا کہ آپ کے علاج سے انشاء اللہ مجھے بھی فائدہ ہوگا‘ لوگوں کو اتنا فائدہ ہورہا ہے اللہ کریم آپ کو دنیا و آخرت میں اس کا بہترین بدلہ دے۔ آمین!
میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے خون کی بہت کمی ہے‘ رنگ زرد ہوگیا ہے اور رات کو ٹانگوں میں بھی درد ہوتا ہے‘ کام تھوڑا کروں تب بھی جلد تھک جاتی ہوں اور میرے معدے کا بھی مسئلہ ہے کچھ بھی کھاؤں‘ فوراً جلن ہوتی ہے جس کی وجہ سے منہ پر بہت دانے نکلتے ہیں۔ منہ دھوؤں تو وہ لال ہوجاتے ہیں‘ درد بھی ہوتا ہے اور دانوں کی جگہ خارش بھی ہوتی ہے‘ رنگ پہلے سرخ و سپید تھا اب کالا ہوگیا ہے‘ چہرہ بہت بے رونق ہوگیا ہے‘ کوئی بھی صابن یا کریم اثر نہیں کرتی‘ دوسرا میرے چہرے پر برص کی طرح سفید داغ بھی ہے۔ اس کےعلاوہ میرے ہاتھ پاؤں ہروقت گرم رہتے ہیں۔ براہ کرم کوئی نسخہ بتائیے‘ مجھے یقین ہے کہ آپ کے بتائے علاج سے مجھے ضرور ضرور ضرور فائدہ ہوگا۔ (ج۔ج)
مشورہ: عمدہ اصلی جوارش جالینوس تین گرام صبح‘ دوپہر‘ رات کو غذا کے بعد کھائیں۔ ماہنامہ عبقری کے دفتر سے اکسیر البدن ‘ جوہر شفائے مدینہ اور ٹھنڈی مراد منگوا کر استعمال کریں۔ غذا میں بادام‘ کشمش‘خالص شہد ناشتے میں لیں۔ پراٹھے سے پرہیز کریں‘ البتہ گرم روٹی پر خالص دیسی گھی ڈال کر کھا سکتی ہیں۔ بکرے کا گوشت اور روٹی صحت بنانے کیلئے عمدہ غذا ہے جو دیسی گھی میں بھون کر کھائیں۔موسمی پھل بھی بہت مفید ہیں۔ ان شا ء اللہ صحت مند ہوجائینگی۔ برص کے علاج کیلئے کسی اچھے امراض جلد سے رابطہ فرمائیں۔ نماز کی پابندی کریں اورصبح اٹھ کر چہل قدمی ضرور کریں چاہے گھر کے صحن یا چھت پر ہی کریں۔
بواسیر کی شکار: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری دیکھا اس میں تمام سلسلے بہت عمدہ اور مفید ہیں‘ اس تمام سلسلے کے ذریعے آپ جو مخلوق خدا کی خدمت کررہے ہیں یقیناً قابل ستائش اور بے مثال ہے۔ دعا ہے کہ اللہ کریم آپ کو اس کا اجرعظیم عطا فرمائے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو عمر دراز اور مزید توانائیاں عطا فرمائے تاکہ آپ اس خدمت کو تادیر جاری رکھ سکیں۔ آمین!۔ گزارش ہے کہ میں تقریباً دو تین سال سے بواسیر بادی میں مبتلا ہوں‘ حکیم‘ ڈاکٹر اور ہومیو پیتھک ہر طرح کا علاج کرکے دیکھ چکی ہوں‘ اس کے علاوہ کئی دیسی ٹوٹکے بھی آزما کر دیکھے لیکن بے سود۔
براہ مہربانی کوئی نسخہ بتائیے۔(پوشیدہ)
مشورہ:لعوق معتدل چھ گرام آدھی پیالی گرم پانی میں ملا کر سوتے وقت روزانہ پئیں۔ دودھ‘ چاول‘ سبزیاں‘ پھل نہ کھائیں۔ خاص طور پر ٹھنڈے دودھ سے قطعی پرہیز کریں، غذا کے بعد عمدہ بنی ہوئی جوارش جالینوس تین گرام دوپہر رات کو غذا کے بعد کھائیں۔
میری والدہ کا مسئلہ: جناب! میری والدہ کا مسئلہ عجیب ہے‘ دوائی نہ لینے سے تو تکلیف ہے ہی لیکن جب دوائی لیتی ہیںتو تکلیف مزید بڑھ جاتی ہے‘ ہم بہت پریشان ہیں‘ اللہ آپ کو اجر دے اور اپنی خدمات تادیر جاری رکھنے کی ہمت اور توفیق عطافرمائے۔ آمین۔ میری والدہ کا بنیادی مسئلہ معدے کی بیماری ہے‘ ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ تلی پرسوجن ہے‘قبض اکثر رہتی ہے‘ ہاتھ پاؤں سن ہوجاتے ہیں‘ بیٹھتی ہیں تو پاؤں سوج جاتے ہیں‘ سانس پھولتی ہے‘ کبھی کبھی چلتے ہوئے اچانک ایسے گرجاتی ہیں گویا ٹانگوں کی طاقت ختم ہوگئی ہو‘ چکر آتے ہیں اور اکثر بخار ہوجاتا ہے‘ گوشت اور انڈا کھانے سے جسم پر جلن اور سوجن ہوجاتی ہے۔ (ج، ازقصور)
مشورہ: بہن! آپ والدہ کو مندرجہ ذیل نسخہ استعمال کروائیں، نہایت مفید ہے۔ آپ کی تمام بیماریاں انشاء اللہ ختم ہو جائیں گی۔جوارش شاہی، خمیرہ گائو زبان سادہ، شربت عناب،مفرح شیخ الرئیس کسی اچھے دواخانہ سے لے کر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ مصالحہ دار، تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔
گھٹنے میں درد: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ایک دوست کے بائیں گھٹنے میں شدید درد رہتا ہے‘ کافی علاج کرایا ہے لیکن درد میں کمی نہیں آئی۔ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ گھٹنے میں جو لیسدار مادہ ہوتا ہے وہ ختم ہوگیا ہے‘ گھٹنوں کی بیماری بہت عام ہے‘ اچھے خاصے باجماعت نماز ادا کرنے والے اس بیماری کی وجہ سے گھروں میں محصورہوگئے ہیں۔ اس سلسلہ میں مؤثر علاج بھی رسالہ میں دیدیں تاکہ عوام الناس کو فائدہ پہنچے۔ (ث، شمالی وزیرستان)
مشورہ:اصلی شہد کےچھتے کے موم کی گولیاں چنے کے برابر بنالیں۔ ایک گولی دن میں تین بار غذا سے آدھا گھنٹہ پہلے کھائیں۔ سوتے وقت ایک چائے کا چمچ مچھلی کا تیل بھی پئیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہو گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 546 reviews.